Tag: Foreign beggars arrested

  • سعودی عرب: متعدد غیر ملکی گداگر گرفتار

    سعودی عرب: متعدد غیر ملکی گداگر گرفتار

    سعودی عرب کے شہر ریاض میں متعدد مقامات سے بیشتر غیرملکیوں کو گداگری کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھیک مانگنا (گداگری) سزا کے موجب سنگین جرم ہے خواہ براست راست کی جائے یا بالواسطہ‘۔

    سعودی عرب کی پولیس کے مطابق شہر کی ایک شاہراہ میں پاکستانی تارک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کے بہانے بھیک مانگنے میں مصروف تھا۔

    ’اسی طرح ٹریفک سنگل پر اردن کی ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھی۔

    پولیس کے مطابق شہر کے ایک پبلک مقام پر ایک اور اردنی خاتون کو گرفتار کیا گیا جو براہ راست لوگوں سے خیرات مانگ رہی تھی‘۔

    سعودی عرب: 3 شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

    پولیس کے مطابق عام پبلک مقامات پر گداگر حقیقت میں محتاج نہیں ہوتے بلکہ یہ پیشہ ور ہوتے ہیں جن کے ساتھ کسی طور ہمدردی نہ کی جائے‘۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی گداگر نظرآئے تو فوراً مطلع کریں۔

  • سعودی عرب : بھیک مانگنے والے متعدد غیرملکی گرفتار

    سعودی عرب : بھیک مانگنے والے متعدد غیرملکی گرفتار

    مکہ المکرمہ : سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کامیاب کارراوئی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں بھیک مانگنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سیکورٹی حکام نے مملکت کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کی نگرانی کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔

    مکہ مکرمہ کے علاقے میں سیکیورٹی کی کوششوں کے نتیجے میں یمنی شہریت کے ایک رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا جو مسجد میں نماز کے بعد نمازیوں سے براہ راست بھیک مانگتا تھا۔

    اس کے علاوہ راہگیروں کے جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے بھیک مانگنے والے ایک اور یمنی شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ یمنی شہری سڑکوں پر بھیک مانگ رہا تھا۔

    پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک صفائی کمپنی سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیشی باشندے کی نگرانی کی گئی اور اسے بھی رنگے ہاتھوں بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔

    پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے کہا کہ شہری مکہ، ریاض اور شرقیہ میں کسی کو بھیک مانگتا دیکھیں تو 911 نمبر پر اطلاع دے دیں۔

    ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں 999 نمبر پر بھکاریوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ حکام نے کہا بھکاری مافیا کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں ہی ایک غیر ملکی خاتون بھکاری کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے پاس سے ہزاروں سعودی ریال برآمد ہوئے تھے۔

    سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے ذریعے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کا استحصال انسانی اسمگلنگ کا جرم سمجھا جاتا ہے جب کہ سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گداگری کی آڑ میں ہونے والا انسانی اسمگلنگ کا دھندہ بے نقاب کریں گے۔