Tag: Foreign citizen

  • سعودی عرب : غیرملکی شہری کاروبار میں حصہ دار کیسے بنا ؟

    سعودی عرب : غیرملکی شہری کاروبار میں حصہ دار کیسے بنا ؟

    سعودی وزارت تجارت نے "تستر تجاری” (تجارتی پردہ پوشی) مہم کے تحت دی گئی مہلت کے دوران سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کو کمپنی کا مشترکہ مالک بنادیا ہے۔

    الاحسا میں قائم فوڈ کمپنی کی سالانہ آمدنی 30 ملین ریال سے زیادہ ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت نے اتوار کو بیان میں کہا کہ فوڈ کمپنی پندرہ برس سے غیر قانونی طریقے سے کاروبار کررہی تھی، اس کا اصل مالک غیرملکی تھا اور سعودی اسے اپنے نام سے کاروبار کرا رہا تھا۔

    بیان میں کہا گیا کہ اصلاح حال کے بعد کمپنی قانون کے دائرے میں آگئی ہے، اب اس کے خلاف انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کے تحت کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

    وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تمام کمپنیوں کو مہلت ختم ہونے سے قبل قانون کے دائرے میں لانے کے لیےآگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں تجارتی پردہ پوشی ( سعودی شہریوں کے نام پر غیرملکیوں کا کاروبار) کے لیے دی گئی مہلت 16 فروری کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیشی کارروائیواں کا آغاز کیا جائے گا۔

    مملکت میں موجود ایسے غیر ملکی جو تجارتی پردہ پوشی میں ملوث ہیں وہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے معاملات کو قانونی دائرے میں لے آئیں۔

  • غیرملکی شہری کو قتل کرنے والے 3ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    غیرملکی شہری کو قتل کرنے والے 3ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : پولیس نے غیرملکی کے قتل اور چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمودآباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے شہری کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    کراچی : ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو بیان دیا کہ وہ تینوں رات گئے قیمتی سامان چوری کرنے کی نیت سے مقتول کے مکان میں داخل ہوئے تھے۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دوران واردات جنوبی کوریا کے شہری کی آنکھ کھلی تو اسے قتل کردیا گیا، مقتول چونگ ڈائیوان ملزمان کو پہچانتا تھا جس کے خوف سے ملزمان نے قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی مقتول کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر تھا، ملزمان کے قبضے سے لوٹے گئے موبائل فون، پرس اور نقدی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    دریں اثناء دہلی کالونی میں ایک مکان سے عمر رسیدہ شخص کی3روز پرانی لاش ملی ہے، جسے ریسکیو ٹیم نے تحویل میں لے کر مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شارع فیصل پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، اس حوالے سے فیروز آباد پولیس نے چھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    کار پر کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے وسیم نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ سمیت 3افراد زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول وسیم اہلیہ اور اپنے بھائی کے ساتھ عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے ان پر فآئرنگ کردی۔

    پولیس کے مطابق درج کی گئی قتل کی ایف آئی آر میں ملزمان عبدالعزیز، عظیم، حمید، امین اور دیگر دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔