Tag: Foreign office statement on drone

  • شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

    شوال: شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیارے نے گھر پر دو میزائل حملے کئے،جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پشاور میں مزید ایک سیکیورٹی ذرائع نے حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

    امریکی ڈرون طیارے نے شوال میں گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

    مقامی انٹلیجنس اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب دہشتگردوں اہم اجلاس جاری تھا ۔

    جبکہ حملے کے بعد ڈرون طیاروں نے نچلی پروازیں بھی کیں جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گی۔

  • اسلام آباد: پاکستان میں ڈرون حملے بند کئے جائیں، دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان میں ڈرون حملے بند کئے جائیں، دفترِ خارجہ

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈرون حملے بند کئے جائیں، سولہ مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے مانا میں ڈورن حملے سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے امریکہ سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے مقامی آبادی میں غیر یقینی صوررتحال پیدا ہوتی ہے، جس سے آپریشن ضربِ عضب اور مقامی آبادی کو دوبارہ اپنے علاقوں میں واپس بھجنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

    حکومتِ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے ڈرون حملے فوری طور پر بند کیے جائیں، ڈرون حملے مقامی آبادی میں عدم اعتماد پیدا کرنے کا باعث ہیں، پھر مطالبہ کرتے ہیں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔

    بیان میں  کہا گیا ہے کہ ڈورن حملوں سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت کے خلاف ہیں، حکومت مقامی افراد کی دوبارہ آباد کاری پر توجہ دے رہی ہے۔

    دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب میں مصروف ہے، جو فیصلہ کن مر حلے سے آگے بڑھ رہا ہے، ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب متاثر ہورہا ہے۔

    ۔