Tag: Foreign Office

  • پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، تسنیم اسلم

    پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، تسنیم اسلم

    اسلام آباد: دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، محفوظ سرحدیں نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد دوسرے ملکوں میں داخل ہوتے ہیں۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان کی سرزمین کوکسی قسم کی دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سرحدوں کے محفوظ نہ ہونے کے باعث دہشت گرد دوسرے ملکوں میں داخل ہوتے ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف کام کررہی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی تمام کارروائیاں ایران کے اندر ہوئیں، ایران نے پاکستانی سرحد سے دہشت گردوں کے داخلے کے ثبوت نہیں دیئے، ایران کے پاس ثبوت ہیں تو بارڈر مینجمنٹ کو فراہم کرے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریکِ طالبان پاکستان کے شاہد اللہ شاہد کی پاکستان میں موجودگی کا علم نہیں۔

  • داعش کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ

    داعش کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے دورہء امریکہ میں اپنے بھارتی ہم منصب سے نریندر مودی سے ملاقات متوقع نہیں ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزارتِ خارجہ نے بھارتی حکومت سے ملاقات کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں کی تھی اور نہ ہی بھارت کی جانب سے اس طرح کی کوئی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کے دورے کا اصل مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ہے ۔ جس میں وہ خطاب بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی امریکی صدر بارک اوبامہ سے بھی کوئی ملاقات متوقع نہیں، تسنیم اسلم نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پیشکش کی ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

    چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ دفترِ خارجہ اس حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے لیکن ابھی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔

    تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ افغانستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت کا قیام خوش آئند ہے اور امید ہے کہ وہ خطے میں امن کے لیے حکومتِ پاکستان سے بھرپور تعاون کرے گی۔

    تسنیم اسلم نے شمالی وزرستان میں امریکی ڈرون حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مشرق وسطی میں داعش کیخلاف فوجی کاروائی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر بین الاقوامی برداری کے ساتھ ہے۔

  • چینی صدر کے دورہء بھارت پرکوئی تحفظات نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدر کے دورہء بھارت پرکوئی تحفظات نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہء بھارت پر کوئی تحفظات نہیں، چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    دفترِخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کا احترام کرتا ہے، چین کے صدر کے دورہء بھارت پرکوئی تحفظات نہیں، چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئےعالمی برادری سے اپیل نہیں کی، افغانستان سے پاکستان پرحملوں کیخلاف افغان حکومت سے احتجاج کیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پردہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے، جولائی دو ہزار تیرہ سے کسی قیدی کا تبادلہ نہیں ہوا۔

    ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے کو حفاظتی دیوار بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

  • لیبیا میں پھنسے 260 پاکستانی آج صبح وطن واپس پہنچ گئے

    لیبیا میں پھنسے 260 پاکستانی آج صبح وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: لیبیا میں پھنسے دو سو ساٹھ پاکستانی خصوصی طیارے سے آج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے دارلحکومت ٹریپولی سے دو سو ساٹھ پاکستانی لاہور پہنچ گئے، قومی فضائی کمپنی تیرہ اگست سے لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پندرہ سو پاکستانی اب بھی ٹریپولی میں پاکستانی سفارت خانے میں پھنسے ہیں،ان پاکستانیوں کو لانے کے لیے اضافی طیارے آئندہ ہفتے روانہ کیے جائیں گے۔ لیبیا میں تقریبا اٹھارہ ہزار پاکستانی تھے جن میں سے ستائیس سو کو مختلف طریقوں سے پاکستان واپس لایا جاچکا ہے جبکہ مزید دو ہزار پاکستانیوں کو حکومتی اخراجات پر وطن واپس لانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

  • چینی صدرکا دورہء پاکستان ملتوی،ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدرکا دورہء پاکستان ملتوی،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر ژی جن پنگ نے دورہء پاکستان ملتوی کردیا ہے، چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ چینی صدر کا دورہ دونوں ملکوں کی باہمی مشاورت سے ملتوی کیا گیا ہے، دونوں ملک چینی صدر کے دورہء پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    چینی صدر کا دورہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع تھا ،تاہم اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے صدر کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ملکوں کا دورہ کرنا تھا، دورہء پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان تھا۔

  • بھارتی فوجی سربراہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، دفترخارجہ

    بھارتی فوجی سربراہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے خطے کے تبدیل شدہ حالات میں پاکستا ن کے حوالے سے بھارتی فوجی سربراہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈرون حملوں پرپاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، ڈرون حملے ملکی سلامتی کے خلاف ہیں، ان کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا خطے میں حالات کی تبدیلی کو محسوس کیا جانا چاہیئے، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کسی تفریق کے بغیر دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے،افغانستان کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات افسوسناک ہیں۔

    تسلیم اسلم نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی ہمیشہ مذمت کی ہے، طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں غزہ کے لئے آواز اٹھائی ہے، ترجمان نے کہا کہ امور خارجہ کے لئے وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیز بارہ اگست کو اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • امن و امان کے قیام کے لئےصوبےمیں فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ

    امن و امان کے قیام کے لئےصوبےمیں فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ

    اسلام آباد: امن و امان کے قیام کے لئےصوبے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

    ملک میں امن و مان کے قیام کے لئے وفاق نے کوشیش تیز کردیں ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو مراسلہ بھیجوایا دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اور امن و امان کے قیام کے لئے آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کرسکتے ہیں، مراسلے مین فوج طلب کرنے کا طریقہ کار بھی واضع کیا گیا ہے، مراسلہ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ فوج کے اخراجات اور تعیناتی کے انتظامات صوبوں کی ذمہ داری ہوگی