Tag: Foreign Office summons

  • بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

    اسلام آباد: بھارت میں کرونا وبا قہر ڈھارہی ہے، ایسی نازک صورت حال میں بھی بھارت نے پاکستان کی سرحدی حدود پر اشتعال انگیزی کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے سرحدوں پر فائربندی معاہدےکی خلاف ورزی کی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی ہے، بھارت کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز پر ان سے شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی پر انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند کرکے عمل کی ہدایت کرے، اور سرحدوں پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

  • پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ،افغان نائب سفیر کی دفترخارجہ طلب

    پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ،افغان نائب سفیر کی دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد : دفترخارجہ نے افغان نائب سفیر کو طلب کرکے مہمند ایجنسی میں دہشتگرد حملے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان نائب افغان سفیر ناصر یوسفی کو دفترخارجہ طلب کرکے افغان سرزمین سے مہمند ایجنسی میں دہشتگرد حملے پر شدید احتجاج کیا گیا ، افغان نائب سفیر سے کہا گیا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال ہورہی ہے۔ مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

    دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ٹوئٹ میں مہمند ایجنسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کے لئے شہیدہونے والے سپاہیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : مہمند ایجنسی: پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ‘ 5اہلکار شہید‘ 10دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ رات مہمندایجنسی میں دہشت گردوں نے 3 پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کیا ، پاک فوج نےجوابی کارروائی میں 10دہشت گردوں کو ہلاک ہوئے جبکہ 5جوان بھی شہید ہوئے۔