Tag: Foreign Office

  • مختلف ممالک میں سفیروں کی تبدیلی و تعیناتی کا فیصلہ

    مختلف ممالک میں سفیروں کی تبدیلی و تعیناتی کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے اہم ممالک میں سفیروں کی تبدیلیوں اوران کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ کرلیا، دفترخارجہ میں تقرری و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے دنیا کے اہم ترین ممالک میں سفیروں کی تبدیلیاں اورتعیناتیاں کی گئیں ہیں فیصلے کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری امریکی ڈویژن اسد مجید کو جاپان میں سفیرتعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جاپان میں تعینات سفیر فرخ عامل کو ترکی میں تعینات سفیرسہیل محمود کوبھارت میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں تعینات سفیر زاہد نصراللہ کو افغانستان میں تعینات کیا جائے گا، جبکہ بھارت میں تعینات سفیر عبدالباسط کو دفترخارجہ میں اہم ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔

    فیصلے کے مطابق افغانستان میں تعینات سفیر ابرارحسین کو بھی دفترخارجہ میں ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

  • ترک پولیس کی تحویل میں آئے 6پاکستانی رہا

    ترک پولیس کی تحویل میں آئے 6پاکستانی رہا

    استبول: پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز ترک پولیس کی تحویل میں آئے چھ پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ترک پولیس نے چھ پاکستانیوں کو کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کر دیا ہے، اشفاق اور فضل امین استنبول میں پاکستانی قونصل خانے پہنچ گئے ہیں جبکہ باقی چار کل پاکستانی سفارتخانے آئیں گے۔

    دوسری جانب ترکی میں مزید تین پاکستانیوں کے اغواکاروں کی قید میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے اغوا کے بارے میں ترک پولیس کوآگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کو ترک سرحد سے اغوا کیا گیا ، زاہدنامی ایجنٹ نے نوجوانوں کو افغان ایجنٹ کو فروخت کیا، دو نوجوانوں کا تعلق سرائے عالمگیر، ایک کا منڈی بہاؤالدین سے ہے، اغوا کاروں نے نوجوانوں پرتشدد کی ویڈیوز اہل خانہ کو بھیجی ہے۔

    مزید پڑھیں : استنبول: 6 مغوی پاکستانی بازیاب،4 انسانی اسمگلرز گرفتار

    اس سے قبل بھی رواں ماہ ترکی کے ذریعے یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے اغوا کی درد ناک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس کے بعد ترک پولیس نے حکومت پاکستان کی درخوست پر رہائی کے لیے مختلف جگہ چھاپے مارے تھے اور متعدد افراد کو بازیاب کرالیا تھا ، جس کی تصدیق پاکستانی دفترخارجہ اور سفارت خانے نے بھی کی تھی۔

     

     

  • کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست زہر دیا جا رہا ہے، دفترخارجہ

    کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست زہر دیا جا رہا ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریں پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، یاسین ملک کو دوران علاج دو مرتبہ زہر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کو دوران حراست دو با زہر دیا گیا جس ان کی حالت غیر ہوئی۔

    اس کے علاوہ بھارتی فوج نے سولہ سالہ کشمیری نوجوان قیصر صوفی کو تشدد کرکے شہید کردیا، قیصر صوفی پر انتہائی بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ جس سے اسکی موت واقع ہوگئی۔

    آج جب شہید کا جنازہ لے جایا جا رہا تھا اس پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران حراست قیصر صوفی نامی نوجوان کو بھی زہر دیا گیا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کے مطالم اور جرائم فوری طور پر روکے جائیں۔

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاج

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاج

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور خلاف ورزی کرنے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا اور مراسلہ بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جندروٹ اور نکیال سیکٹر پر گزشتہ روز ہونے والی بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 افراد کی شہادت کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے احتجاج کیا گیا اور مراسلہ پیش کیا گیا۔ پاکستانی حکام نے بھارتی فوج کے جارحانہ اقدام اور مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    پڑھیں: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ، 4 شہری شہید، 6 زخمی

     یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے  جندروٹ اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے تاہم دو زخمی ہونے والے افراد آج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں سال مختلف وقتوں میں پاکستان کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ پڑوسی ملک کی جانب سے ہونے والی فائرنگ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے جس کے بعد دشمن ملک کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوجاتا ہے۔

  • حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

    حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس پر حملے کے لیے میزائل کی تنصیب پر شدید تشویش ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کا مکہ مکرمہ پر حملے کی غرض سے میزائل نصب کرنا قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان نے میزائل کی تنصیب پر شدید تشیویش کا اظہار کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس کے دفاع کے لیے تمام مسلمان تیار ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    پڑھیں:  ایران یمن کے حوثی قبائل کواسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکہ

     دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو ایک یمن کے صوبے سادا سے مکہ المکرمہ کی طرف میزائل فائر کیا تھا تاہم  سعودی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانے سے 65 کلومیٹر دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا تھا۔

  • عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم رکوائے، ترجمان دفترخارجہ

    عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم رکوائے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کو عالمی برادری فوری طور پر رکوائے۔ گرفتارحریت رہنماؤں کو رہا کرایا جائے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی صحت بگڑرہی ہے،کشمیری رہنما آسیہ اندرابی بھی 2 ہفتوں سے قید ہیں۔

    نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد 150کشمیری شہید کیے گئے ہیں، بھارتی ظلم وبربریت سے اب تک15ہزارسے زائد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فورسز کشمیر میں نسل کشی کررہی ہیں، قابض بھارتی افواج جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پاکستان کے عوام اورحکومت کے لئے باعث تشویش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں حقائق جاننے کے لیے مشن بھیجا جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو شہید اور ہزار کے قریب افراد کو بینائی سے محروم کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے کمشنر اور سلامتی کونسل بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

     

  • سارک سربراہ کانفرنس ملتوی، دفتر خارجہ کا باضابطہ اعلان جاری

    سارک سربراہ کانفرنس ملتوی، دفتر خارجہ کا باضابطہ اعلان جاری

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کےغربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نومبر میں اسلام آباد میں ہونی والے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا پاکستان نےباضابطہ طور پراعلان کردیا ہے.

    سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی جانب سے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سارک سربراہ کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے بھی نیپالی ہم منصب کو کانفرنس کے التوا سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان نئی تاریخ پر سارک رکن ممالک کی شرکت چاہتا ہے۔

    وزیر اعظم نوازشریف کا مؤ قف ہے کہ سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کے غربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے۔ بھارت اڑی واقعے کے بے بنیاد مفروضے پرکانفرنس سے الگ ہوا جس کا مقصد کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک تنظیم کو بڑی اہمیت دیتا ہے لیکن بھارت کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے سارک کا عمل رکا اور کانفرنس سے متعلق بھارتی رویہ افسوسناک ہے جب کہ کسی بھی ملک کی جانب سے دو طرفہ معاملات کو سارک فورم پر لانا چارٹر کی خلاف ورزی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

     

  • بھارتی جارحیت : ڈی جی ایم او کی مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ

    بھارتی جارحیت : ڈی جی ایم او کی مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ کے مستقل اراکین کے سامنے اٹھا دیا، دفترخارجہ میں ڈی جی ایم او نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ میں ڈائرکٹر جنرل مکلٹری آپریشن نے مختلف ممالک کے سفیروں کو اب تک بھارت کی جانب سے کی جانے والی ریاستی دہشت گردی اور پاک بھارت سرحدی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا، اور پاک فوج کی جوابی کاروائیوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

    سیکریٹری خارجہ اور ڈی جی ایم او کی جانب سے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ممالک کے سفیروں کو بریفنگ کے موقع پرامریکا ،چین، روس، برطانیہ اور فرانس کے سفیر موجود تھے۔

    ڈی جی ملٹری آپریشن نے اپنی بریفنگ میں بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے بھونڈے دعوے کو مسترد کردیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 28 اور 29 ستمبر کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ایل او سی کے مختلف پوائنٹس پر بلااشتعال فائرنگ کی،

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے، بعد ازاں پاکستانی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی

    غیر ملکی سفیروں کو خاردار تاروں، بارڈر فورس، بنکرز اور دیگر رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا گیا، ترجمان سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی،

    ڈی جی ایم او نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پرسیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

    بھارت نے فائرنگ میں پہل کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے بتایا کہ بھارت کشمیر اورپاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ سیزفائر کی خلاف ورزیوں پرشدید تحفظات ہیں۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارت اس طرح کی کارروائیاں کر کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم اور جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

    ترجمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر سنجیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

     

  • اڑی حملے پر بھارت راہِ فرار اختیار کررہا ہے، عبدالباسط

    اڑی حملے پر بھارت راہِ فرار اختیار کررہا ہے، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ انڈیا نے اڑی حملے کے دوران ہی پاکستان پر الزامات لگائے تاہم ثبوت فراہم کرنے کے وقت راہِ فرار اختیار کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے اڑی حملے کے شواہد دینے سے متعلق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو اڑی حملے سے متعلق شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔

    بعد ازاں ہائی کمشنر عبدالباسط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اڑی حملے سے متعلق شواہد دینے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کسی بھی طرح کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے، اڑی سیکٹر پر حملے کے دوران ہی بھارت نے الزام عائد کردیا تھا‘‘۔

    پڑھیں:  اڑی حملے میں‌ پاکستان ملوث نہیں،کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں، عبدالباسط

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’روزِ اول سے پاکستان بھارت پر واضح کرچکا ہے کہ اگر حملے سے متعلق شواہد ہیں تو فراہم کیے جائیں مگر انڈیا کی جانب سے ثبوت فراہم کیے جانے کے بجائے راہ فرار اختیار کیا گیا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کے اڑی سیکٹر میں واقع ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں 17 بھارتی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے بعد پڑوسی ملک کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حملہ آوروں کو ہلاک کر کے اُن کا اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔

    بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’اسلحہ پر موجود فنگر پرنٹس اور ڈی این اے رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے اور انہیں حملے کے دوران وہیں سے احکامات دیے جارہے تھے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک

    بھارتی الزام کے جواب میں پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے جب ثبوت طلب کیے تو بھارتی میڈیا میں یہ باتیں گردش میں آئیں کہ حملہ آوروں کا کسی قسم کا کوئی اسلحے قبضے میں نہیں لیا گیا ہے۔
  • پاکستان کا بھارت سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ

    پاکستان کا بھارت سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہلاکتوں کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام فوری طور پر بند کرے۔

    پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام غیر منصفانہ ہے، اسے فوری طور پر روکا جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کی کوششوں کیلئے عیدالاضحیٰ کو کشمیریوں کے نام کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی بھارتی مظالم کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں یو این مشن کے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہے۔ اس حوالے سے بھارت کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔