Tag: Foreign exchange

  • تمباکو کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    تمباکو کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : تمباکو کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک کو 43.59 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تمباکو کی برآمدات سے ملک کو43.59 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو 31.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبر2023 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 20.42 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو اکتوبرمیں 4.96 ملین ڈالر اور نومبر2023 میں 4.80 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں تمباکو کی برآمدات کا مجموعی حجم 77.80ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترامیم کردیں

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترامیم کردیں

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کے باہمی لین دین میں شفافیت بڑھانے کے لیے زرمبادلہ کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کردیں۔

    بینک دولت پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کے درمیان زر مبادلہ کی لین دین میں دستاویزیت اور شفافیت کو فروغ دینے کی غرض سے زرمبادلہ ضوابط میں ضروری ترامیم کردی ہیں۔

    ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں، ایکسچینج کمپنیوں کے فرنچائزز اور بی کٹیگری کی ایکسچینج کمپنیوں کے لیے لازمی ہوگیا ہے کہ وہ اپنے بینک کھاتوں کے ذریعے آپس میں زر مبادلہ کی خریدوفرخت کا پاکستانی روپے میں تصفیہ (سیٹلمنٹ) کروائیں۔

    اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے کہ موجودہ ضوابط کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں اور بی کٹیگری کی ایکسچینج کمپنیوں کے سی سی ٹی وی سسٹم ہر وقت (یعنی روزانہ چوبیس گھنٹے اور ہفتے میں ساتوں دن) درست کام کرتے رہنے چاہئیں۔

    تاہم شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ جس دورانیے میں کسی آؤٹ لیٹ پر کسی وجہ بشمول تکنیکی اسباب کی بنا پر سی سی ٹی وی سسٹم کام نہ کررہا ہو اُس دورانیے میں ایکسچینج کمپنیاں اور بی کٹیگری کی ایکسچینج کمپنیاں کوئی کاروباری سرگرمی انجام نہیں دیں گی تاوقتیکہ سی سی ٹی وی سسٹم بحال نہ ہوجائے۔

    مزید برآں سی سی ٹی وی سسٹم کے ذریعے وڈیو ریکارڈنگ کو محفوظ رکھنے کی کم از کم مدت دو ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ یا اس وقت تک کردی گئی ہے جب اسٹیٹ بینک کمپنی کا معائنہ کرے ان میں جو مدت بھی پہلے ہو۔

    اس طرح آڈٹ اور معائنے کے مقاصد کے لیے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

  • بیرون ملک سفر کرتے ہوئے کتنی رقم لے جائی جاسکتی ہے؟ ایف بی آر نے ہدایات جاری کردیں

    بیرون ملک سفر کرتے ہوئے کتنی رقم لے جائی جاسکتی ہے؟ ایف بی آر نے ہدایات جاری کردیں

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نئی جاری کردہ ہدایات کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر 3 ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی اور 10 ہزار سے زائد ڈالر لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ ایف بی آر کے مطابق 3 ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی بیرون ملک لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 سال تک کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی لے جا سکتا ہے، بچہ سال میں 6 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے جا سکتا ہے۔

    5 سال سے زائد اور 18 سال تک کے مسافر کو ایک وقت میں 5 ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس عمر کے افراد سال میں 30 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے کر سفر کر سکتے ہیں۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے مسافر 10 ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی ساتھ لے جا سکتے ہیں جبکہ سال میں 60 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

    ایف بی آر نے ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوع بھی قرار دیا ہے۔ سونا، چاندی،جواہرات اور سونے کے زیورات لے جانے پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح 3 ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی، نوادرات، آثار قدیمہ، ملکی مفاد کے خلاف لٹریچر اور قابل اعتراض مواد لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

    10 ہزار سے زائد ڈالر، نقلی، جعلی اشیا، ٹاکسک کیمیکل یا اجزا، اسلحہ، بارودی مواد (وزارت دفاع کے این او سی کے علاوہ)، ایٹمی، کیمیائی یا تابکاری سے متعلق اشیا بھی ساتھ لے جانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    پالتو کتے بلیوں کو ساتھ لے جانے کے لیے سرٹیفیکیٹ درکار ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس حوالے سے خصوصی شکایتی سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر14 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی حد سے تجاوز کرگئے

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر14 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی حد سے تجاوز کرگئے

    کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائرکا حجم آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر ہوگیا جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم چودہ ارب اٹھاسی کروڑاکیاون لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق دوست ممالک نے پاکستان کے مسلسل کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کو سنبھالا دے دیا، اکتیس جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائرکا حجم آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر ہوگیا۔

    [bs-quote quote=”مرکزی بینک کے ذخائرکا حجم آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر ہوگیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم چودہ ارب اٹھاسی کروڑاکیاون لاکھ ڈالرہوگیا، کمرشل بینکوں کے پاس چھ ارب انہترکروڑ چھبیس لاکھ ڈالر ہیں ۔

    ماہرین کے مطابق دوست ممالک سے ملنے والی رقم کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں ہوتی مسلسل کمی کو بریک لگ گیا ہے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ روپے کی قدر میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔

    اس سے قبل چوبیس جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر کا حجم چودہ ارب اسی کروڑ ڈالر ہوگیا تھا، مرکزی بینک کے پاس آٹھ ارب پندرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالراور کمرشل بینکوں کے پاس چھ ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر موجود تھے۔

    خیال رہے پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں، متحدہ عرب امارات سے پیکج کے تحت اب تک دو ارب ڈالر ملےہیں، پاکستان کو رواں ماہ مزید ایک ارب ڈالرمل جائیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا یہ رقم زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کو روکنے کیلئے دی گئی ہے، یہ رقم امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے، اس پرسالانہ تین فیصد منافع دینا ہوگا۔

  • زرِمبادلہ کے ذخائرمیں 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

    زرِمبادلہ کے ذخائرمیں 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی ذخائر گھٹ کر13ارب83کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 15نومبر کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی آئی ہے۔

    بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ60لاکھ ڈالر کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مجموعی ذخائرگھٹ کر13ارب83کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے۔

    مرکزی بینک کےذخائر میں19کروڑ60 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر7ارب 48کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس6ارب34 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

    واضح رہے کہ رواں مالی سال کے چار ماہ میں براہ راست غیر ملکی بیرونی سرمایہ کاری 46 فیصد کمی کے بعد 60 کروڑ ڈالر رہی۔
    سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے آئی تاہم اس کا حجم بھی گزشتہ سال سے کم تھا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور جنوبی کوریا سے بھی نمایاں سرمایہ کاری آئی۔

    مزید پڑھیں: اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 16 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا۔

  • زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    کراچی: ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 10 کروڑ 45 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 18 اگست تک ملکی ذخائر 10 کروڑ 45 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 20 ارب 4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 6 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 14 ارب 37 کروڑ جبکہ بینکوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذخائر 3 کروڑ 99 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچے۔

    پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائر2سال کی کم ترین سطح پر آگئے

    اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 کروڑ 45 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 20 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ملک کا ہرشہری 94 ہزار روپے کا مقروض ہے، وزارت خزانہ

    یاد رہے گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں چار ارب ڈالر کی کمی کے بعد دو سال کی کم ترین سطح پر آگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائر میں مسلسل تیسرےہفتےکمی

    پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائر میں مسلسل تیسرےہفتےکمی

    کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران چھے کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

    اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اٹھارہ جولائی کو ختم ہونے والےہفتےکے دوران ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں چھےکروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، اس کمی سے پاکستان کے مجموعی ڈالر ریزرو کی مالیت14 ارب 45کروڑ ڈالر رہ گئی ہے، جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس نو ارب اڑتالیس کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر ہیں جبکہ بینکوں کےفارن کرنسی اکاؤنٹس میں پانچ ارب پانچ کروڑ ڈالر موجود ہیں، مرکزی بینک کےمطابق بیرونی قرضوں پر سود اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کےذخائر گھٹ گئے۔