Tag: Foreign investment

  • بیرونی سرمایہ کاری میں‌ اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

    بیرونی سرمایہ کاری میں‌ اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر، 1.1 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری 7.75 کروڑ ڈالر منفی تھی۔

    نجی شعبے میں 66، سرکاری شعبے میں 43 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری حکومتی تمسکات میں ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری 65 کروڑ، اسٹاک مارکیٹ میں 1.56 کروڑ ڈالر رہی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا تھا کہ ملک کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اسی وجہ سے خسارے میں کمی آرہی ہے۔

    مزید پڑھیں: خسارے میں کمی، معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، گورنراسٹیٹ بینک

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں تاجروں کا کاروبار بڑھے اور وہ مزید اچھے انداز سے کام کرسکیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ای پر سستے قرض فراہم کرنے کی اسکیمیں متعارف کرائیں۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے اگلے دوماہ کیلئےمانیٹری پالیسی کااعلان جمعہ کو کیا جائےگا۔ قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کےمطابق اسٹیٹ بینک کےمانیٹری پالیسی بورڈ کااجلاس بائیس نومبرکوہوگا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مہنگائی سیمت دیگر معاشی اعشاریوں کا جائزہ لیاجائےگا اور شرح سودمیں ردوبدل کا تعین کیاجائے گا۔

  • رواں مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری میں 239 فیصد اضافہ ریکارڈ

    رواں مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری میں 239 فیصد اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری میں239فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں سال جولائی تا اکتوبر غیر ملکی سرمایہ کاری650ملین ڈالر رہی.

    معاشی ذرائع کے مطابق ناروے سے264ملین اور چین سے122ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی، رواں سال اکتوبر میں108ملین ڈالر سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں367ملین ڈالر کا انخلا ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ٹیلی کام سیکٹرمیں267ملین اور الیکٹرک مشینری میں72ملین ڈالر آئے، رواں سال کے پہلے چار ماہ میں تیل و گیس سیکٹر میں41ملین ڈالر سرمایہ کاری آئی ہے۔

    علاوہ ازیں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں1کروڑ55لاکھ ڈالرز کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں4کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں1کروڑ55لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی تاہم مرکزی بینک کے ذخائر4کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 8نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب50کروڑ24لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

    مرکزی بینک کے ذخائر چار کروڑ ڈالر اضافے سے8ارب39کروڑ73لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر5کروڑ52لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب10کروڑ51لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

  • تیل و گیس کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری : گزشتہ سال کے دوران نمایاں اضافہ

    تیل و گیس کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری : گزشتہ سال کے دوران نمایاں اضافہ

    کراچی : پاکستان میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2018-19 میں پاکستان میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 308.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومالی سال2017-18 کے مقابلہ میں 60.41 فیصد زیادہ ہے۔

    مالی سال 2017-18 کے دوران پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 192.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں تیل و گیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 13.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تیل و گیس ایسا شعبہ ہے جس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا تناسب زیادہ ہے۔ ملک میں گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 1737.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    گزشتہ مالی سال کے دوران تعمیرات کے شعبہ میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر تیل وگیس کا شعبہ ہے جس میں سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی

    اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی

    کراچی: ملک میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں گرواٹ کا سلسلہ جاری ہے، اکتوبر میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 4 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 46 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 16 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا۔

    اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 46 فیصد کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 60 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہا۔

    اسی عرصے میں اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا گیا جن میں سے لکسمبرگ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ نکالا۔

    سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے آئی تاہم اس کا حجم بھی گزشتہ سال سے کم تھا۔ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور جنوبی کوریا سے بھی نمایاں سرمایہ کاری آئی۔

  • چینی سرمایہ کاری، 4 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 74 فیصد اضافہ

    چینی سرمایہ کاری، 4 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 74 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے باعث رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں چوہتر فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران چورانوے کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

    صرف اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم اٹھائیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر رہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ڈیڑھ سو فیصد زائد ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی جا نب سے کی گئی، رواں مالی سال میں چینی سر مایہ کاری کا حجم تریسٹھ کروڑ بیس لاکھ ڈالر رہا۔


    مزید پڑھیں : چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ


    ملائیشیا، نیدرلینڈ، فرانس اور سنگاپور کی جانب سے بھی قابل ذکر سرمایہ کاری کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق توانائی سیکٹر میں پندرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، تعمیرات میں پانچ کروڑ تیس لاکھ جبکہ ٹریڈ سیکٹرمیں چارکروڑ تیس لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔


    مزید پڑھیں : سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے حجم میں مزید 7ارب ڈالر کا اضافہ


    ہر ین کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی رابطوں اور باہمی تجارت میں مزید استحکام آئے گا، جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اقتصادی رابطوں میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔


     اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔