Tag: Foreign airlines

  • غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مزید  کمی کردی گئی

    غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مزید کمی کردی گئی

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ہے اس سلسلے میں اعداد شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11 کردی گئی، قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3،لاہور کیلئے 3،اسلام آباد کیلئے3،پشاور کیلئے1اور سیالکوٹ کیلئے1پرواز ہے۔

    گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35میں سے کم کرکے8کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پشاور کیلئے1فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے1اور ملتان کیلئے 1پرواز ہوگی۔

    ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے3کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پرواز آپریٹ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پگاسس ایئر لائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی ہے، پگاسس ایئر کو کراچی کیلئے 1پرواز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔

    اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے6کردی گئی ہے جس کے تحت کراچی کیلئے1،لاہور کیلئے2 اور اسلام آباد کے لئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی۔

    اس کے علاوہ سری لنکا ایئرویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے2کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلیے1اور لاہور کیلیے 1پرواز ہو گی۔ جبکہ تھائی ایئر کی پروازیں18سے کم کرکےصرف3کردی گئی ہیں جو کراچی کیلئے1لاہور کیلئے1اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔

    ذرائع کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں ہیں جو 5مئی سے 20مئی تک نافذالعمل ہے۔

  • پاکستان سے غیرملکی ایئرلائنز میں سفر کر نے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    پاکستان سے غیرملکی ایئرلائنز میں سفر کر نے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستان سے سفر کر نے والے مسافروں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4دن کے اندر کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان سے سفر کر نے والے مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی، غیر ملکی ائیر لائنز قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی۔

    ایڈوائزری میں بیرون ممالک جانے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا اور کہا گیا بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4دن کے اندر کروائیں۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ قطر،اتحاد،امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کروائے جائیں، ایئرلائنز انتظامیہ کے مطابق منظور شدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئر لائنز کی ویب سائٹس پرموجود ہے،منظورشدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنزکے دفاتر،ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔

    یاد رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کردیا، ائیرلائن کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

    ایمرٹس ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے اور ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زائد پرانی نہ ہونے کی بھی شرط رکھی گئی ہے۔

    امارات ائیرلائنز نے کرونا ٹیسٹ کے لئے چغتائی لیب سے معاہدہ کیا ہے، جو مسافر کی رپورٹ براہ راست امارات ائیرلائنز کو بھی فراہم کرے گا جبکہ ٹیسٹ کے اخراجات مسافر کو برداشت کرنا ہوں گے۔

  • مشتبہ پائلٹس لائسنس، غیرملکی ائیرلائنز کی کارروائی ،7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر  گراونڈ

    مشتبہ پائلٹس لائسنس، غیرملکی ائیرلائنز کی کارروائی ،7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر گراونڈ

    کراچی : مشتبہ پائلٹس لائسنس کے معاملے پر غیر ملکی ائیر لائنز نے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف مبینہ کارروائی کا آغاز کر دیا، کویت ائیرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر کو گراونڈ کر دیا جبکہ دیگر نے فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشتبہ پائلٹس لائسنس کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، غیر ملکی ائر لائنز نے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف مبینہ کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت ائیرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر کو گراونڈ کر دیا جبکہ قطر، اومان ائیر اور ویتنام ائیر میں موجود پاکستانی پائلٹ انجئنیرز، گراونڈ ہینڈلنگ اسٹاف کی فہرستیں تیار کرلی ہیں ، فہرست میں موجود ناموں کو پاکستانی اتھارٹیز کی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طور سے گراونڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے حوالے سے مختلف سفارتخانوں اور بین القوامی ایوی ایشن اتھارٹیز کو خطوط ارسال کردئیے ہیں، خط میں مشتبہ پائلٹس کو گراونڈ کرنے اور اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے پروازیں بدستور آپریٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز میں مشکوک پائلٹس کی تعداد 262 ہے، ماضی میں قومی ایئرلائن کے جن پائلٹس کے خلاف تحقیقات ہوئیں انھیں پچھلی حکومتوں نے ملازمتیں دیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ پائلٹس کے خلاف جو انکوائری ہوئی وہ 2018 سے پہلے کے لوگ ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے پی آئی اے میں کوئی نئی بھرتی نہیں کی۔

    بعد ازاں ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے 141،ائر بلو کے 9 اور سرین ائر کے 10 پائلٹس کے لائسنز کو مشتبہ قرار دے کر انہیں فوری گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

    خیال رہے امریکی چینل نے پاکستان میں پائلٹس کی ڈگری کے معاملے کو اٹھایا ، ۔سی این این کے رچرڈکوئسٹ نےکہا یہ ہوابازی کی تاریخ کی غیرمعمولی کہانی ہے، جہازوہ اڑارہے ہیں ، جنہیں اڑانا نہیں چاہیے،یہ فراڈہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک خود تسلیم کررہاہے کہ کمرشل پروازکےپائلٹس کےلائسنس جعلی ہیں، یہ ناقابل یقین ہے، اس سے پاکستان میں ائیرلائنزکے محفوظ ہونے پرسوال اٹھتے ہیں۔

  • فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ

    فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ

    کراچی : پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے میں غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، رواں سال کے 9ماہ کے دوران18ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی ایوی ایشن پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے میں اب تک مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    یومیہ1300سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرتی ہیں، ذرائع کے مطابق ایسٹ اور ویسٹ سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی غیر ملکی ایئرلائنیں شامل ہیں۔

    کراچی ریجن سے1000سے زائد پروازیں فضائی حدود استعمال کرتی ہیں، لاہور ریجن سے300سے زائد پروازیں فضائی حدود کا استعمال ہوتا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کا گزرنا اور لینڈنگ ہونا شامل ہے، سی اے اے کو اوور فلائنگ کی مد میں رواں سال کے نو ماہ کے دوران سی اے اے کو اوور فلائنگ، ایروناٹیکل چارجز، لینڈنگ چارجز اور ٹرمینل چارجز کی مد میں مجموعی طور پر77ارب روپے حاصل ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیگر مد میں 12ارب روپے کاریونیو حاصل ہوا تھا، سی اے اے نے سال 2018-19میں مجموعی طور پر89ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا تھا۔