Tag: Foreign Minister

  • اگر امریکا تنازع میں شامل ہوتا ہے تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں، ایران

    اگر امریکا تنازع میں شامل ہوتا ہے تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں، ایران

    ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کرنے میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو تہران کے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

    ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کا سی این این کو انٹرویو میں کہا ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، اگر امریکا نے ایران پر حملہ کرنے میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہیں، تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے جہاں بھی ہمیں ہدف نظر آئے گے، ہم کارروائی کریں گے یہ بات بالکل واضح اور سیدھی ہے، کیونکہ ہم صرف اپنے دفاع میں کارروائی کریں گے۔

    تہران نے کوئی رابطہ نہیں کیا

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا، ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ سفارت کاری کی حمایت کرتے رہے ہیں لیکن ہم دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کر سکتے، جب ہمارے عوام روزانہ بمباری کا شکار ہوں، تو ہم مذاکرات کے لیے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے۔

    انٹرویو کے دوران خاتون میزبان نے سوال کیا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کےقریب ہے، صدر ٹرمپ کا بھی یہی خیال ہے، حالانکہ اُن کے انٹیلی جنس چیف کا کہنا ہےکہ اُن کی اطلاعات کے مطابق ایسا نہیں ہے، لیکن کیا آپ کو اب لگتا ہے کہ آپ کی تمام تنصیبات پر حملے کے بعد اگر آپ بچ گئے تو کیا ایران نیوکلیئر ریاست بننے کا فیصلہ کرے گا؟

    ایرانی نائب وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ نہیں، ہم یقینی طور پر بچ جائیں گے دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، جوہری ہتھیاروں کا ہماری دفاعی پالیسی میں کوئی مقام نہیں، بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا جوہری ہتھیاروں کے بغیر زیادہ بہتر جگہ ہوگی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • افغان حکام نے کچھ نہ کیا تو افغانستان کے اندر کارروائی پر غور ہوسکتا ہے، بلاول

    افغان حکام نے کچھ نہ کیا تو افغانستان کے اندر کارروائی پر غور ہوسکتا ہے، بلاول

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افغانستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں دہشت گردی کو روکنا چاہیے اگر افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کارروائی پر غور ہو سکتا ہے۔

    اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ کے "تبدیلی اقدام” کے تناظر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مقابلے کیلئے افغانستان کی مدد کیلئےتیار ہے، افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنی سرزمین دہشت گردی کو روکنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گرد سرگرمیوں کے تناظر میں اپنے دفاع کیلئے عالمی قانون پر عمل کریں گے، افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کارروائی پر غور ہوسکتا ہے، بہرحال افغانستان کے اندر ایکشن ہمارا پہلا آپشن نہیں ہوگا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں ہیں، نیٹو نے جو اسلحہ اور سپلائز چھوڑی ہیں وہ بعض جگہیں دہشت گردوں کے پاس ہے۔

    اپنے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ یہ میرا منشور تھا کہ اس وزارت کو بہتر بنایا جائے، ہمیشہ کوشش رہی کہ بیرون ملک مشنز، دفتر خارجہ میں بہترین رابطہ قائم کیا جائے اور ایسا پلیٹ فارم ہو جو عام لوگوں کیلئے باآسانی قابل رسائی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں وزارت خارجہ میں شمسی توانائی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خارجہ کیلئے شمسی توانائی منصوبے کو یقینی بنانے میں چین کے مشکور ہیں۔ وزارت خارجہ کی نئی ویب سائٹ بھی تیار کی، ہمارا خیال ہے وزارت خارجہ میں معنی خیز تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روس کے وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر بات چیت

    اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے وفود کی سطح پر اہم بات چیت ہوئی ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر ہیں، وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کا احاطہ کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بات چیت میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور توانائی کے سلسلے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی، اس کے علاوہ باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی، افغانستان پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق روس اور پاکستان نے دونوں ممالک اور عوام کے باہمی فائدے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

    روس کی پاکستان کو تیل کی فراہمی میں امریکا رکاوٹ ڈالے گا: روسی وزیر خارجہ

    واضح رہے کہ ایک پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کی جانب سے پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی میں امریکا رکاوٹ ڈالے گا، کیوں کہ اس سلسلے میں امریکا کی جانب سے چین، بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔

  • بلاول بھٹو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    بلاول بھٹو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو رواں ہفتے ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ 25 جنوری کو تاشقند، ازبکستان روانہ ہوں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے،اجلاس ’’منسلکی کے استحکام کے سال‘‘کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔

    اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل ای سی او خسرو نظیری کریں گے، مذکورہ اجلاس میں ای سی او کے سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی۔

    سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ و قیادت سے ملیں گے، وزیرخارجہ کی دورہ تاشقند میں افغانستان سےمتعلق کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے۔

    افغانستان پرتاشقند سمٹ میں 20 سے زائد ممالک شرکت کرینگے، دورہ تاشقند میں بلاول بھٹو ازبک قائمقام وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کرینگے۔

    وزیر خارجہ کی ازبک صدر شوکت میرزوزئیو سے بھی ملاقات متوقع ہے، تعاون کے فروغ، پاک ازبکستان تعلقات سمیت افغان صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔

  • روسی وزیر خارجہ نے اچانک جاپان کا دورہ منسوخ کردیا، وجہ کی بنی؟

    روسی وزیر خارجہ نے اچانک جاپان کا دورہ منسوخ کردیا، وجہ کی بنی؟

    ماسکو: مخالفانہ بیانات کے باعث روس اور جاپان کے تعلقات بھی سردمہری کا شکار ہونے لگے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ روسی سفارت کار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ روس فی الحال وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ جاپان کے لئے کسی انتظامات پر غور نہیں کررہا ہے۔

    روسی وزیر خارجہ کے تیسرے ایشیائی محکمے کے ڈائریکٹر نکولے نوزردیف نے کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ٹوکیو مغرب کی قیادت میں "روسوفوبک مہم” میں سرگرم عمل ہے اور کھلے عام اعلان کرچکا ہے جس کا مقصد روس کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔

    غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع ایک انٹرویو میں روسی سفارت کار کا کہنا تھا کہ جاپانی وزیراعظم کی انتظامیہ نے روس مخالف تباہ کن اقدامات کئے جو دو طرفہ تعلقات کے لئے بے پناہ نقصان دہ ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں پر محیط باہمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بعد اب ۔۔۔۔۔ کی بھی بندش، کیا روس فن لینڈ کے گرد گھیرا تنگ کررہا ہے؟

    انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ روسی وزیر خارجہ کے دورہ جاپان سے متعلق کوئی اقدامات کئے جارہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات میں کوئی بھی حرف آخر نہیں سمجھی جاتی، تاہم ہم ابھی جاپان کے ساتھ کسی رابطوں سے متعلق انتظامات پر کوئی غور نہیں کررہے ہیں۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین روانہ ہونگے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین روانہ ہونگے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین کے اہم دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ چینی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین کے اہم دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ چینی حکام سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے بعد روس کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں بھی ان کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

    موجودہ ملکی سیاسی تناظر میں وزیر خارجہ کے پڑوسی اور خطے کے دو اہم ممالک کے دوروں کو خاصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس وقت جو معاملات ہیں ریجن اور بین الاقوامی سطح پر جو تبدیلیاں آرہی ہیں تو پاکستان چین کو جو کہ اس کا اہم ترین دوست ہے سے ان معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جب کہ اس کے بعد وزیر خارجہ روس بھی جائیں جہاں خطے اور دنیا میں ہونیوالی سیاسی پیش رفت پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جب گزشتہ ماہ پاکستان نے روس کا اہم دورہ کیا تھا تو اس دورے کے موقع پر بھی چند ممالک نے پاکستان سے کہا تھا کہ روس کا دورہ نہ کیا جائے۔

  • ‘خدشہ ہے علی زیدی اور بلاول بھٹو میں ٹکراؤ نہ ہو جائے’

    ‘خدشہ ہے علی زیدی اور بلاول بھٹو میں ٹکراؤ نہ ہو جائے’

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت ہندوتوا سوچ میں قید ہے، مودی حکومت کا چہرہ آج دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔

    ملتان میں پارٹی ورکرز سے  خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کیلیے راستہ کھولا ، ویزوں پر فراخدلی کا ثبوت دیا لیکن پاکستان سے زیارت کے لیے بھارت آنے کی اجازت نہیں دی جارہی، آج ہندوستان میں بھی کروڑوں لوگ انتہاپسند سوچ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، اگر بھارتی حکومت نے اپنے فیصلوں پر نظرثانی نہ کی تو انہیں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ، وزیراعظم عمران خان دورے کےدوران چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرینگے، مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے، دورے کے دوران مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بھی چینی قیادت سے بات ہوگی۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کامؤقف ہےاپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونےکی اجازت نہیں دےگی، اس کے باوجود افغان سرزمین کو استعمال کیاگیا، کچھ کارروائیاں ہوئیں، ہم سمجھتے ہیں اسپوائلرز موجود ہیں لیکن اسپوائلرز کھیل کھیلتے رہیں گے ہمیں امید ہے افغان عوام انکےعزائم خاک میں ملادے گی۔

    جنوبی پنجاب کے حوالے سے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بلاول بھٹو،شہبازشریف کو خود خط لکھا ہے، اگر ان میں جنوبی پنجاب کادردہےتوگمنام خط کوبھی اہمیت دیں، اپوزیشن حامی بھرے ہم جنوبی پنجاب کا بل پیش کرتے ہیں

    وزیرخارجہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے لیکن وہ اسٹیٹ بینک بل پر نظرثانی کرسکتے ہیں تو ہوسکتاہے لانگ مارچ پر بھی ہوجائے، عوام نے دیکھا جمہوریت کےدعویدار ہی جمہوریت کی اقدارپامال کررہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن ایک دوسرے پر ہی سوالات کھڑے کررہی ہے، مولانا نےبلاول اور شہبازشریف سےکہا کہ اپنے غیر حاضر اراکین کیخلاف کارروائی کریں، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ اسٹیٹ بینک بل پر پیپلزپارٹی نے ہاتھ کردیا، ہم یوسف رضا گیلانی کے شکرگزار ہیں جو کیا اچھا کیا، وہ جس طرح منتخب ہوئے ہم اس کےبھی رازدار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اسٹیٹ بینک حکومتی پالیسی کا آلہ کار بن جائے اس لیے ہم نے اسٹیٹ بینک کو خودمختارکرنے کی کوشش کی ہے،کیا ن لیگ اور پی پی نے اسٹیٹ بینک ایکٹ میں اصلاحات نہیں کی تھیں؟

    انہوں نے کہا کہ بلاول نے بلاول نے 27فروری کوکراچی سے لانگ مارچ شروع کرنے کا کہا ہے، علی زیدی نے گھوٹکی سے کراچی جانے کا کہا ہے خدشہ ہے ان کے درمیان بیچ میں کہیں ہاتھ پنجہ نہ ہوجائے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونےچاہئیں،اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونےچاہئیں لیکن سندھ میں بلدیاتی قانون کوتمام جماعتوں نے مستردکردیاہے اور وہاں پیپلز پارٹی اس قانون کے ساتھ تنہا کھڑی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب، ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم سے ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی۔

    مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا سترہواں غیرمعمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہورہا ہے، اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان انجام دے رہا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، دنیا میں افغانستان سے زیادہ کسی ملک نے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کے 2سال مکمل، پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کے 2سال مکمل، پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کے 2سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کا مسلہ حل کرایاجائے اور سلامتی کونسل بھارت کو دہشت گردی اور تخریب کاری رکوانے پر زور دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کے 2سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل اور سیکرٹری جنرل کو خطوط لکھے۔

    خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قبضہ مضبوط بنانےکیلئےبھارت نے5 اگست کوجھوٹ پرمبنی اقدامات کئے، بھارتی اقدامات غیرقانونی سامراجی قبضہ کو مضبوط بنانے کیلئے ہیں، پاکستان تمام یکطرفہ بھارتی اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین ،قراردادوں ،چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے 9لاکھ سیکیورٹی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں تعینات کررکھےہیں، اس کا مقصد کرفیو، لاک ڈاونز، کشمیری سیاسی قیادت کوقیدرکھنا، کشمیری یوتھ کو تحویل میں لینا ،تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہے۔

    وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گہا کہ پیلٹ گنز کا استعمال اور دیہاتوں کا گھیراؤ جلاؤ کردیا جاتا ہے، بھارت پاکستان کیخلاف ریاستی دہشت گردی اور اس کی فنانسنگ کرتا ہے، سلامتی کونسل بھارت کو دہشت گردی اور تخریب کاری رکوانے پر زور دے۔

    خط میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کا مسلہ حل کرایاجائے، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لئے جموں وکشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، بھارت اس کے لئے نتیجہ خیز تعمیری مذاکرات میں آئے، وزیرخارجہ شاہ محمو

  • افغانستان میں امن کی خاطر ہم ان کی کڑوی باتیں برداشت کرتے ہیں، وزیر خارجہ

    افغانستان میں امن کی خاطر ہم ان کی کڑوی باتیں برداشت کرتے ہیں، وزیر خارجہ

    کراچی : شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف فورم کو اپنے مقاصد کےلیے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی کارکردگی کی آج دنیا اعتراف کررہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیر صاحب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد کیا، انہوں نے دورہ کراچی کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب سے دو طرفہ تعلقات میں بہتر پیشرفت ہوئی ہے، آئندہ دنوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں وسعت دیکھیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ صبح مجھے بحرین جانا ہے وہاں خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہماری دلچسپی افغانستان کے عوام سے ہے اگر افغان مسئلے کا فوجی حل ہوتا تو 20 سالوں میں نکل چکا ہوتا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی خاطر ہم ان کی کڑوی باتیں برداشت کرتے ہیں مگر کچھ چیزیں برداشت سے باہر ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں، افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے پاکستان مخالف بیانات دئیے، جو زبان انہوں نے استعمال کی کوئی محب وطن اس کو برداشت نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت کی نہ کرنا چاہتے ہیں ہم صرف امن چاہتے ہیں، ہمارا مقصد صرف امن ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کراچی کے موقع پر پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے پیر پگارا سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی اور کہا کہ اس گھرانے سے ہمارا پرانا رشتہ ہے۔