Tag: forecast

  • کراچی میں پورا ہفتے موسم کیسا رہے گا ؟

    کراچی میں پورا ہفتے موسم کیسا رہے گا ؟

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں پوراہفتہ موسم گرم اورمرطوب رہےگا، مرطوبیت بڑھنے سے 40 ڈگری محسوس کیا جائے گا جبکہ درجہ حرارت چھتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں پوراہفتہ موسم گرم اورمرطوب رہےگا اور درجہ حرارت چھتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ عبدلرشید کا کہنا ہے کہ مئی کا پورا مہینہ اسی طرح گرم رہے گا، فلحال رمضان میں ہیٹ ویو کا کوئی بھی امکان نہیں جبکہ 15 جون سے موسم میں تبدیلی آئے گی۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈہے، مرطوبیت بڑھنےسے40ڈگری محسوس کیاجارہاہے، ہوا22کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 47فیصدہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا تاہم خیبرپختونخوا، پنجاب اوربالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، آج ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اندرون سندھ گرمی زور دکھائے گی ، حیدر آباد نوابشاہ میں پارہ تینتالیس ڈگری تک چڑھا رہے گا اور سکھر میں بیالیس ٖ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • آسٹریا میں برفانی طوفان، عوام کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت

    آسٹریا میں برفانی طوفان، عوام کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت

    ویانا : یورپ ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے لیکن آسٹریا میں برفباری طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ بھر میں برف کی تباہ کاریوں سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے، آسٹرین حکام کی جانب سے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد برفانی تودے گردنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسٹریا میں گھروں اور سڑکوں پر برف کی تہہ جم گئی ہے جسے ہٹانے کا کام جاری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برفباری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، حکام کی جان سے عوام کو گھروں سے غیر ضرورت باہر نہ نکلنے اور احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    آسٹریان حکومت کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے گھروں کی چھت سے برف صاف کرتے رہیں، کیوں برف جمنے کے باعث ایک گھر کی چھت گر چکی ہے جس کے نتیجے میں 78 سالہ زخص زخمی ہوگیا تھا.

    مزید پڑھیں : یورپ میں شدید برف باری، سات ہلاک

    یاد رہے کہ ایک روز قبل آسٹریا میں دو جرمن اسکیئرز کوہ ِ وورارل برگ پر مارے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ تیسرا اسکیئر پونگو نامی قصبے میں ہلاک ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسکیئرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ وہ اس موسم میں اسکینگ کرنے سے گریز کریں، متعلقہ حکام نے پہاڑوں کو جانے والی متعدد سڑکیں بھی بند کردی ہیں۔

    یورپ بھر میں سب سے زیادہ آسٹریا اس برفباری سے متاثر ہے جہاں برف باری کے سبب متعدد درس گاہیں بھی بند کردی گئیں ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

    آسٹریا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ جمعرات تک مزید ۴ فیٹ برف باری ہوگی۔

  • درجہ حرارت گرنے کے سبب کراچی میں بھی ٹھنڈ بڑھنے کا امکان

    درجہ حرارت گرنے کے سبب کراچی میں بھی ٹھنڈ بڑھنے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں درجہ حرارت گرنے کے سبب کراچی میں بھی ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے منتظر کراچی والوں کے لئے خوشخبری، نومبر میں دستک دینے والی سردی دسمبر میں جوبن پر آئے گی، سرد اور تیز ہواؤں کے باعث ٹھنڈ میں اضافے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔

    اسلام آباد اور پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے جبکہ لاہور میں درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتاہے، کوئٹہ ، زیارت ، قلات ، اسکردو ، گلگت اور دیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے سبب سردی کی شدت برقرار ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں سردی لے آئیں


    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،کوئٹہ میں شدید سردی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی،اسلام آباد، لا ہور اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہنے کی پیشگوئی ہے، کوئٹہ میں شدید سردی اور درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بعض میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں2روزبعددرجہ حرارت 40 سےبڑھ کر42 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں2روزبعددرجہ حرارت 40 سےبڑھ کر42 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی والے تیار ہوجائیں، کل سے درجہ حرارت بڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ دن کراچی کے شہریوں کے لیے سخت آزمائش کے ثابت ہو سکتے ہیں کراچی میں 2روز بعد درجہ حرارت 40 سے بڑھ کر 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

     

    چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2روز درجہ حرارت 39 سے 40ڈگری تک جائیگا، منگل اور بدھ کو کراچی میں مزید گرمی بڑھے گی، سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی یہ شدت پورے ہفتے برقرار رہے گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔


    مزید پڑھیں :  آئندہ ہفتے سے کراچی میں گرمی کی نئی لہر آنے کا امکان


    عبدالرشید نے مزید کہا کہ مئی اور اکتوبر سال کے گرم ترین ماہ شمار کئےجاتےہیں، ہفتےسے ہوا میں نمی کا تناسب 30سے 40 فیصدہوگا تاہم کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں ہے، ہیٹ ویو کے امکانات سے جلد آگاہ کردیا جائیگا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نورپورتھل میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

    کراچی : شہر قائد میں سیاہ گھٹائیں اور ٹھنڈی ہوائیں محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ابر رحمت برسنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بارش کا امکان ہے، دوپہر میں مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کراچی میں مون سون سسٹم ستمبر تک جاری رہے گا تاہم 22 اور 23 جولائی کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں مطلع ابر الود ہے ، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں بدھ کو ہونے والی بارش کے بعد انتظامیہ کے ناقص اقدامات کے باعث شہر گندگی کے ڈھیر اور تالاب کامنظر پیش کرنے لگا ہے، گندگی، کچرے کے ڈھیر اور کیچڑ کی وجہ سے شہر میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔ 

    شہریوں کا کہنا ہے اگر انتظامیہ رحمت برسنے سے قبل انتظامات کی زحمت کرتی تو یہ رحمت کبھی بھی زحمت نہ بنتی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدر آباد، میرپورخاص، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، راولپنڈی، فاٹا سمیت گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    اسلام آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، دیگر علاقوں موسم گرم اور خشک رہیگا، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے پیر کے دوران کراچی ، میررپورخاص، حیدرآباد میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اتوار سے منگل کے دوران بلوچستان(ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

    کراچی میں مون سون کی بارش کےپیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گزشتہ بارش کی گندگی تاحال موجود ہے جبکہ نالوں کی صفائی بھی نہ ہوسکی ، جس کے باعث برساتی کے نالوں کےاطراف آبادی کے مکین گندگی سے پریشان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے، پیر کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگر شہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے، شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    سکھر ، لاڑکانہ ،شہید بے نظیر آباد،ڈی جی خان،مالاکنڈ،ہزارہ ،پشاور ،لاہور، گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی، سندھ ، پنجاب، بلوچستان میں بارش کا امکان

    کراچی، سندھ ، پنجاب، بلوچستان میں بارش کا امکان

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی زوروں پر ہے، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں سمیت کراچی ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان بھر میں بارش نوید سنا دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، سندھ، پنجاب، بلوچستان میں زبردست بارش کا امکان ہے، عوام گرم کپڑے اور چھتریاں نکال لیں ، سندھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسم سرما کی بارش سردی کا زور بڑھا دے گی۔

    لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے بلوچستان ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ سمیت کئی بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ،اسکردو اور استور میں منفی آٹھ، قلات اور مالم جبہ میں منفی پانچ،کوئٹہ میں منفی دو اور چترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔