Tag: Foreign investments

  • سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنادی

    سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنادی

    سعودی عرب کی جانب سے مکہ اور مدینہ کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں جائیداد کی مالک سعودی لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری صرف لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا قابل تبدیلی قرضے تک محدود ہے۔ فیصلے کا مقصد سعودی وژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری بڑھانا اور معیشت کو تقویت دینا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔

    وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ایسے زائرین جو مسجد کی حدود میں ہوتے ہوئے نسک یا توکلنا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ زیارت کے لیے اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر ویٹ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

    قبل ازیں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے فوری پرمٹ حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ’ویٹنگ‘ کا آپشن بڑھا دیا گیا ہے۔

    سعودی عرب: 7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی

    ویٹنگ کا آپشن منتخب کرنے سے یہ ہوگا کہ سسٹم میں جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر زائر کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔

  • ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا

    ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا

    اسلام آباد : پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافےکارجحان ریکارڈ کیا جارہا ہے اور ٹی بلزمیں غیرملکی سرمائے کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومتی بانڈزمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کی ٹی بلزمیں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، یکم جولائی سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب سات کروڑبیس لاکھ ڈالرکے ٹی بلزخریدے، سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق صرف نومبرمیں ٹی بلزمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم تریسٹھ کروڑدس لاکھ ڈالررہا ، شرح سود میں اضافے اور مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ کے باعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہوگئے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بلز میں سرمایہ کاری کا حجم دوارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ میں ریکارڈ اضافہ

    یاد رہے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم پینسٹھ کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں انیس کروڑانیس لاکھ ڈالرتھا، غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کے باعث پاور سیکٹرمیں خاطر خواہ سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا اکتوبرمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم دس کروڑاناسی لاکھ ڈالر رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک سوچھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق جولائی تااکتوبر پورٹ فولیو سرمایہ کاری کاحجم ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر رہا، سب سے زیادہ سرمایہ کاری ناروے سے آئی جبکہ دوسرے نمبر پر چین ہے۔