Tag: Foreign exchange reserves

  • پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    کراچی: آئی ایم ایف کیجانب سے قسط ملنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20   ارب 83 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 49 کروڑ87 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کیجانب سے قرض کی قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوا ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور قسط ملنےسےاسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ 13 ارب 67کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کےپاس7ارب16کروڑڈالرموجود ہیں جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر20 ارب 83 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف نےپاکستان کو49کروڑ87لاکھ ڈالرکی قسط جاری کی تھی ، عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 25 مارچ کو پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ قسط بجٹ میں مالی مدد فراہم کرنے کے لیے دی گئی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے قرض رقم کی منظوری کے حوالے سے اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پچاس کروڑ ڈالرز دینے کی منظوری دی۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب کروڑ 18 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت12 ارب7 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

  • رواں سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ

    رواں سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 29 نومبر کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، ذخائر میں 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ واجبات میں 1.95 ارب ڈالر کی کمی آئی، یہ کمی جولائی تا اکتوبر 2019 کے درمیان میں آئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں اضافہ اور واجبات میں کمی ذخائر میں اضافے کے عکاس ہیں۔

    اس سے قبل 29 نومبر کو جاری کی جانے والی اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 43کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 15 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 11 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

  • عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    کراچی : عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے غیر ملکی ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ کے بعد ذخائر بڑھ کر 10ارب 23 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ  کے آخر میں چین نے اعلان کیا تھا پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکو سنبھالہ دینے کے لئے دو ارب ڈالر کا آسان قرضہ دے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔ْ

    ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر میں ایک ارب ڈالر دو اگست تک ملکی خزانے میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے، چین کی طرف سے ملنے والے اس رقم کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا مالی خسارہ مزید بڑھےگا، موڈیز

    عالمی ریٹنگ ادارے موڈیز نےپاکستان سےمتعلق رپورٹ میں انکشاف کیاکہ پاکستان کا مالی خسارہ مزید بڑھےگا، پاکستان کوبیرونی ادائیگیوں کےدباؤکاسامناہے، پاکستان کورقم کی بہت ضرورت ہے،زرمبادلہ کےذخائرمیں مزید کمی ہوسکتی ہے،تاہم اس میں اضافہ آئی ایم ایف ودیگرذرائع سےممکن ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ درآمدی اشیاء کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،سی پیک کےباعث درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کے4 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ زرمبادلہ کےذخائربیرونی ادائیگیوں کےلئےاس وقت کافی ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دوست ممالک کے پاس جا سکتا ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان مقروض قوم بن چکا ہے ، ہمیں بیرون ممالک سے قرضہ لینے کی بری عادت ہوچکی ہے، قرضوں کے ساتھ کوئی بھی ملک ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتا۔

  • زرمبادلہ ذخائر میں 16کروڑ40 لاکھ  ڈالر کی کمی

    زرمبادلہ ذخائر میں 16کروڑ40 لاکھ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد : زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں مزید سولہ کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کےاختتام تک پاکستان کو تین ارب ڈالرسے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی کاسلسلہ نہ رکا، چھ اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں سولہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم گیارہ ارب تینتالیس کروڑ تیراسی لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔

    گزشتہ چار ماہ سے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، رواں سال جون تک حکومت کو مزید تین ارب تیس کروڑ ڈالر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی مدمیں ادا کرنے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے: رپورٹ


    معاشی ماہرین کےمطابق زرمبادلہ ذخائر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ملکی معیشت کی بیرونی کمزوریوں کی عکاس ہے، غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کےباعث زرمبادلہ ذخائر  پر مزید دباؤ بڑھے گا اور روپے کی قدر میں بھی مزید گراوٹ متوقع ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں غیر ملکی جریدے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور یہ کمبوڈیا سے بھی کم ہو جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں یہ کمی ایشیا کے تمام ممالک سے زیادہ تیز ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک سال میں 20 فیصد کم ہوئے۔ فروری میں پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کا حجم 13 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

    دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں جون 2018 تک 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی مزید کمی متوقع ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زرمبادلہ ذخائر میں 1 ہفتے میں 22 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی

    زرمبادلہ ذخائر میں 1 ہفتے میں 22 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی

    کراچی: زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتےکےدوران 22 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کم ہوکر 22ارب 5کروڑ 2لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 17مارچ کو زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر کی مالیت 22ارب 5کروڑ 2لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

    غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 27 کروڑ 78لاکھ ڈالر کی کمی سے 16ارب 96کروڑ 5لاکھ ڈالر رہ گئی۔جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر 5کروڑ 40لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5ارب 8کروڑ 97لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔


    مزید پڑھیں:رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک


    یاد رہےکہ رواں ماہ کے آغاز پراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈکی مد میں35کروڑ ڈالر مل گئے ہیں جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    واضح رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق 10مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 17ارب 23کروڑ 83لاکھ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 5ارب 3 کروڑ 57لاکھ ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 22ارب 27کروڑ 40لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔