Tag: foreign office briefing

  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے  فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ

    پاکستان کا اقوام متحدہ سے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیربھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک اور خط لکھا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور پاکستان نے ایک بار پھر فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے خصوصی نمائندے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے اور مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک طویل عرصہ سے جاری ہیں اور ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں جبکہ بھارت کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لیے بھرپور کوشیشیں کر رہا ہے۔

    پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، چمن گیٹ پر پاک افغان انتظامیہ کی ملاقات ہوئی ہے، باب دوستی کھول دیا گیا ہے۔

  • بھارت کی جانب سے ایجنیسیوں پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، دفترخارجہ

    بھارت کی جانب سے ایجنیسیوں پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے بھارت کی جانب سے ایجنیسیوں پرلگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود بھارتی سفیر کا پاک بھارت تعلقات پر بات کرنا سفارتی آداب کے خلاف ہے،ایسے رویے کو سفارت کاری میں انتہائی نامناسب سمجھا جاتا ہے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں چین ،ایران ،افغانستان ،کرغیزستان اور تاجکستان نے شرکت کی تصدیق کی ہے ،اس کانفرنس سے افغانستان میں امن عمل کو موثر بنانے کے لیے علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز پرجاسوسی کے الزاما ت بے بنیاد ہیں جن کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 2308 پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید اور2345 بے دخلی کے منتظر ہیں، جن سے ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانہ رابطے میں ہے، پاکستان داعش کو دہشتگرد تنظیم سمجھتا ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے ہمیشہ اہم کر دار ادا کیا ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی ایڈوائزراجیت ڈوول کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے بارے میں علم نہیں ہے، بھارتی وزیر برائےخارجہ امور سشما سوراج کی پاکستان آمد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس سلسلے میں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا.

  • بھارت نے 70سے زائد بارایل اوسی کی خلاف ورزی کی، دفترخارجہ

    بھارت نے 70سے زائد بارایل اوسی کی خلاف ورزی کی، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے سترسے زیادہ مرتبہ لائن آف کنٹرول اورجنگ بندی کی خلاف ورزی کی، بھارت سے ان خلاف ورزیوں پراحتجاج کیا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزی کا معاملہ بین الاقوامی فورمز میں اٹھایا ہے۔ عالمی فورمز نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف بھارت کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے، بھارت الزام لگانے کے بجائے ثبوت فراہم کرے۔ پاک بھارت مذاکرات کا ایجنڈا تیارکرنے کے لئے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا حریت رہنماؤں سے ملاقات معمول کی بات ہے، طالبان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا، مذاکرات کو آگے بڑھانا افغان حکومت کا کام ہے، افغانستان سے برادرانہ تعلقات ہیں تاہم کچھ الزامات کی وجہ سے تعلقات مشکلات کا شکار ہیں۔