Tag: Foreign Office

  • قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعہ پر دفترخارجہ کی شدید مذمت

    قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعہ پر دفترخارجہ کی شدید مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے والے قرآن پاک کی بےحرمتی کے ایک اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں اشتعال انگیز کارروائیاں کسی طور قبول نہیں۔

    پاکستان نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے جان بوجھ کر کیے جانے والے اشتعال انگیز نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا کے اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

     

    انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے اقدامات سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس طرح کی حرکتیں آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں نظرانداز نہیں کی جاسکتی ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے آزادی اظہار ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے، قومی حکومتوں کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی سوچ کو روکنا چاہیے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کےخلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے، پاکستان کے تحفظات سےڈچ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، ڈچ حکومت دنیا بھر کےمسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے۔

     

  • بلاول کی جانب سے بھارت کو دھمکی دیے جانے کا پراپیگنڈہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردِ عمل

    بلاول کی جانب سے بھارت کو دھمکی دیے جانے کا پراپیگنڈہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردِ عمل

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارت کو دھمکی دیے جانے کا بھارتی پراپیگنڈہ غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بھارت میں بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت آ گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    بھارتی میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں G-20 اجلاس کے انعقاد پر ہندوستان کو دھمکی دی ہے، جب کہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بیان بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیا۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں G-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس پر پاکستان کا مؤقف واضح کر چکے ہیں، لیکن بھارتی میڈیا کا وزیر خارجہ کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا نہ صرف شرارت بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی میڈیا حساس بین الریاستی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کرے۔

  • بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریمارکس بھارتی قیادت کے پاکستان کے ساتھ غیر صحت مندانہ جنون کی عکاس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر کہا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے بعد بھارتی رہنماؤں نے اب پنڈتوں کا کردار سنبھال لیا ہے، بھارت بہت آسانی سے اپنے ملک میں ہونے والی کارروائیوں کو نظر انداز کر دیتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے عروج سے سماجی تانے بانے کو توڑا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا بھارت کی اندرونی ناکامیوں کی فہرست کافی وسیع اور بڑھتی جا رہی ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی خامیاں نکالنے کی بجائے ان کے حل پر توجہ دیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریمارکس کوئی مقصد نہیں رکھتے، یہ دو طرفہ تعلقات پر اضافی دباؤ ڈالتے ہیں اور جنوبی ایشیا میں امن کے امکانات کو مزید خراب کرتے ہیں۔

  • زلمے خلیل زاد کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    زلمے خلیل زاد کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد: زلمے خلیل زاد کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق خصوصی نمائندے افغانستان زلمے خلیل زاد کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں۔

    ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک قوم کے طور پر موجودہ مشکل صورت حال سے مضبوطی سے نکلیں گے۔

    واضح رہے کہ لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے، عمران خان کے گھر سے پولیس پر پٹرول بم سے حملے بھی کیے گئے جس سے کئی پولیس اہل کار زخمی ہو گئے ہیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    جب پولیس اہل کار عمران خان کو عدالتی حکم پر گرفتار کرنے پہنچی تو پی ٹی آئی کارکن گیٹ نمبر ایک پر جمع ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا گیا، جب کہ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے زبردست شیلنگ کی۔

    آخر کار لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

  • پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات، اہم امور پر اتفاق

    پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات، اہم امور پر اتفاق

    اسلام آباد : امریکہ اور پاکستان کے اعلیٰ سطح وفود کے درمیان دوروزہ انسداد دہشت گردی مذاکرات چھ اور سات مارچ کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں ہوئے ۔

    دو روزہ اجلاس کی صدارت امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام رابطہ کار برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفر لینڈ برگ اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ اور اقتصادی سفارت کاری سید حیدر شاہ نے کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے اعلامیہ کے مطابق 2روزہ بات چیت میں کثیرالجہتی فورمز پر انسداد دہشت گردی تعاون کا جائزہ لیا گیا، مذکرات میں علاقائی انسداد دہشت گردی کے منظر نامے کا جائزہ زیر بحث رہا۔

    مذکرات میں سائبر سیکورٹی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا، پاکستان میں امریکی امداد کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد منی لانڈرنگ، انصاف کے شعبے میں صلاحیتوں کے پروان پر توجہ دی گئی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فریقین نے دہشت گردی کیخلاف صلاحیت بڑھانے میں ان منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیخلاف اپنے تجربات کا تبادلہ کیا،

    فریقین نے دہشت گردی کی تمام اقسام اور مشترکہ خطرے سے نمٹنے کےعزم کا اعادہ کیا، وفود کی جانب سے مزید بات چیت جاری رکھنے اور دہشت گردی کیخلاف بہتر افہام و تفہیم پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • وزارت خارجہ میں خلاف ضابطہ تقرریاں عدالت میں چیلنج

    وزارت خارجہ میں خلاف ضابطہ تقرریاں عدالت میں چیلنج

    کراچی: وزارت خارجہ میں خلاف ضابطہ کی جانے والی تقرریوں اور تبادلوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے فریقین کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے دفتر میں خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزارت خارجہ میں صوبوں سے ملازمین کو لا کر ضم کیا جا رہا ہے، ملازمین کو مستقل کر کے دنیا بھر کے دفاتر میں پوسٹنگ دی جا رہی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوسرے ڈپارٹمنٹس سے ملازمین کو ضم کرنے سے روک رکھا ہے، صوبوں سے لا کر مستقل ملازمت دینا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خارجہ اور دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو 17 فروری کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے نئی سفری ہدایات

    اسلام آباد: وزارت خارجہ نے فضائی راستے سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے ایران جانے کے خواہش مند زائرین اسلام آباد سے ہی ایرانی سفارت خانے سے ویزہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے فضائی راستے سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں، سفری ہدایات ایران اور عراق کے حکام سے مشاورت کے بعد جاری کی گئیں۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین اسی راستے سے وطن واپس آئیں۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عراق سے ایران جانے کے خواہش مند زائرین اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے سے ویزہ لیں، عراق کے راستے ایران جانے کے لیے ایرانی سفارت خانے سے ویزہ لینا ضروری ہوگا۔

    وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک پہنچ کر تیسرے ملک کا ویزہ حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہوگا۔

  • جنیوا کانفرنس : عالمی اداروں نے 9 ارب ڈالر سے زائد کے اعلانات کیے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں مختلف ممالک اور عالمی اداروں نے سیلاب زدگان کی امداد کیلیے نو ارب ڈالر سے زائد کے اعلانات کیے۔

    یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں بتائی ، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان نے موسمیاتی طور پر مستحکم، دیرپا تعمیرنو اور بحالی کا جامع منصوبہ پیش کیا۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان نے بحالی کے کاموں کے لئے 16ارب ڈالر سے زائد کا تخمینہ پیش کیا، عالمی برادری نے بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں نے9ارب ڈالر سے زائد کےاعلانات کیے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کو سیلاب زدگان کے تباہ شدہ علاقوں کی تعمیرنو اور بحالی کے لیے مزید تعاون کی یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں،اور اس کے لیے ایکشن پلان بھی سامنے آیا، جس میں بہترگورننس، ریاستی اداروں کی استعداد کار میں بہتری شامل ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے روزگار اور ذرائع معاش کی بحالی، ان کی سماجی شمولیت، بنیادی خدمات کی بحالی اور ڈھانچہ سازی بھی ایکشن پلان میں شامل ہے

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متاثرین کو صحت بحران، سردی، آئندہ بارشوں سے بچانا اور روزگار فراہمی اولین ترجیح ہے، قدرتی آفات، آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات طویل المیعاد حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سرکاری و نجی شعبے کی شمولیت سے جامع مالیاتی منصوبہ مرتب کیا جائے گا، اقوام متحدہ ادارہ ترقی کے تحت منصوبہ سازی مرکز کو مزید فعال کیا جائے گا،

    دفتر خارجہ کے مطابق اخراجات کی شفافیت اور اس کی کڑی نگرانی کے لیے مربوط میکانزم تشکیل دیا جائے گا، پاکستان بین الاقوامی شراکت دار معاون گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

  • تیل کی پیداوار میں کمی : پاکستان کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

    تیل کی پیداوار میں کمی : پاکستان کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے خلاف دیے جانے والے بیانات پر اپنا رد عمل دے دیا۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے پر سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے عالمی اقتصادی استحکام کے لیے تیل کی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بچنے کے خدشات کو سراہتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے باہمی تعلقات اور احترام پر مبنی تعمیری نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان کہا تھا کہ اوپیک پلس کا تیل کارٹیل کے پیداواری ہدف کو یومیہ 20 لاکھ بیرل تک کم کرنے کا حالیہ فیصلہ خالصتاً اقتصادی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق سعودی ولی عہد کا اہم بیان

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کے توانائی کے وزراء نے گذشتہ بدھ کو ملاقات میں کٹوتیوں پر اتفاق کیا تھا جو اگلے ماہ سے نافذ العمل ہوں گی۔

  • پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

    پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

    اسلام آباد: پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا مہم اور بے بنیاد الزامات بھارت کی مایوسی کی عکاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت گردی کے جھوٹے دعوؤں کو مسترد کرتا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے علیحدہ مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، مبینہ واقعات کو بھارت نام نہاد دہشت گردی کی سازش کے طور پر پیش کر رہا ہے، بھارت پروپیگنڈے کے ذریعے منظم دہشت گردی کے بیانیے کو آگے بڑھا رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستانی واٹس ایپ نمبر سے پیغام روکا، بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا کہ کچھ ہتھیاروں کے ساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور دہشت گردی کو جنم دینے کے بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے۔

    دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام بھارتی الزامات اور سازشوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، شرارتی بھارتی پروپیگنڈا مہم اور بے بنیاد الزامات بھارت کی مایوسی کی عکاس ہے۔