Tag: foreign-experts

  • اسموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی مدد لینے کا حکم

    اسموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی مدد لینے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی مدد لینے کا حکم دے دیا اور کمشنر لاہور کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے ان کا دو ماہ کیلئے تبادلہ روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، کمشنر لاہور سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کے حکام نے بتایا کہ اسموگ سے آگاہی کیلئے اشتہارات بھی نشر کیا جا رہا ہے، جس کا ریکارڈ پیش کیا گیا ، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ اسموگ سے متعلق تمام ڈیٹا کو محفوظ کیا جاٸے۔

    عدالت نے اسموگ میں کمی پر کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کی کارکردگی کو سراہا، کمشنر لاہور نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کرنا آسان نہیں تھا لیکن یہ سب عدالتی احکامات کی وجہ سے ممکن ہوا۔

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ موسم گرما میں حدت کی شدت پر قابو پانے کیلئے بڑی عمارتوں پر پارک اور سبزے کا انتظام کیا جائے۔

    درخواست گزار نے بتایا کہ اسلام آبادمیں پلاسٹک کی مدد سے پہلی روڈ تعمیر کرلی، عدالت نے اس کام کی تعریف کی اور اسموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ملک سےماہرین کی مدد لینے کا حکم دے دیا۔

    ایل ڈی اے کے وکیل نے بتایا کیخلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے ہیں اور تجاوزات روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ جوڈیشل واٹر کمیشن کے مطابق آلودگی کو کم کرنے کیلئے 18 مقامات پر پودے لگائے گئے ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے درخواستوں پر مزید کارروائی 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • قومی ایئرلائن کی بحالی کا بزنس پلان، غیر ملکی ماہرین 25 اپریل کو پاکستان پہنچیں  گے

    قومی ایئرلائن کی بحالی کا بزنس پلان، غیر ملکی ماہرین 25 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

    کراچی: غیر ملکی ماہرین پر مشتمل 5رکنی وفد پی آئی اے کے بزنس پلان کا جائزہ لینے کیلئے 25 اپریل کو پاکستان پہنچے گا، وفد پی آئی اے کی اصلاحات اورمستقبل کےحوالے سے تجاویز دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی بحالی اور بزنس پلان کے معاملے پر غیرملکی ماہرین پر مشتمل 5رکنی وفد 25 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔

    سول ایوی ایشن نے جنوبی افریقہ ،پرتگال ،اسپین ،کینیڈا،سوئٹزر لینڈ کے ماہرین کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے ، غیر ملکی ماہرین کا وفد اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وفد پی آئی اے کی اصلاحات اورمستقبل کےحوالے سے تجاویز دے گا ، وفد کا پاکستان پہنچنے پر کوروناٹیسٹ لازمی ہوگا اور قرنطینہ میں بھی رہنا ہوگا۔

    قومی ایئرلائن نے بزنس پلان کی تشکیل کیلئے ٹینڈر کے ذریعے ایاٹا کنسلٹنسی سروس کو ہائر کیا ہے۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پی آئی اے نے سی اے اے کو درخواست دی تھی۔

  • قومی ایئرلائن کی بحالی  کا بزنس پلان: غیر ملکی ماہرین پر مشتمل 4 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا

    قومی ایئرلائن کی بحالی کا بزنس پلان: غیر ملکی ماہرین پر مشتمل 4 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا

    کراچی : غیر ملکی ماہرین پر مشتمل 4رکنی وفد پی آئی اے کے بزنس پلان کا جائزہ لینے کل پاکستان پہنچے گا اور پی آئی اے کی اصلاحات اور مستقبل کے حوالے سے تجاویز دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی بحالی کیلیے بزنس پلان کے معاملے پر غیر ملکی ماہرین پر مشتمل 4رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا، سی اے اے  نے برطانیہ، ساوتھ افریقہ اور پرتگال سے آنے والے ماہرین کو خصوصی اجازت دے دی ۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پی آئی اے نے سی اے اے کو درخواست دی تھی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے آنے والوں پر کورونا کے باعث پاکستان داخلے پر پابندی ہے ،غیر ملکی وفد ترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اتوار کو کراچی پہنچے گا، وفدمیں چیرس ہڈسن،اسٹوارٹ میتھسن،تھیونس پوٹگیٹر،پاولوننس شامل ہیں۔

    قومی ایئرلائن نے ٹینڈر کے ذریعے ایاٹا کنسلٹنسی سروس کو بزنس پلان بنانے کیلئے ہائر کیا ہے، غیر ملکی ماہرین کا وفد وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین ، وزارت خزانہ اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔

    ملاقات میں پی آئی اے کی اصلاحات اور مستقبل کے حوالے سے تجاویز دے گا ، دورے کے دوران کنسلٹنٹ ٹیم پی آئی اے کے بزنس پلان کا جائزہ لے گا، وفد کا پاکستان پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور قرنطینہ میں بھی رہنا ہوگا۔