Tag: foreign office spokeperson

  • 27 فروری کو دلیر افواج نے فوری کارروائی کرکے پیشہ ورانہ صلاحیت کی مثال قائم کی’

    27 فروری کو دلیر افواج نے فوری کارروائی کرکے پیشہ ورانہ صلاحیت کی مثال قائم کی’

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو دلیر افواج نے فوری کاروائی کرکےپیشہ ورانہ صلاحیت کی مثال قائم کی، حکومت، افواج اور عوام دشمن کی کسی مہم جوئی کے خلاف تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم فخر سے پاکستان کابھارت منہ توڑ جواب یادکر رہی ہے، 26 فروری 2019 کوبھارت نے ہوائی حملے کیے، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے پر دلیر افواج نے فوری کاروائی کرکےپیشہ ورانہ صلاحیت کی مثال قائم کی، پاک فضائیہ نے 2بھارتی طیارے گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ گرفتار کیا اور دنیا نے دیکھا پاکستان نےایک مرتبہ پھر اپنی علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نےبھرپور جوش و جذبے اور ذمےداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو جذبہ امن کے تحت واپس بھجوا دیا گیا، حکومت،افواج اور عوام کسی قسم کی مہم جوئی کے خلاف تیار ہیں، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کےلیے آہنی ارادے سے کام لیں گے۔

    خیال رہے ٹھیک دوسال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستان میں دراندازی کرنے والے دو بھارتی طیارے مارگرائے اور بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

  • پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ذکر ، دفتر خارجہ کا اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم

    پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ذکر ، دفتر خارجہ کا اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم

    اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں تحریک طالبان الاحرارجیسی جماعتوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے ذکر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا افغانستان سے ہونے والی مخالف سرگرمیوں پر آوازاٹھاتے رہے ہیں۔

    امن مشق پاکستان میں منعقد ہورہی ہے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا امن مشق پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے ، مشقوں کا مقصد خطےمیں منشیات اور دہشت گردی کیخلاف کاوشیں ہیں، امن مشق میں 45ممالک شریک ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے یواےای سے ٹیلیفون پررابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یواےای تعلقات کی بہتری پراتفاق کیا۔

    لاپتہ کوہ پیماؤں کے حوالے سے زاہد حفیظ نے کہا کہ آئس لینڈ اور چلی کے وزرائےخارجہ نے کوہ پیماؤں کیلئےوزیر خارجہ سےرابطہ کیا ، جس میں وزیر خارجہ نے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ہرممکن کوشش کایقین دلایا جبکہ انھوں نے معاشی سفارتکاری کے سلسلے میں ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ یواین کی 27 ویں رپورٹ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کاذکر ہے، رپورٹ میں تحریک طالبان الاحرار جیسی جماعتوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ذکر ہے ، پاکستان مخالف سرگرمیوں کے افغانستان سےہونے پر آوازاٹھاتا رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ 18ماہ سےمقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کامحاصرہ ہے اور تمام انسانی حقوق سلب ہیں ، وزیر  خارجہ نے ایک بار پھر یواین سیکرٹری جنرل اور صدر سے رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ایل او سی جارحیت سےآگاہ کیا۔

    زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں 7مطالبات رکھے، مطالبات میں کشمیری رہنماؤں کی رہائی اور کالے قوانین کا خاتمہ شامل ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق ترجمان نے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا ، وزیراعظم نے کوٹلی میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، صدر نے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کی حمایت کا عزم دہرایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر آزادکشمیرنے یکجہتی واک بھی کی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزرا کے ہمراہ دفتر خارجہ سے ریلی نکالی۔

  • ابھی نندن کی رہائی سے متعلق حکومت پر کوئی دباؤ نہیں تھا، دفترخارجہ

    ابھی نندن کی رہائی سے متعلق حکومت پر کوئی دباؤ نہیں تھا، دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کی رہائی سے متعلق حکومت پر کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ رہائی پیغام امن اور خیرسگالی کا نتیجہ تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہابھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات ہیں، دنیا بھر میں27 اکتوبریوم سیاہ بھرپورطریقےسےمنایاگیا، 27 اکتوبر بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر پہنچنے کی یاددلاتاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےدنیا کوبھارتی اقدامات روکنےسےمتعلق زور دیا، وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا جبکہ بھارت کے ناظم الامور کو یوم سیاہ پر طلب کر کے احتجاج ریکارڈکرایاگیا۔

    اسلامو فوبیا کے حوالے سے زاہد حفیظ نے کہا کہ نفرت انگیزمواداورانتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا، پاکستان نے اسلاموفوبیا اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف قراردادیں منظورکیں جبکہ 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف دن منانے کی درخواست کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نےاپنےترک ہم منصب سے رابطہ کیا ہے، وزیرخارجہ نے ترک ہم منصب سے کشمیریوں کی حمایت اور فیٹف میں پاکستان کی حمایت کرنے پر کا شکریہ ادا کیا۔

    ایاز صادق کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کی رہائی کےحوالےسے حکومت پر کوئی دباؤنہیں تھا، یہ رہائی پیغام امن اور خیر سگالی کے طور پر کی گئی، مسلح افواج اُس وقت بھی تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار تھیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت کرانے میں ملوث ہے، پشاور واقعےمیں غیرملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کے نفاذ کے حکم کی مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کے نفاذ کے حکم کی مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کےنفاذکےحکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرناہے، عالمی برادری غیرقانونی بھارتی اقدام کانوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کو 395 روز ہو چکے ہیں، 364 کشمیری ایک برس میں شہید ہو چکے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عزاداری پر بھارتی قابض فوج کےمظالم کی مذمت کرتاہے، بی جےپی کی حکومت قابض بھارتی افواج کے مظالم کی ذمہ دار ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کےنفاذکےحکم کی مذمت کرتے ہیں، اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرناہے، عالمی برادری غیرقانونی بھارتی اقدام،طاقت کےاستعمال کانوٹس لے۔

    حفیظ چوہدری نے کہا کہ بی جےپی کے ہندوتوانظریہ کےتحت اقلیتوں پرمظالم پرتحفظات ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دہلی پولیس نے مظاہرین پر رائفل استعمال کیے، فیلڈانویسٹی گیشن رپورٹ پاکستان کے تحفظات کی گواہی دیتی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ بھارتی باشندوں کو یواین پابندیوں کی کمیٹی نےدہشت گرد فہرست میں شامل نہیں کیا، یہ بھارتی باشندے بھارت میں مقیم ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں، پاکستان نےسلامتی کونسل کوان باشندوں کے حوالے سے تمام شواہدفراہم کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر نے وزیر خارجہ سےرابطہ کیا، دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ترجمان نے کہا پاکستان سویڈن کےشہر مالمو اور اوسلو میں قران پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے، فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی بھی شدید مذمت ، آزادی اظہار رائے کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔

    حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی جانب توجہ دلائی، چین سے حالیہ تنازع بھارت بات چیت سے حل نہ کرنے کااشارہ دے رہا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان واحد ہے جس نے شروع سےکہاافغان مسئلےکافوجی حل ممکن نہیں ، پہلے بھی افغان امن عمل کی حمایت کی اب بھی کریں گے ، امید ہے افغان امن عمل جلدبین الافغان مذاکرات کی جانب بڑھے گا، افغانستان میں فریقین افغان امن معاہدے کا اصل شکل میں نفاذ کریں، پاکستان افغان امن عمل کیلئے پر عزم ہے۔

  • ‘بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، الزامات مسترد کرتے ہیں’

    ‘بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، الزامات مسترد کرتے ہیں’

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، پاکستان بھارت کے مذموم الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سمیت دیگر کے بارے میں گیارہویں رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے مذموم الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، بھارت کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں "محفوظ ٹھکانے” کا کوئی حوالہ نہیں ہے۔

    ترجمان نے کہا یہ رپورٹ ایم ٹی کو افغانستان میں فراہم کردہ بریفنگز پر مبنی ہے، کئ حلقے افغان امن عمل کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ شکوک و شبہات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اقر سکریٹری جنرل نے شیئر نہیں کیا۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا ایجنڈا افغان امن عمل کے لئے پیچیدگیاں پیدا کرنا ہے، پاکستان نے دنیا کو افغانستان کا امن خراب کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی ہندوستان سرپرستی کو اجاگر کرتا رہا ہے، رپورٹ میں پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سےکام کررہاہے۔

    دفتر خارجہ  نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کوبھارتی حمایت سےپاکستان،خطےکےدیگرممالک کو خطرہ ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستانی دہشت گردی کے سہولت کاروں کی فہرست پیش کی۔

    ایم ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت سے غیرملکی دہشت گرد داعش میں شامل ہونے افغانستان جا رہےہیں، یواین قراردادوں میں بھارت سے مطالبہ ہے دہشت گردوں کاافغانستان سفرروکے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں برصغیرکاالقاعدہ بھارتی رہنماماراگیاتھا، بھارت میں داعش کی بڑھتی طاقت،2019 میں ایسٹرسنڈےحملے میں کردارکواجاگرکیا، بھارت دہشتگردی کوریاستی پالیسی کےطور پر استعمال کرتا رہا ہے۔

    مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ میں کہا گیا مقبوضہ کشمیر کے عوام5 اگست2019 بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔

    خیال رہے بھارتی ترجمان نے اقوام متحدہ کی تجزیاتی تعاون اور پابندیوں پرمانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر تبصرہ کیا تھا۔

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،  ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، ہمارا جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں80لاکھ سےزیادہ انسان لاک ڈاؤن ہیں، کھانے کی اشیاء کی قلت اور ادویات نہیں مل رہی ہیں، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مقبوضہ کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہمارا جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

    گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر انسانی اقدامات کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں :  کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن میں روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ

    دفتر خارجہ کی طرف سے عید میلاد النبی پر مقبوضہ کشمیر میں اجتماعات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مقبوضہ وادی میں مساجدوں کو عید میلاد النبی پر بند کیا گیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں تسلسل کے ساتھ اٹھا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر کو کرفیومیں جکڑے ایک سوتین دن ہوگئے ہیں، مسلسل کرفیواورلاک ڈاؤن سے معمول کی زندگی مفلوج ہے، قابض بھارتی فورسزنے نہتےکشمیریوں کیخلاف آپریشن میں روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، ترجمان دفترخارجہ

    وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم عمران خان 8اور 9اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے، دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، دورے سے باہمی معاشی، سرمایہ کاری اور تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 8 اور 9 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو دورےکی دعوت چینی ہم منصب نے دی ہے، چین کے صدر اور وزیراعظم الگ الگ عمران خان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے، دونوں وزرائےعظم کی موجودگی میں معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیر خارجہ، وزیر ریلوے، وزیر منصوبہ بندی بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے جبکہ مشیرتجارت، معاون خصوصی پٹرولیم ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ وفد میں شامل ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کا حصہ ہے، دونوں ملک دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کرتے ہیں، وزیراعظم علاقائی ترقی، جنوبی ایشیا میں امن پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور باہمی معاشی، سرمایہ کاری اور تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم سی پیک پرکام کی رفتارتیز کرنے پرعملدرآمد سے آگاہ کریں گے اور چین کے کاروباری وکارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بیجنگ ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورےپرآج چین روانہ ہورہے ہیں، وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیرریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار شامل ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم چینی صدرسمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی خسروربختیار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون پر باضابطہ بات چیت ہوگی، سی پیک کے سارے پروجیکٹ چل رہے ہیں، جنہیں بروقت مکمل کرنے کیلئے پُر‏عزم ہيں۔

    دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور،ایم ایل ون اوردیگر معاملات بھی زیر غورآئیں گے جبکہ عمران خان مسئلہ کشمیر پر بھی مشاورت کریں گے۔

  • مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایشو ہے، ڈاکٹر فیصل

    مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایشو ہے، ڈاکٹر فیصل

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایشو ہے، چاہتے ہیں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ حل ہو، بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدودبند کرنےکاابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھےگا، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، عالمی ایشوہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیاجائے، چاہتے ہیں کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق مسئلہ حل ہو۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےسیزفائرکی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، ایل اوسی پر شہریوں اور سول آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، کل بھی  ڈپٹی ہائی کمشنر بھارت کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔

    پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھےگا

    ڈاکٹر فیصل نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں کرفیومسلسل25ویں روزبھی جاری ہے، اشیائے خوردونوش کی قلت، دواؤں کی کمی ہے، مطالبہ کرتے ہیں حریت رہنماؤں  سمیت گرفتار کیے گئے کشمیریوں کو فوری رہا کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی ڈیسک قائم کردیا اور وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر کشمیرکی صورتحال پراپ ڈیٹ کیا  جارہا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روزوزیرخارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا، خط میں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق تفصیلی طور پرآگاہ کیاگیا، مقبوضہ  کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کےکمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خط لکھا، کرفیو کے باعث محصور کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    کرفیو کے باعث محصور کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں

    افغان امن مذاکرات کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن مذاکرات میں پیشرفت کوخوش آئندقراردیتاہے، پاکستان افغانستان میں قیام  امن  اور استحکام چاہتا ہے، افغانستان میں امن کیلئےپاکستان نےسجیدہ کوششیں کی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا امریکاطالبان امن مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئےہیں، پاکستان افغانستان کے امن عمل کو ہمیشہ سے سپورٹ کرتا آیا ہے، افغان امن مذاکرات کا نتیجہ خیز اختتام چاہتے ہیں۔

    افغان امن مذاکرات کا نتیجہ خیز اختتام چاہتے ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کو سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے آگاہ کیا، توقع ہے افغانستان سرحدپار سے دہشت گردی روکنے  کیلئے اقدامات کرے گا ، پاکستان نے افغانستان کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا مسئلہ کشمیرحل کرنےکیلئےہماری کوششیں جاری ہیں اورجاری رہیں گی، پاکستان بھارت سے کبھی باہمی مذاکرات سے پیچھے نہیں  ہٹا، ہرمرتبہ بھارت کی جانب سےمذاکرات سے راہ فرار اختیار کیاگیا۔

    بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدودبند کرنےکاابھی فیصلہ نہیں ہوا

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جلدبازی میں مقبوضہ کشمیر میں غلط اقدامات اٹھا رہا ہے، بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدودبند کرنےکاابھی فیصلہ  نہیں ہوا، بھارتی منافقت عروج پرہے، خطےکی صورتحال اورکشمیر کی صورتحال کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت جومرضی کہتا رہے صورتحال نہیں بدل سکتی، مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ بات چیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، کشمیر کا مسئلہ  سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ اسٹیٹ آف جموں اینڈ کشمیر کا ہے، بھارت کو حل کرنا ہوگا، وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے جنیوا کنونشن میں جا رہے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہےاس میں کوئی تبدیلی نہیں۔

    پاکستان کرتارپورراہداری کی تکمیل چاہتا ہے

    کرتارپورراہداری سے متعلق ترجمان نے کہا پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدامات کرلیےگئے ہیں، پاکستان کے اپنے پلان کے تحت کرتارپور راہداری پر کام جاری ہے ، پاکستان کرتارپور راہداری کی تکمیل چاہتا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپرعالمی عدالت میں جانےکیلئےمشاورت جاری ہے، جنیواکنونشن سے متعلق تہمینہ جنجوعہ وہاں پر موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے واضح مؤقف پر قائم ہیں جبکہ کلبھوشن کو قونصلررسائی پر بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے، ڈومورکاکہیں ذکرنہیں ہوا، ڈاکٹر فیصل

    پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے، ڈومورکاکہیں ذکرنہیں ہوا، ڈاکٹر فیصل

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے ہیں، امریکاکی جانب سے ڈومور کا کہیں ذکر نہیں ہوا، اسامہ سےمتعلق ابتدائی معلومات پاکستان نےامریکاکودی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کرتارپور راہداری سےمتعلق پاکستان اگلی میٹنگ کیلئےتیار ہے، پاکستان کو بھارت کے جواب کا انتظار‌ ہے۔

    کرتارپور راہداری سے متعلق پاکستان اگلی میٹنگ کیلئے تیار ہے

    ترجمان دفترخارجہ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے، امریکا کی جانب سے ڈومور کا کہیں ذکر نہیں ہوا، پاک امریکا تعلقات باہمی مفادات کے اصول پر آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام بند کرے

    ڈاکٹر فیصل نے مطالبہ کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام بند کرے، بھارتی فوج کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کررہی ہے، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

    امریکی صدرنے کشمیرکامسئلہ حل کرانےمیں ثالثی کی پیشکش کی

    عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے ترجمان نے کہا وزیراعظم عمران خان نےامریکاکاکامیاب دورہ مکمل کیا، پاکستان اورامریکا نےامن واستحکام کیلئےملکر کام کرنے پراتفاق کیا، خطےمیں قیام امن پرمشترکہ کوششوں پراتفاق کیاگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا امریکی صدرنے کشمیرکامسئلہ حل کرانےمیں ثالثی کی پیشکش کی، وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت امریکی صدرنےقبول کی۔

    قونصلررسائی دینےکےلئےکلبھوشن یادیواوربھارتی حکومت کوآگاہ کردیاگیا

    عالمی عدالت کے فیصلے پر ڈاکٹر فیصل نے کہا قونصلررسائی دینےکےلئےکلبھوشن یادیوکوآگاہ کردیاگیا، بھارتی حکومت کو بھی قونصلر رسائی دینے کیلئے بتا دیاگیا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکاتعلقات نئے سرے سے استوارہوچکےہیں، اسامہ سے متعلق ابتدائی معلومات پاکستان نے امریکا کو دی تھیں، ڈومور کا نہ ہم نے کہا نہ امریکا نے ایسی کوئی بات کی، ہم باہمی دلچسپی سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، خواہش ہے لائن آف کنٹرول پرامن ہو۔

  • بھارت اور اس کا میڈیا دنیا کو گمراہ کررہا ہے، پلوامہ حملے کا الزام مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    بھارت اور اس کا میڈیا دنیا کو گمراہ کررہا ہے، پلوامہ حملے کا الزام مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور اس کا میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے، پاکستان پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ہمارا ردعمل ذمہ دارانہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی، ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی شرمندگی اور خفت مٹانا چاہ رہی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا غلط معلومات پھیلانے میں مصروف ہے اور عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے، بھارتی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے ایسا کررہی ہے.

    دفترخارجہ نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے، پاکستان پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، پلوامہ میں مقامی شخص نے بھارتی گاڑی، بھارتی بارود سے دھماکا کیا، مسائل کے باوجود وزیراعظم نے تحقیقات میں ہرممکن تعاون کی بات کی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے 28فروری کو ڈوزیئردیا ہے اور یہ ڈوزیئر دوسری بار پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دیا گیا، ڈوزیئر کا جائزہ لیا جارہا ہے،معائنے کے بعد بھارت کو جواب دیا جائے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے26فروری کو بالاکوٹ میں حملے کی کوشش کی، پاکستان نے27فروری کو اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پاکستان نے جان بوجھ کرجانی ومالی نقصان نہیں کیا، بھارتی طیاروں نے دوسری بار بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

    پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کیا، بھارت نے پاکستانی ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا، وقت کے ساتھ بھارت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، وزیراعظم نے جذبہ امن کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا، اس پاکستانی اقدام کو دنیا بھرمیں سراہا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے زور دیتا ہے، پاکستان کشمیریوں کیلئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا.

    ترجمان کے مطابق الزامات کے باوجود پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کو دنیا سراہتی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں2014سے جاری ہیں، حالیہ کارروائیوں کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔