Tag: Foreign Funding

  • سندھ کے لیے بڑی خبر، فارن فنڈنگ سے چلنے والی اسکیموں کے لیے سو ارب سے زائد کے فنڈز جاری

    سندھ کے لیے بڑی خبر، فارن فنڈنگ سے چلنے والی اسکیموں کے لیے سو ارب سے زائد کے فنڈز جاری

    کراچی: صوبائی حکومت کو عالمی بینک کے تعاون اور فارن فنڈنگ سے چلنے والی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لیے ایک کھرب 13 ارب روپے جاری کر دیے گئے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر فارن فنڈنگ کے اشتراک سے 38 اسکیمیں جاری ہیں، رواں مالی سال کے بجٹ میں 3 کھرب 60 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے غیر ملکی امداد کے اشتراک سے صوبائی حکومت نے پورے کرنے ہیں۔

    غیر ملکی فنڈنگ کا مجموعی تخمینہ 3 کھرب 34 کروڑ روپے ہے، اور اب تک ایک کھرب 13 ارب روپے موصول ہو چکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق فارن فنڈنگ سے مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن میں تعلیم، صحت، توانائی، انفراسٹرکچر کے منصوبے پورے ہوں گے۔

    محکمہ بلدیات کی 5 اسکیموں کے لیے 15 ارب 98 کروڑ کی رقم سندھ حکومت کو دیے گئے، محکمہ صحت کی 3 اسکیموں کے لیے 4 ارب 52 کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی، محکمہ تعلیم کی 6 اسکیموں کے لیے 7 ارب 26 کروڑ سے زائد رقم جب کہ پی ایند ڈی کی 5 اسکیموں کے لیے 13 ارب سے زائد رقم سندھ حکومت کو دی گئی۔

    دستاویز کے مطابق محکمہ ایس جی اے اینڈ سی ڈی کی دو اسکیموں کے لیے 43 ارب 38 کروڑ سے زائد رقم، محکمہ زراعت کے لیے 5 ارب 86 کروڑ سے زائد کی رقم، محکمہ ٹرانسپورٹ کی دو اسکیموں کے لیے 4 ارب 68 کروڑ کی رقم، محکمہ توانائی کی ایک اسکیم کے لیے 3 ارب 29 کروڑ سے زائد رقم، اور محکمہ خزانہ کی ایک اسکیم کے لیے 83 کروڑ جب کہ محکمہ آب پاشی کی 5 اسکیموں کے لیے 3 ارب 35 کروڑ کی رقم دی گئی ہے۔

  • قانون میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کا ذکر ہے،نااہلی کانہیں، سپریم کورٹ

    قانون میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کا ذکر ہے،نااہلی کانہیں، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نےعمران خان نااہلی کیس اور پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں ممنوع فنڈنگ ضبط کرنے کا ذکر ہے، نااہلی کانہیں، حکومت غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات خود کیوں نہیں کرتی؟ ہمارا کام تحقیقات کرنا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان ناہلی کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزارحنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اثاثے چھپانے کامعاملہ عوامی نمائندگی ایکٹ کےتحت آتا ہےاور غلط سرٹیفکیٹ دینا بھی نااہلی کاسبب بنتا ہے۔

    اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جمعے کو وزیراعظم کو تنخواہ ظاہر نہ کرنے پرفارغ کیا جس پرچیف جسٹس نےکہا کہ عدالت اس پرکوئی کمنٹ نہیں کر رہی تاہم اگرکاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے تو نااہلی ہی بنتی ہے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل انورمنصور نےکہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایل ایل سی تحریک انصاف امریکا کی ایجنٹ ہے جس پرچیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ کیا یہ پی ٹی آٰئی پاکستان کیلیے فنڈ ریزنگ کرتی ہے؟ ایل ایل سی ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول کرسکتی ہے؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کےمطابق آپ کارپوریشنز سے بھی رقم وصول کرتےہیں، کیا فارا کو آپ نے معلومات دیں، جس پر انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ فارا کو معلومات دینا ان کا کام نہیں۔

    انورمنصور نے کہا کہ ایجنٹ اطلاع دیتا ہے کہ فنڈز قانون کے مطابق اکٹھے کیے، عمران خان نے سرٹیفکیٹ ایجنٹ کی یقین دہانی پر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت بدھ دواگست تک ملتوی کردی۔

  • غیر ملکی فنڈنگ کیس: تحریک انصاف نے جواب جمع کروا دیا

    غیر ملکی فنڈنگ کیس: تحریک انصاف نے جواب جمع کروا دیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حنیف عباسی کے ممنوعہ و غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد کر دیے۔ تحریک انصاف نے بیرون ملک سے فنڈ ریزنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق تحریک انصاف نے حنیف عباسی کی درخواست کا جواب جمع کروا دیا۔ بیرون ملک سے فنڈ ریزنگ کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔

    تحریک انصاف کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم دہری شہریت رکھنے والوں سے فنڈز اکٹھے کیے گئے۔ فارن ایجنٹ کمپنی کو ذرائع سے ملنے والے فنڈ ممنوع یا غیر ملکی نہیں ہیں۔

    تحریک انصاف نے جواب میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی۔ دونوں جماعتوں نے اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف عدالت کو بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی تفصیلات فراہم کرچکی ہے۔


  • غیرملکی فنڈنگ: عمران خان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟ دانیال عزیز

    غیرملکی فنڈنگ: عمران خان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟ دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کے اعتراف کے باوجود بھاگ رہے ہیں، وہ بھارت سے بھی پیسے لیتے رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟

    یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وکیل کی جانب سے آج بھی کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے مفرور ہیں اور ملک کے تمام اداروں پر الزامات لگانے میں عمران خان نمبر ون ہیں لیکن خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے میں ان کا جواب نہیں۔


    مزید پڑھیں: عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، دانیال عزیز


    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نجم سیٹھی کے کیس میں 35 پنکچر کے حوالے سے 46 نوٹسز ملنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا، کیا عمران خان کو اجازت ہے کہ جسے چاہیں برابھلا کہیں جس کی چاہیں توہین کریں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان صاد ق اورامین نہیں رہے‘دانیال عزیز


    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جمائما کی ٹوئٹ دھری رہ گئی کیونکہ عمران خان نے لکھ کر دیا کہ منی ٹریل نہیں ہے۔ میڈیا کو بھی عمران خان کے ایسے اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے کوریج دینی چاہیے۔

  • عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سے معافی مانگیں، آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی ہے،اس کے ثبوت موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، دانیال عزیز نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کا کیس ن لیگ نے فائل نہیں کرایا، گھر کے بھیدی نے ان کی لنکا ڈھائی ہے، الیکشن کمیشن میں یہ رپورٹ پی ٹی آئی نے خود جمع کرائی تھی۔

    عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ہنڈی کے ذریعے دبئی سے پیسے منگوائے تھے، عمران خان فنڈنگ سے متعلق وضاحت پیش کیوں نہیں کرتے؟ دانیال عزیز نے کہا کہ خان صاحب کی اصل شکل قوم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ن لیگ پریس کانفرنس کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاست دان نے کبھی بھی نواز لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام عائد نہیں کیا، عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر تہمتیں لگائی ہیں اب وہ خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور واویلا مچانا شروع کردیا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں فعال الیکشن کمیشن چاہئے، عارف علوی کہتے پھرتے تھے کہ چوری نہیں کی تو تلاشی دے دیں، عارف علوی اب الیکشن کمیشن کے سامنے تلاشی کیوں نہیں دیتے؟

    فعال الیکشن کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب اس سے بھاگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اب آپ پکڑے گئے ہیں آکر جواب دیں، اب آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے۔