Tag: Foreign airline

  • پابندی کے باوجود کیٹگری سی ممالک سے بغیر اجازت مسافروں کی آمد،  غیر ملکی ایئر لائن  کیخلاف کارروائی

    پابندی کے باوجود کیٹگری سی ممالک سے بغیر اجازت مسافروں کی آمد، غیر ملکی ایئر لائن کیخلاف کارروائی

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود کیٹگری سی ممالک سے بغیر اجازت مسافروں کی پاکستان آمد کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کیخلاف کارروائی کی اور ایک پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

    مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیرفلائی دبئی کی پرواز سے نو ایرانی مسافروں کو دبئی سے سیالکوٹ لایا گیا، اس حوالے سے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

    جس میں کہا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمداین سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے، فلائی دبئی کی جانب سے یہ ایس او پی کی دوسری خلاف ورزی ہے، مراسلہ

    ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب کا کہنا تھا کہ گیارہ جون کو دبئی سے سیالکوٹ کی فلائی دبئی کی پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے ، ایئر لائن نے سی اے اے کی ہدایات نظر انداز کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔

  • پی آئی اے اپنے انجینئرز کی خدمات غیر ملکی ایئر لائنوں کو بھی فراہم کررہا ہے

    پی آئی اے اپنے انجینئرز کی خدمات غیر ملکی ایئر لائنوں کو بھی فراہم کررہا ہے

    کراچی : پی آئی اے اپنے طیاروں کو تکنیکی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ایئر لائنوں کو بھی اپنی انجینئرنگ کی خدمات فراہم کررہا ہے۔

    اس سلسلے میں گزشتہ دنوں پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کراچی میں ایک غیر ملکی ائر لائن کے طیارے کو مکمل رنگ و روغن کیا گیا جس سے پی آئی اے کو اضافی آمدنی حاصل ہوئی۔

    کانگو افریقہ کی فلائی سی اے اے کمپنی نے اپنے ایک اے ٹی آر 72طیارے کو پی آئی اے انجینئرنگ میں رنگ و روغن کے لئے بھجوایا جس کو پی آئی اے کے انجینئرنگ کے کارکنان نے اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے طیارے کارنگ و روغن مکمل کیا۔

    پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے مطلوبہ ٹاسک کامیابی سے مکمل کرنے پر ان کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس خطے میں بہترین انجینئرنگ کی افرادی قوت موجود ہے اور ان کی پی آئی اے کی بحالی کے لئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کی سہولیات کی غیر ملکی ائر لائنوں کو فراہمی سے پی آئی اے کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہو گا اور اخرجات میں بھی کمی ہو گی۔ سی ای او پی آئی اے نے انجینئرنگ ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔