Tag: Foreign Office Statement

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم عمران خان کوسعودی شاہ محل میں گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا، وزیراعظم اور ان کے وفد کےاعزاز میں شاہی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا، اس موقع پر عمران خان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ  خصوصی طور پر کھولا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، وزیراعظم نے وہاں نوافل ادا کیے انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا مانگی۔

    اعلامیہ کے مطابق  وزیراعظم نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےملاقات کی، اس موقع پر شاہی محل میں وزیراعظم عمران خان کو گارڈا ٓف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزير توناائی خالدالفالح، صدر سعودی انویسٹمنٹ فنڈ، ایڈوائزر سعودی کابینہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں بتایا کہ5لاکھ گھروں کی تعمیر فوری شروع کررہے ہیں، تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو مدعو کریں گے، بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے ننگے پیر مدینہ کی سرزمین پرقدم رکھا،روضہ رسول پرحاضری دی اورریاض الجنتہ میں دعائیں مانگیں۔

  • لائن آف کنٹرول پر امن پاک بھارت دونوں کے مفاد میں ہے، دفتر خارجہ

    لائن آف کنٹرول پر امن پاک بھارت دونوں کے مفاد میں ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی بیان بازی سے حقائق تبدیل نہیں کئے جاسکتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جس کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں پوشیدہ ہے۔

    دفترخارجہ کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ روس کے شہر اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈرون طیارے سے پاکستان کی جاسوسی کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

    ان کےمطابق گیارہ جولائی کو ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھی بھارت سے احتجاج کیا گیا ہے۔ بھارتی جاسوس طیارے نے بین الاقوامی قوانین اور انیس سو اکیانوے کے پاک بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےچارشہری شہید ہوئے۔ بھارت نے پانچ جولائی کو بھی کنٹرول لائن پرخلاف ورزی کی تھی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دس جولائی پاکستان کی سفارتی تاریخ کا اہم ترین دن تھا۔ اس دن پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بنا۔ ایس سی او کی مکمل رکنیت کا درجہ ملنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم  نوازشریف نے چین ، روس اور افغانستان کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔ چینی صدر سے ملاقات میں تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

  • پاکستانی سفارت کار کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹ حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ

    پاکستانی سفارت کار کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹ حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے  پاکستانی سفارت کارمحمد ادریس کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل محمد ادریس کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور سفارتکار تعینات کیا گیا تھا، تاہم اب ان کو ویزے کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کے باعث ایک اور پاکستانی مشن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

     اس سے قبل بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی اقدام کی مذمت کردی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتکارکاویزہ منسوخ کرنا ناقابل قبول ہے۔

    مودی سرکارپاکستان دشمنی میں اندھی ہوکرسفارتی آداب بھی بھول گئی،پاکستانی سفارت کارمحمد ادریس پرجھوٹے الزامات لگاکر واپس بھیج دیا۔

    پاکستان دشمنی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ، جمہوریت کے دعویداروں نے بین الاقوامی اصولوں اور سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں، مودی سرکار نے پاکستانی سفارت کار محمد ادریس کا ویزا منسوخ کردیا۔

     جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکام نے پاکستانی سفارتکار پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

  • وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کے مسئلے پر مشاورت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

    وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کے مسئلے پر مشاورت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے پر پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کے مسئلے پر مشاورت کریں گے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی کشتی پکڑی گئی تو بھارت کو ہمیں آگاہ کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام معاہدوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی سفارت خانہ اور بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو دو ملکوں کے تعلقات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔