Tag: Foreign Office

  • مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے باعث نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں: نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔ امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر تھوپا جا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 روز میں شہید کیے گئے 4 نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا جبکہ 3 نوجوانوں کفایت احمد، جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی۔

    بعد ازاں اسی علاقے میں ایک اور نوجوان پر قابض فوج نے گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔

    گزشتہ روز شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور بھارت کی مخالفت و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔


  • ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کر کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

    بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

    اس موقع پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی وقار کے خلاف ہے۔ بلا اشتعال فائرنگ، سیز فائر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل 28 جون کو نکیال سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


  • پاکستان نے ایرانی جاسوس ڈرون مارگرایا

    پاکستان نے ایرانی جاسوس ڈرون مارگرایا

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں آنیوالا ایرانی جاسوس ڈرون مار گرایا، یہ ڈرون 19جون کو بلوچستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے آنے والے جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے، یہ ڈرون 19جون کو صوبہ بلوچستان کے علاقے پنچگور میں پاکستانی سرحد کے45کلومیٹر اندر گرایا گیا۔

    ایرانی ڈرون کو پاکستان ایئرفورس کے جے ایف تھنڈر 17لڑاکا طیارے نے اپنا نشانہ بنایا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فوری طور پر پاکستان نے ایران سے احتجاج کیا اور پاک ایران سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ بلائی گئی، پاکستان نے ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کرلیا۔

  • عالمی عدالت کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں‌ کرتے، یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، دفتر خارجہ

    عالمی عدالت کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں‌ کرتے، یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتے ، یہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے، کلبھوشن یادیو اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے۔


    یہ پڑھیں: کلبھوشن عالمی عدالت کیس: بھارت مطمئن نہیں کرپایا‘ پاکستان قونصلر رسائی دے‘ مکمل فیصلے تک پھانسی نہ دے


     تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے۔ سرینگر، کلام، ہندواڑہ، بڈگام اور گاندر بل میں 200 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں طلبا کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ وادی میں 34 سے زائد ٹی وی چینلز کی نشریات بند ہیں۔

    ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ سید علی گیلانی کو اپنے معالجوں سے ملنے سے روک دیا گیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام مکتوب بھیجا ہے۔ مکتوب میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت کچلنے کی کوشش پر عالمی برادری کی توجہ ملی۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروائے۔

    کلبھوشن یادیو کا معاملہ

    عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتے ، یہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ کلبھوشن اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے اور ہمارے وکلا بھی یہی مؤقف بتا چکے ہیں، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے رواں سال ایک اعلامیہ عالمی عدالت انصاف میں جمع کروایا تھا،  پاکستان چند معاملات میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتا، کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر بھارت ہی بے نقاب ہوا۔ بھارتی جاسوس کئی بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستانیوں کے لیے میڈیکل ویزے پر ناقابل عمل شرائط افسوسناک ہیں، ویزے کو مشیر خارجہ کے خط سے مشروط کیا جانا غیر منطقی ہے، بین الریاستی تعلقات میں یہ انوکھی مثال قائم کی گئی ہے۔

    نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان مبصر مشن سے بھرپور تعاون کر رہا ہے البتہ بھارت نے مبصر مشن کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی ہے۔

    گزشتہ روز افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو حراست میں رکھے جانے کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ افغانستان نے عالمی سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے: دفتر خارجہ

    پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ آج صبح سے افغان فورسزکی جانب سے چمن بارڈر پر مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے۔ پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ہونے والی میڈیا بریفنگ میں ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ چمن بارڈر پر فائرنگ ایسے وقت میں کی گئی جب پاکستانی علاقے میں مردم شماری ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بارے میں افغان حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا۔ فائرنگ پر شدید تحفظات ہیں، افغان حکومت فائرنگ فوری طور پر بند کرے۔

    مزید پڑھیں: افغان فورسز کی چمن میں گولہ باری اور فائرنگ

    ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ نہ رکی تو پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے نفرت آمیز منصوبوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ آج علیٰ الصباح صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں افغان فورسز کی جانب سے گھروں پر گولہ باری اور فائرنگ کی گئی جس سے 3 شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پاکستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان نفیس زکریا نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد حبیب ظاہر کے معاملے پر نیپالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کے لیے نیپالی حکومت کو خط لکھا ہے لیکن تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفترخارجہ

    مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد : مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد کی پیشکش پر پاکستان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک صدرکا بھارت میں مسئلہ کشمیر سے متعلق کا بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترک صدر کی جانب سے بھارت میں کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم فوری طور پر رکوائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر تشویش ہے۔ عالمی برادری کو بھی وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم کررہی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔

    یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر کثیر الجہتی مذاکرات کرے اور خطے میں امن یقینی بنائے کیونکہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلے کا بہتر حل نکل سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں مزید کسی معصوم کا خون نہیں بہنے دیں گے۔

  • کلبھوشن کے اعتراف اور احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کو بے نقاب کردیا، دفتر خارجہ

    کلبھوشن کے اعتراف اور احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کو بے نقاب کردیا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، کلبھوشن کے اعتراف اور احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کو بے نقاب کردیا۔

    ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، معاملہ افغانستان، بھارت اور عالمی فورمز میں اٹھایا جائے گا،  احسان اللہ احسان کے انکشافات اورکلبھوشن یادیوکے اعتراف نے بھارت کوبے نقاب کردیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان نے انکشاف کیا کہ جماعت الاحرار کو بھارت اورافغانستان ہرسہولت فراہم کر رہے ہیں، خالد خراسانی کا بھارت میں علاج کیا گیا۔

    بریفنگ میں  ترجمان نفیس زکریاء نے کرم ایجنسی میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت الاحرار نے کرم ایجنسی حملے کی ذمے داری قبول کی، احسان اللہ احسان نے پاک فوج کے سامنے سرینڈر کیا، سب جانتے ہیں کہ جماعت الاحرارکہاں موجود ہے۔


    مزید پڑھیں : کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، دفتر خارجہ


    نفیس زکریا نے کہا کلبھوشن نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے، کبلھوشن یادیو تک سفارتی رسائی کے بارے میں موقف دے چکے ہیں، کلبھوشن اس کیٹگری میں نہیں آتا، جن کوسفارتی رسائی دی جاتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حولے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی ہے، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا: دفتر خارجہ

    کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور را کا ایجنٹ ہے۔ اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد اور ثبوت سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔ بھارت ماضی میں بھی پاکستان میں مداخلت میں ملوث رہا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندی اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں: لاپتہ فوجی افسر سے متعلق بھارتی دعویٰ مضحکہ خیز، نفیس زکریا

    نیپال میں لاپتہ پاکستانی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد حبیب ظاہر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کرنل کو نوکری کا جھانسہ دے کر پھنسایا گیا۔ ان کی گمشدگی میں غیر ملکی ایجنسیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس معاملے پرنیپال حکومت سےرابطے میں ہیں۔

  • پی پی دور حکومت میں‌ قانون کے برخلاف سی آئی اے ایجنٹس کو ویزے دینے کا انکشاف

    پی پی دور حکومت میں‌ قانون کے برخلاف سی آئی اے ایجنٹس کو ویزے دینے کا انکشاف

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2010 میں دفتر خارجہ کی ہدایت کو نظر انداز کرکے ویزے جاری کیے، دفتر خارجہ نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ کسی ممکنہ مشن پر پاکستان آنے کے خواہش مند سی آئی اے اہلکاروں کو ویزے جاری نہ کیے جائیں۔

    حالیہ صورتحال کے مطابق ممکنہ سی آئی اے اہلکاروں سے متعلق ویزا پالیسی میں  پیپلز پارٹی کی حکومت نے دفترخارجہ کی ہدایت نظرانداز کیا۔

    سرکاری کاغذات میں درج ہے کہ وزارت خارجہ نے مختلف مشنز کوخط 18 جنوری 2010 کوجاری کیا تھا، دفترخارجہ نے 36 ممکنہ امریکی ایجنٹ کی فہرست اپنےسفارت خانوں کودی تھی، انہوں نے ہدایت کی تھی کہ ان کو ویزے جاری نہ کیے جائیں.

    دفترخارجہ نے ہدایت کی تھی کہ یہ افراد کسی مشن پر پاکستان آنا چاہتے ہیں،14 جولائی2010 کووزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی سفیرکو ویزے کا اختیار دیا گیا.

    واضح رہے کہ پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی نے اس وقت کے وزیراعظم وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر خط جاری کیا تھا.

    cia

    cia2

    cia3

    واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کا ایک آرٹیکل میڈیا کی زینت بنا تھا، جس کے حوالے سے انہوں نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ سنی سنائی باتوں پر عمل کرتے ہیں، امریکی ایجنٹوں کو ویزا دینے کےلیے حکومت پر زور نہیں دیا بلکہ امریکی حکومت کا مطالبہ پاکستان تک پہنچایا۔

    پی پی پی کا ردعمل


    دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ سابق صدر نے مزید کہا کہ ’’اسامہ جیسا معاملے ہمارے سامنے آیا تاہم پارلیمنٹ کی مدد سے اس کا مقابلہ کیا، میں نہیں سمجھتا کہ حسین حقانی نے یہ کہا کہ اُس کو ویزا دینے کا اختیار نہیں تھا، حقانی اور ہماری سوچ میں بہت فرق آچکا ہے یہی وجہ ہے کہ میری اُس سے ملاقات نہیں ہوتی۔

  • سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد : سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں انصاف کی عدم فراہمی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا، دفتر خارجہ نے سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے حوالے سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دے دیا۔

    مراسلے میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    اٹھارہ فروری 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس پر بم حملہ کرکےآگ لگائی گئی، دہشت گردی میں 68 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے، ہندو انتہاء پسند دہشت گردوں کو بم بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل نے دیئے تھے۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں سوامی آسیم آنند ، کرنل پروہت اور دیگر بھارتی فوجی ملوث تھے ۔ سوامی آسیم آنند نے 2007 ءمیں حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 48پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ دفتر خارجہ کے ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔