Tag: foreign loans

  • تحریک انصاف کی حکومت نے  رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ  میں کتنا بیرونی قرضہ لیا ؟

    تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کتنا بیرونی قرضہ لیا ؟

    اسلام آباد: حکومت نے رواں مالی سال کےپہلے9ماہ میں 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ 4 ارب 86 کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض واپس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں بتایا گیا کہ جولائی 2020 مارچ 2021 میں 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 1 ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مدمیں ، 3 ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا۔

    جاری تفصیلات کے مطابق 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا، چین نےپاکستان کوسیف ڈیپازٹ کی مدمیں ایک ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو1 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی بینک نے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو93 کروڑ 80 لاکھ ڈالرقرض دیا ، فرانس نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکا نے 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر قرض اور چین نے14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ میں4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض واپس کیا۔

  • بڑی کامیابی، پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے بجٹ تخمینے کا 18 فیصد2 ماہ میں ہی حاصل کر لیا

    بڑی کامیابی، پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے بجٹ تخمینے کا 18 فیصد2 ماہ میں ہی حاصل کر لیا

    اسلام آباد : پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے بجٹ تخمینے کا اٹھارہ فیصد رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ہی حاصل کر لیا، جولائی اگست میں 2ارب24 کروڑ ڈالر سے زائد غیرملکی فنانسنگ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اکنامک افیئرز ڈویژن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران غیرملکی بینکوں سمیت دیگر فنانسنگ ذرائع سے پاکستان میں دو ارب چوبیس کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، جو بجٹ میں مجموعی سالانہ تخمینے کا اٹھارہ فیصد ہے۔
    .
    اعدادو شمار کے مطابق مجموعی فارن انفلوز میں سے چھیانوے کروڑ دس لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کے لئے، غیرملکی کمرشل بینکوں سے چودہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر اور تیرہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ کی مد میں حاصل ہوئے۔

    رواں مالی سال کے لئے حکومت نے بجٹ میں مجموعی غیر ملکی فنانسنگ کا تخمینہ بارہ ارب تئیس کروڑ روپے لگایا ہے، جس میں سے غیر ملکی کمرشل بینکوں  سے تین ارب بانوے کروڑ ڈالر اور ایک ارب ڈالر سعودی آئل فیسیلٹی کی مد میں رہنے کا تخمینہ ہے۔

    یاد رہے  اکنامک افیئرز ڈویژن  کا کہنا تھا  کہ  کورونا وبا کے دوران بین الاقوامی ڈونرز اور دوست ممالک نے پاکستان کو تین ارب اناسی کروڑچالیس لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، جس میں سے اب تک تین ارب ڈالرز موصول ہوچکے ہیں ۔

    تین ارب ڈالرز میں سے بجٹ سپورٹ کے لئے دو ارب تریسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز آئی ایم ایف ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے موصول ہوئے اور ساتھ ہی پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں اڑتیس کروڑ روپے ڈالرز حاصل ہوئے ۔

  • مسلم لیگ ن نے ساڑھے4  سال میں 43 ارب ڈالر کاغیر ملکی قرضہ حاصل کیا

    مسلم لیگ ن نے ساڑھے4 سال میں 43 ارب ڈالر کاغیر ملکی قرضہ حاصل کیا

    اسلام آباد : نون لیگ نے ساڑھے چار سال میں تینتالیس ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا جبکہ عالمی بینک سمیت دیگر اداروں سے پندرہ ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز حکومت کا ایک اور کارنامہ، حکومتی اعداد و شمار نے بھی تصدیق کردی، قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر دوہزار سترہ کے اختتام تک نون لیگ نے چالیس ارب ڈالر کا قرضہ لیا ۔

    اس قرضے میں آئی ایم ایف سے لیا گیا چھ ارب بیس کروڑ ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق اس قرضے میں نومبر میں کی گئی ڈھائی ارب ڈالر کی بانڈز کی فرو خت شامل نہیں، بانڈز کی فروخت شامل کرکے غیر ملکی قرضوں کاحجم تینتالیس ارب ڈالر ہو جائےگا۔

    عالمی بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے حکومت نے چودہ ارب نوے کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کیا گیا۔

    حکومت کی جانب سے دوہزار تیرہ سے اب تک تئیس ارب بیس کروڑ ڈالر کے قرضے واپس بھی کئے ہیں جبکہ مقامی طور پر لیا گیا قرضےان تینتالیس ارب ڈالر کے علاوہ ہے۔

    دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو6 ماہ میں 4 ارب 30کروڑڈالرقرض اداکرناہے، 3 ارب30کروڑاصل جبکہ ایک ارب ایک کروڑ ڈالر سود ادا کرناہ ے جبکہ ادائیگیوں میں بانڈزپر31کروڑڈالرسود شامل ہے۔


    مزید پڑھیں : نئی آنے والی حکومت کو 25ارب ڈالر کا قرضہ اتارنا ہوگا


    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک بینک کو 39کروڑ ڈالر کا مختصر مدتی قرض واپس کیا جانا ہے، عالمی بنک، اے ڈی بی، اوپیک و دیگر کو ایک ارب 30کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ چین،فرانس،جرمنی ودیگرممالک کوایک ارب63کروڑڈالر ادا کرنے ہیں۔

    خیال رہے کہ سال 2018 میں بننے والی نئی حکومت کو مجموعی طور پر پچیس ارب ڈالر کے قرضے اتار نے ہونگے۔

    قرضوں کی واپسی کے حکومتی شیڈول کے مطابق پہلے سال چار ارب چھپن کروڑ ڈالر ، دوسرے سال چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ، تیسرے سال چھ ارب تریپن کروڑ ڈالر ،چوتھے سال تین ارب نوے کروڑ ڈالر جبکہ پانچویں سال پانچ ارب پندرہ کروڑ ڈالر ادا کرنے ہونگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گزشتہ مالی سال کے دوران 10 ارب ڈالر کے ریکارڈ قرضے

    گزشتہ مالی سال کے دوران 10 ارب ڈالر کے ریکارڈ قرضے

    اسلام آباد: حکومت نے 30 جون کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال 17-2016 کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد کے بیرونی قرضے حاصل کیے۔ قرضوں کی یہ شرح ملکی تاریخ میں پہلی بار اس سطح تک آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز حکومت نے گزشتہ مالی سال میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 10 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے۔

    گزشتہ سال لیے گئے قرضوں میں 37 فیصد قرضے چین سے لیے گئے ہیں۔ ان میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے جبکہ 1 ارب 60 کروڑ ڈالر دو طرفہ مالی معاونت کے تحت ملے۔

    حکومت نے 4 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قلیل مدتی قرضے لیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

    زیر غور عرصے میں غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 3 ارب 13 کروڑ ڈالر قرضہ لیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہے۔

    گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں حکومت نے 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرضے واپس بھی کیے۔