Tag: foreign office spoke person

  • ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں گیا، ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، ترجمان دفترخارجہ

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں گیا، ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، انہوں نے شاندارانداز میں ملک کی نمائندگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرلی تھی۔

    اس بات کی وضاحت ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک جاری بیان میں کی، ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے دورے کیلئے بھرپور اندازمیں کام کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملیحہ لودھی نے شاندارانداز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے اہم فورم پر ملک کی نمائندگی کرنا ان کیلیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے نئے مستقل مندوب منیراکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے دورے کے موقع پر ملنے والی پذیرائی پر بے حد ممنون ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے فروری2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

  • کلبھوشن سے بھارتی ناظم الامور کی ملاقات، تمام امور کی ریکارڈنگ کی گئی، دفتر خارجہ

    کلبھوشن سے بھارتی ناظم الامور کی ملاقات، تمام امور کی ریکارڈنگ کی گئی، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے بھارتی ناظم الامور کی ملاقات ویاناکنونشن اور پاکستانی قانون کے مطابق کرائی گئی، اس موقع پر تمام امور کی ریکارڈنگ بھی کی گئی۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے دی ہے، یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں فراہم کی گئی۔

    بھارت کی جانب سے ان کے ناظم الامور نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی، ملاقات ویانا کنونشن اور پاکستانی قانون کے مطابق کرائی گئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ قونصلر رسائی کا عمل دوپہر12بجے سے دو بجے تک جاری رہا، اس موقع پر حکومت پاکستان کے حکام بھی موجود تھے، بھارتی درخواست پر بات چیت کیلئے لینگویج کی پابندی نہیں تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملاقات سے متعلق پاکستان نے تمام امور کی ریکارڈنگ بھی کی ہے، اس سلسلے میں شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈنگ سے بھارت کو پیشگی آگاہ کردیا گیا تھا۔

    دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے، ہم نے عالمی معاہدوں کے تحت بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی دی۔

    واضح رہے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے گزشتہ روز بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر زیر حراست ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دورے سے پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، وزیراعظم اورامریکی صدر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلق باہمی تعلقات بالخصوص زیر غور آئیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاک امریکہ تعلقات میں کچھ سرد مہری تھی ،جب موجودہ حکومت آئی توتعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اسی تناظرمیں ستمبر میں وزیر خارجہ نے واشنگٹن کا دورہ کیا اور وہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں، بعد ازاں معاملات آگے بڑھتے رہے اور امریکی صدر کی طرف سے وزیراعظم کو دورے کی دعوت ملی،22 تاریخ کی ملاقات طے ہوئی، یہ ملاقات انتہائی اہم ہے، ملاقات میں باہمی تعلقات ،سرمایہ کاری، فوجی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گا، امریکہ بھی چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے لہٰذا وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان یہ ملاقات اس حوالے سے پہلا قدم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات سات دہائیوں پرمحیط ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بڑے گہرے تعلقات رہے ہیں مگر کچھ عرصے سے ان تعلقات میں کچھ فاصلہ پیدا ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ایف اے ٹی ایف کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، ہمیں اس معاملے میں دنیا کے تمام ممالک کی مدد چاہیے تاہم ملاقات میں یہ بات ضرور زیر بحث آئے گی کہ ہمیں سیاسی طور پر نشانہ نہ بنایا جائے۔

  • پاکستان اورافغانستان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ ایکشن پلان پرمتفق

    پاکستان اورافغانستان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ ایکشن پلان پرمتفق

    اسلام آباد: پاکستان اورافغانستان کے مابین امن کے سلسلے میں سات نکاتی ایکشن پلان پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جس پرساتھ مل کرکام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان قیادت کے تحت افغان امن عمل کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک اعلامیے میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ ایکشن پلان کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپس میں ہر طرح سے تعاون کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ 6 اپریل کو وزیر اعظم نے کابل کا دورہ کیا تھا جس میں ایکشن پلان کے نکات پر مکمل اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف عوامی سطح پر بلیم گیم سے اجتناب برتیں گے اور ایک دوسرے کی علاقائی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک سات نکاتی ایکشن پلان پر مل کر کام کریں گے اور ایک دوسرے کی سیکورٹی کو لاحق خطرات کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔

    پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان بننے والے ایکشن پلان کے مطابق دونوں ممالک اپنی زمین غیر ریاستی عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکیں گے اور اس سلسلے میں جو گروپس کام کریں گے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ ایکشن پلان کے تحت جو فیصلے کیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ لائزن آفیسر مقرر کیے جائیں گے تاکہ یہ پلان کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے۔

    واضح رہے کہ پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے درمیان دو اجلاس ہوچکے ہیں جن میں دہشت گردی اور افغان مہاجرین کی واپسی سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاک افغان ایکشن پلان پر بھی مثبت پیش رفت ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے سربراہان ماضی میں بھی ایک دوسرے کے خلاف بلیم گیم ختم کرنے پر متفق ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت کے جنگی عزائم خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،دفترخارجہ

    بھارت کے جنگی عزائم خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنگی عزائم خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، بھارت کی منفی حکمت عملی بقائے باہمی کے اصولوں کیخلاف ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کی جنگی حکمت عملی کے خوفناک نتائج ہوسکتے ہیں، بھارت کے جنگی عزائم خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا اسلامی فوجی اتحاد نہ کسی کے نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی باہمی اعتماداورمفاد پرمبنی ہے۔ہمسایہ ممالک سمیت دنیاسے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

    بھارت کی ایل اوسی کی خلاف ورزی کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے

    نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی ایل اوسی کی خلاف ورزی کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے، ہرواقعے کی رپورٹ اقوام متحدہ کے مبصرمشن کو بھیجتے ہیں، پاک افغان بارڈرپراپنی سرحد کے اندرباڑلگا رہے ہیں، باڑ لگانے کا مقصد بالکل واضح ہے، تجارتی اور قانونی مقاصد کیلئے ویزارکھنے والے افغان شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہے۔

    دفترخارجہ نے پارا چنار اور لاہورمیں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو شکست ہوکر رہے گی۔

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے

    انکا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے، مقبوضہ کشمیرکی سول سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی میڈیا نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتا ہے، ہر واقعے کی رپورٹ اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو بھیجتے ہیں، پاکستان بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، ہماری افواج انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    افغانستان کے حوالے سے نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کے ویزہ مسائل سے آگاہ ہیں ، افغان سفارتخانے کے ساتھ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

  • ہتھیاروں کی دوڑ میں اضا فے سے خطے کا امن متاثر ہو گا، دفتر خارجہ

    ہتھیاروں کی دوڑ میں اضا فے سے خطے کا امن متاثر ہو گا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے امریکہ اور بھارت کے دفاعی تعاون کے با ہمی معاہدے کے بارے میں کہا کہ ہتھیاروں کی دوڑ میں اضا فے سے خطے کا امن متاثر ہوگا۔

    اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نے راجوڑی، پونچھ سیکٹرزمیں بھارتی ڈرونز کی تعیناتی کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں گوکہ امریکا اور بھارت کا دفاعی تعاون کا معاہدہ انکا باہمی معاملہ ہے مگر ہتھیاروں کی دوڑمیں اضافے سے خطے کا امن متاثر ہوگا اور اگر اس معاہدے کا اثر پاکستان پر پڑے تو پھر ہمیں خدشات ہونگے، جس کا اظہار ہم ماضی میں بھی کرچکے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ماضی میں بھی این ایس جی پر بھارت کو رعایتیں دی گئیں، بھارت کی بحیرہ ہند کو ایٹمی بنانے کی کوششیں باعث تشویش ہیں، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے ، پاکستان اپنی سلامتی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ایل اوسی کی خلاف ورزیاں پاکستان کیلئے باعث تشویش ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں23فروری سےابتک126کشمیری زخمی ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت اشتعال انگیزی کرتا ہے، بھارت نے دسمبر2016سے 1400بار ایل اوسی کی خلاف ورزی کی ، بلااشتعال خلاف ورزیوں میں 400سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

    کلبھوشن یادیو کے حوالے سے دفترخارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیوبھارتی بحریہ کا ایک حاضر سروس آفیسر ہے ، کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا، وزارت داخلہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ دیکھ رہی ہے، سوامی آسیم آنند نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کا اعتراف کیا ، اس حملے میں 48پاکستانی شہید ہوئے، جس میں کرنل پروہت سمیت دیگربھارتی فوجی شامل تھے ، سمجھوتہ ایکسپریس کیس کو بھارت سے اٹھا رہے ہیں۔

    افغانستان کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ افغانستان ایک خودمختار ملک اوراپنےفیصلوں میں آزاد ہے، کابل میں دہشت گردحملےکی مذمت کرتے ہیں ، ہم نے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی جانب بارہا اشارہ کیا ،افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، گزشتہ چند روز میں افغانستان سےحملوں میں کئی جوان شہید ہوئے جس کیلیے پاک افغان سرحد پر مختلف اقدامات کئے ہیں۔

    ای سی او اجلاس سے متعلق دفترخارجہ نے کہا کہ ای سی او اجلاس کا اہم نتیجہ ویژن 2025کی صورت میں سامنے آیا، اجلاس میں علاقائی اورمعاشی خوشحالی پر غور کیا گیا اور ترقی، خوشحالی کی خواہش پراتفاق کیا گیا، ای سی اواجلاس کی سائیڈلائن ملاقاتوں میں کشمیر کا معاملہ بھی اجاگر کیا،
    اجلاس کی کامیابی اعلیٰ شخصیات،قیادت کی شرکت سے عیاں ہے۔

  • مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، دفتر خارجہ

    مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پربھارت کے ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم وستم کا بازارگرم کردیا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کردی۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل نہیں ہوا، مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے، جسے دنیا بھر میں اجاگرکررہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل کے ارکان کے سامنے مسئلہ کشمیراٹھایا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

  • نیٹو اجلاس میں افغان صدر کے بیان پر مایوسی ہوئی، دفتر خارجہ

    نیٹو اجلاس میں افغان صدر کے بیان پر مایوسی ہوئی، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغان صدر کے ریمارکس پر مایوسی ہوئی ہے۔

    پاکستان دفتر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اجلاس کے دوران افغانستان کے پاکستان پر الزامات قابل افسوس ہیں،افغان قیادت پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان صدر کا بیان مایوس کن تھا مفروضوں پر مبنی بے بیناد الزامات سے گریز کرنا چاہیے، افغانستان اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتا جبکہ اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا صیح نہیں ہے۔

    جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان قیادت سے بارڈر میجمنٹ کے تحت تعاون کرتے ہیں،افغان قیادت کی جانب سے دہشت گردی میں تعاون کی توقع کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں جاری نیٹو اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے سوا تمام پڑوسیوں کو اتحاد کے اچھے ثمرات مل رہے ہیں۔

    افغان صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اچھے اور برے دہشتگردوں میں امتیاز کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہے، ہم معاملات طے کرنے کے قواعد پر پڑوسیوں سے متفق نہیں ہوسکتے۔

  • بھارت میں گائے کے ذبیح پر صرف مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا درست نہیں، دفتر خارجہ

    بھارت میں گائے کے ذبیح پر صرف مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا درست نہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں گائے کے ذبیح پر صرف مسلمانوں پر ظلم کرنا اور انہیں ہی نشانہ بنانا درست نہیں.

    اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ منی حادثے میں نواسی پاکستانی شہید اور نو زخمی ہوئے جبکہ تینتالیس افراد لاپتہ ہیں اور پاکستانیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت گائے کا گوشت فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، صرف مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا ٹھیک نہیں.

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں کسی قسم کی جارحیت کو سپورٹ نہیں کرتا، شام کے مسئلے کو مذاکرات سے حل کیا جائے، رو س کی جانب سے حملے کو پاکستان سپورٹ نہیں کرتا، اب ظاہر ہے بھارت سے برآمد کیا جانے والا گائے کا گو شت گائے کاٹ کر ہی حا صل کیا جا تا ہے لیکن معاملہ کثیر زرمبادلہ کا ہے، جس کے سبب بھارت کے سلاٹر ہا ؤس میں دھڑا دھڑ گائے ذبحہ ہو کر بیرون ملک ایکسپورٹ کیجا رہی ہیں لیکن بھارت میں
    گائے کی فروخت پر پابندی اور گائے کے گو شت کھانے پر مسلمانوں کا قتل بھارتی حکومت کی تنگ نظری کا منہ بولتا ثبوت ہے.

    دفترخا رجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات چاہتا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے اور ملک میں داعش کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں جبکہ افغانستان میں داعش کی موجودگی پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

    ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان افغانستان اور طالبان کے مذاکرت کی حمایت کرتا ہے، امید ہے کہ تمام طالبان گروپ مذاکرتی عمل کا حصہ بنیں گے،  سرتاج عزیز کے دورۂ کابل کے دوران ملاقاتیں مفید رہی ہیں، وہ خصوصی پیغام لے کر کابل گئے تھے، افغانستان پاکستان کا پڑوسی ملک ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ۔جنر ل اسمبلی میں وزیرِاعظم کی تقریر کو حتمی شکل دی جارہی ہے، وزیرِاعظم 30 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کر یں گے، پاکستان نیوکلئرسپلائزز گروپ کا حصہ بننا چاہتا ہے کیونکہ اسکی اہلیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ روم میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کی بارے میں معلومات لی جارہی ہیں، ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کنٹرول سسٹم محفوظ اور مضبوط ہے۔