Tag: Foreign Minister completes visit to New York

  • وزیر خارجہ کا فلسطین امن سفارتی مشن سے متعلق دورہ نیویارک مکمل، وطن روانہ

    وزیر خارجہ کا فلسطین امن سفارتی مشن سے متعلق دورہ نیویارک مکمل، وطن روانہ

    نیویارک: مسئلہ فلسطین پر سفارتی کامیابی سمیٹنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ نیویارک مکمل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا فلسطین امن سفارتی مشن سےمتعلق دورہ نیویارک مکمل ہوگیا ہے، جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پرپاکستان کےمستقل مندوب اورسفیراسدمجیدنے انہیں الوداع کیا۔

    اپنے دورہ نیویارک میں وزیر خارجہ نے فلسطین کی صورتحال پر مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سےرابطےکیے اور فلسطینیوں پر مظالم روکنےکیلئےمشترکہ لائحہ عمل اپنانےکی دعوت دی۔

    یہی نہیں اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر وزیر خارجہ نے دو ٹوک مؤقف پیش کیا، شاہ محمود قریشی کے خطاب کو عالمی پزیرائی حاصل ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی کے دورہ نیویارک پر ایک نظر

    بیس مئی کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اقوام عالم ایک اہم نقطے پر کھڑی ہے، آج ہم کچھ کرتے ہیں یا نہیں تاریخ میں لکھا جائے گا، قوموں کی زندگی میں ایسے مرحلے آتے ہیں جب فیصلے نسلیں یاد رکھتی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل اپنے غرور اور تکبر سے فلسطینیوں پر حملے کررہا ہے، فلسطین میں بچوں اور خواتین کو شہید کیا جارہا ہے، فلسطین پر مظالم کیے جارہے ہیں اور وجہ بننے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، غزہ کے ہر گھر میں اس وقت صف ماتم بچھی ہے اور موت کا سایہ ہے، ہر علاقے میں ہر گھنٹے بہیمانہ سانحات رونما ہورہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور نہ ہی خاموش کرایا جاسکتا ہے، ایسے حالات میں جنرل اسمبلی کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا، اس نازک مرحلے پر ہمیں فلسطینی عوام کو مایوس نہیں کرنا، ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے کہ اسرائیل اپنی جارحیت روکے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اکیس مئی کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیرخارجہ نے یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوئترس کو مقبوضہ کشمیر میں ماورائےقتل کے واقعات سے بھی آگاہ کیا۔

    اسی روز وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر سے ملاقات کی اور فلسطین میں جاری مظالم ختم کروانے پر زور دیا، ملاقات میں وزیرخارجہ نے فلسطین کی صورت حال پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے صدر کی تعریف بھی کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہےجنرل اسمبلی اجلاس سے واضح پیغام جائےگا،پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں ہونے والی جارحیت پر اضطراب کا شکار ہے۔

    دورہ نیویارک میں وزیر خارجہ نے سی این سی اینکر کو آئینہ دکھایا اور دوٹوک جواب دیا کہ کس طرح اسرائیل عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے فلسطینوں کو منصفانہ کوریج نہیں دی ، مقامی افراد کی رپورٹ نے دنیا کو جھنجھوڑا، مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی سب ہورہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل اپنےمضبوط روابط کےذریعےمیڈیاکوکنٹرول کرتاہے اور اسرائیل کو اپنے اثررسوخ کےباعث عالمی میڈیا پر بھرپورحمایت ملتی رہی ہے تاہم اسرائیل میڈیا کے محاذ پرجنگ ہارچکاہے، دنیا بھر میں اس وقت عوامی رائےاسرائیل کیخلاف ہے۔