Tag: FOREIGN OFFICE BREIFING

  • پاکستان میں دہشتگردی کے لئے بھارت مالی امداد فراہم کررہا ہے،دفترخارجہ

    پاکستان میں دہشتگردی کے لئے بھارت مالی امداد فراہم کررہا ہے،دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لئے بھارت مالی امداد فراہم کررہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن کا بیان بھارت کی پالیسیوں کا عکاس ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے، پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں، دنیا نے پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تمام اقدامات کررہے ہیں، دفتر خارجہ


    ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لئے بھارت مالی مدد دیتا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن کا بیان بھارت کی پالیسی کا عکاس ہے۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو باسٹھ روز ہوگئے ہیں، دس ہزارسے زائد کشمیری زخمی ہیں اور سات سو کی بینائی پیلٹ گن سے متاثرہوئی ہے، پاکستان امریکا اور بھارت کے درمیان مفاہمت کی یاداشت کو دو ممالک کا معاہدہ سمجھتا ہے تاہم اس سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن متاثر نہیں ہونا چاہئیے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان کا اقوام متحدہ سے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ


    چند روز قبل نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیربھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک اور خط لکھا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تمام اقدامات کررہے ہیں، دفتر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تمام اقدامات کررہے ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےحوالے سے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتےوار بریفنگ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دہشتگردی میں اسی سے زائد شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں ابتک سات ہزار کے قریب کشمیری زخمی ہوچکے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق تاحال پانچ سو کمشیریوں کی آنکھیں پلیٹ گن سے شدید متاثرہوئیں، معاون خصوصی طارق فاطمی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیا ہے۔


     مزید پڑھیں :  نریندر مودی نے کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بلوچستان پر بیان دیا، دفترخارجہ


    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے سلسلے کی کڑی ہے تاہم مودی کے بیان کا پورے بلوچستان نے مظاہروں کی شکل میں جواب دیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورے کی منسوخی کے حوالے سے کسی بیان سے آگاہ نہیں، جان کیری نے گزشتہ ماہ دورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کی تھی، دورے کی تاریخ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خاتمے اور انکی مذمت میں تمام اہم فورمز پربات کررہا ہے، ہم مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

  • نریندر مودی نے کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بلوچستان پر بیان دیا، دفترخارجہ

    نریندر مودی نے کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بلوچستان پر بیان دیا، دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے دنیا کی توجہ کشمیرسے ہٹانے کے لئے بلوچستان سے متعلق بیان دیا، کلبھوشن نیٹ ورک کراچی اوربلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

    ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بلوچستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا بیان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ریاستی ظلم وجبر پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، پاکستان کے عوام بھارتی انٹیلیجنس کی تخریبی کارروائیوں کا شکار ہیں۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ کل بھوشن یادیو اور اس کا نیٹ ورک بھی بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی و تخریب کاری میں مصروف تھا، کشمیرکا معاملہ گذشتہ چھ دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈا پرہے۔بھارتی وزیراعظم کا بیان قراردادوں کے منافی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کودورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، کشمیرسے متعلق بھارت سے مذاکرات چاہتے ہیں۔