Tag: Foreign Ministry

  • افغان امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں: ایلس ویلز

    افغان امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں: ایلس ویلز

    واشنگٹن: امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغان امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں، تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، افغان امن بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان طالبان رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے، مذاکرات کے ذریعے حل ممکن ہے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا قیام جنوبی ایشیا میں صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے، وہ چاہتے ہیں کہ امن کا سلسلہ شروع ہو۔

    امریکی وزیر خارجہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر طالبان اور افغان فورسز کے سیزفائر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔خیال رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایلس ویلز نے طالبان رہنماؤں سے براہ راست ملاقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا رواں سال ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، اپنے دورے میں وہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے: امریکی محکمہ خارجہ

    امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے: امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کے انتعقاد کی مکمل حمایت کرتا ہے، امید ہے پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ احسن طریقے سے ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ہیدرنوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخی انتخابی اصلاحات بل کی بھی حمایت کرتے ہیں، پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں ایسے قانون پر عمل در آمد کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے امریکا کی حمایت حاصل رہے گی، امید ہے انتخابات کے بعد پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ بھی احسن طریقے سے مکمل ہوگا۔


    ملزم کرنل جوزف کومکمل استثنیٰ حاصل نہیں‘ اسلام آباد ہائی کورٹ


    پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کرنل جوزف سے متعلق سوال پر جواب سے گریز کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت کار کی گاڑی سے حادثے پر ابھی کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 7 اپریل کو امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔


    عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں‌ گے، صدر ممنون حسین نے منظوری دے دی


    حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پرجاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات رواں سال 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے تاریخ کی منظوری صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے دے دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی اعتراضات مسترد ، ایران میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش

    بھارتی اعتراضات مسترد ، ایران میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش

    تہران :ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے بعد انتہائی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دیدی، یہ فلم 80 منٹ پر مشتمل ہے۔

    جس کے بعد ایران کے شہر مشہد میں فلم کی نمائش کی گئی، معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر ایرانی شہری آبدیدہ ہو گئے۔

    بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی ۔

    خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھ، تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، جس میں اب تک 100 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے

    پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے 76 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    ان کے مطابق اس وقت پاکستانی جیلوں میں 546 بھارتی شہری قید ہیں جن میں 52 عام شہری اور 494 ماہی گیر شامل ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 10 جولائی کو 78 بھارتی ماہی گیر رہا کر کے واپس بھجوائے گا۔ رہائی پانے والوں میں 77 ماہی گیر اور ایک عام شہری شامل ہے۔

    نفیس زکریا نے مزید بتایا کہ اس سے قبل 6 جنوری کو 219 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت سال میں 2 مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کرے گا۔


  • نیوزی لینڈ نے امریکی سفیر کو ملک سے نکال دیا

    نیوزی لینڈ نے امریکی سفیر کو ملک سے نکال دیا

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا، مذکورہ سفیر کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد امریکی سفارتکار کو ملک سے نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطرف کیے جانے والے سفیر کے حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ نے سفارتی استثناء کا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفیر کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے نہیں کیا جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ مذکورہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا جائے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی تفتیش جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کام کرنے والے تمام سفارتی عملے کو سنہ 1961 کے ویانا معاہدے کے تحت قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

    نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ’نیوزی لینڈ میں تمام سفارتی عملے پر واضح کیا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ غیرملکی سفارتکار نیوزی لینڈ کے قانون کا احترام کریں اوراگرسخت جرائم کے الزامات ہیں تو استثنیٰ کا حق استعمال نہ کریں۔

  • سعودی عرب سے 3200  پاکستانیوں‌ کو مفت واپسی کی سہولت دی، وزارت خارجہ

    سعودی عرب سے 3200 پاکستانیوں‌ کو مفت واپسی کی سہولت دی، وزارت خارجہ

    اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 26 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں تاہم وہاں پریشانی کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد صرف 8 ہزار ہے، 3200 پاکستانیوں کو واپسی کے لیے مفت سہولت اور مقدمات کا شکار 2100 پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کی۔

    یہ پڑھیں: سعودی عرب سے نکالے گئے20 پاکستانی وطن پہنچ گئے

    یہ بات وزارت خارجہ نے سینیٹ کے ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تحریری جوابات میں بتائی۔ یہ جواب سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی کے تحریری ایجنڈا میں شامل تھے۔

    تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں 26 لاکھ سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے8 ہزارمتاثر ہوئے، سعودی عرب میں موجود پاکستانی مشن نے 2200 مزدوروں کو دوسری کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی۔

    اسی طرح مشن نے فائنل ایگزٹ کرنے والے 3200 ورکرز کو پاکستان میں جلد واپسی کے لیے مفت واپسی کی سہولت دی ، 2100 ایسے متاثرہ ورکرز کو قانونی معاونت فراہم کررہےہیں جنہیں سعودی عرب میں مقدمات کا سامنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کا غیرملکیوں کو 24 گھنٹے میں ویزا دینے کا اعلان

    وزارت خارجہ نے بتایا کہ متاثرہ 8 ہزار پاکستانی میں سے کچھ ورکرز کی واپسی کے لیے تعاون کیا گیا جبکہ کچھ کو ملازمتیں دلوانے کے ساتھ ساتھ خاندانوں کو رقوم بھی فراہم کی گئی۔

    معاشی خسارے کے ابتدا ء ہی میں ریاض اور جدہ کے ورکرز میں 25000 سعودی ریال تقسیم کیے گئے تھے، 5500 ورکرز کو تنخواہ نہ ملنے پر ان کے خاندانوں کو 50000 روپے کے حساب سے 500 ملین روپے ادا کیے گئے ۔

    حکام نے ایوان کو بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی مشن نے 401 ورکرز میں فی ورکر کو 200 سعودی ریال ادا کیے ، مشن نے بطور فوڈ الاؤنس حال ہی میں 500 ورکرز کے درمیان فی ورکر 150 سعودی ریال کے حساب سے تقسیم کیے۔

    اسی سے متعلق: سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم پاکستانی بدنامی کا باعث ہیں، وزارت خارجہ

    یاد رہے قبل ازیں وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی رسوائی کا سبب بن رہے ہیں، صرف جدہ سے ہر سال 40 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کیا جاتا ہے۔

    اسی ضمن میں: سعودی عرب میں 780 پاکستانی قید ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

  • القاعدہ، لشکرِطیبہ اور حقانی نیٹ ورک امنِ عالم کے لئے خطرہ ہیں، کیری

    القاعدہ، لشکرِطیبہ اور حقانی نیٹ ورک امنِ عالم کے لئے خطرہ ہیں، کیری

    اسلام آباد: امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے القائدہ، لشکرِطیبہ اور حقانی نیٹ ورک کو امنِ عالم کے لئے بڑا خطرہ قراردے دیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں وزیرِ اعظم کےمشیرِخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے یہ نیٹ ورک دنیا کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

    انہوں نے اس موقع پرپاکستانی افواج اور عام شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے سدِ باب کی خاطر کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

    امریکی وزیرِ خارجہ کےدوروزہ دورہ پاکستان کےاختتام پرجاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے شراکت داری جاری رکھیں گے۔

    جان کیری نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کے لئے پاکستانی افواج کی مدد کرنے کے عزم کا بھی اظہارکیا۔

    اس موقع پر سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ہندوستان سے کشمیر کے مسلئے کے حل کے بغیر بہتر دو طرفہ تعلقات ممکن نہیں ہیں۔

    اعلامیے میں دونوں ممالک کے مابین مضبوط باہمی تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    دونوں جانب سے تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کی ضرورت پرزوردیا گیا اورپاکستان میں توانائی کے بحران کے لئے ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیا کہ خطے میں قیام امن اوراستحکام کے لئے ایک آزاد، متحد اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔

  • عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    امریکی محکمہ خارجہ نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سےعائد کئے گئےالزامات کی تردید کردی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں ملوث نہیں ہے،محکمہ خارجہ کی ترجمان کےمطابق امریکہ پاکستانی کی سیاسی قوتوں کےدرمیان پرامن مذاکرات کا حامی ہے اور حالیہ سیاسی محاذ آرائی کا پرامن حل چاہتا ہے

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائےآئین اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔