Tag: foreign advisor

  • الطاف حسین کے مسئلے پر وزیرِداخلہ نے تحقیقات کے احکامات دیئے،سرتاج عزیز

    الطاف حسین کے مسئلے پر وزیرِداخلہ نے تحقیقات کے احکامات دیئے،سرتاج عزیز

    اسلام آباد :مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مسئلے پر وزیرِ داخلہ نے تحقیقات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

    اسلام آباد میں افغانستان کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو الطاف حسین سے متعلق تمام کیسز کے حوالے سے پاکستان اعتماد میں لے گا۔

    مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا معاملہ وزارتِ داخلہ کا معاملہ ہے، انکا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ نے برطانوی ہائی کمیشن سے الطاف حسین کے مسئلے سے متعلق رابطہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ثبوت اوردیگر تفصیلات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کردیں۔

    ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے رینجرز کی جانب سے متحدہ کے قائد کے خلاف رینجرز کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی کی نقل ، ایم کیو ایم کی متنازعہ سرگرمیوں پر رینجرز کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ اور ایم کیو ایم کے مرکز اور الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو پرچھاپے کے دوران برآمد کیا گیا اسلحہ اور مفرور افراد کی گرفتاری تفصیلات پرمبنی مکمل رپورٹ فلپ بارٹن کے حوالے کی گئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کا معاہدہ موجود ہے اوراسی معاہدے کی بناءپر پاکستانی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا گی

  • چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، چینی وزیرِ خارجہ

    چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، چینی وزیرِ خارجہ

    اسلام آباد:  چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے پاک چین تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان اعلی سطح کے روابط ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔

    اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے  مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی، اسٹرکچر اور اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    وانگ ژی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لئے پاکستان اور چین کی سوچ ایک ہے اور افغانستان کی تعمیر نو میں ہر طرح سے مدد کریں گے۔

    انھوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے اور پاکستان افغانستان کے مسائل کا بہتر حل پیش کرسکتا ہے۔

     اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، چین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات کوسراہا ہے۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان اور چین مل کر کام کرنے پر تیار ہیں، پاکستان، چین کے ساتھ خصوصاً توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے چینی وزیرِ خارجہ کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کے تناظر میں چینی وزیرِخارجہ کا دورۂ پاکستان اہم ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال چینی صدر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن پاکستان کی کشیدہ سیاسی صورتحال اور دھرنوں کے باعث دورہ ملتوی کرنا پڑا۔