Tag: Foreign Office

  • پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: چینی وزارت خارجہ

    پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے جامعہ کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ نے متاثرین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    خیال رہے کہ 26 اپریل کی دوپہر کو جامعہ کراچی میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 3 چینی اساتذہ اور ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوئے۔

    دھماکے میں ایک غیر ملکی اور 2 ینجرز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    دھماکے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی و انتہا پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے قبول کرلی ہے، خود کش خاتون حملہ آور کی جاری کی گئی تفصیل کے مطابق خاتون کا نام شیری بلوچ ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ تھی جبکہ ان کے شوہر بھی ڈاکٹر ہیں۔

    شیری بلوچ نے دھماکے سے قبل ٹویٹر پر بلوچ زبان میں الوداعی پیغام بھی پوسٹ کیا تھا۔

  • ‘مراسلے کو کئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں’

    ‘مراسلے کو کئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں’

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مراسلے کئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیلی گرام دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔

    دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان عاصم افتخار نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مراسلے کا بغور جائزہ لیا گیا، پریمئیر انٹیلی جنس ایجنسی نے کمیٹی کو بریفنگ دی، ایجنسی نے تصدیق کی کہ کسی بیرونی سازش کےثبوت نہیں ملے، سلامتی کمیٹی کے دونوں بیان ایک دوسرے سےملتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ مراسلے کئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیلی گرام دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈیمارش دیا گیا، ہمیں اب پاکستان کے مفادات کی سفارتکاری پر توجہ اور اس بحث سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسد مجید پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا ایسی خبریں من گھڑت ہیں، اسد مجید نے خود کمیٹی کو بریفنگ دی ان سے انکوائری نہیں کی گئی، اسد مجید اب بیلجئم میں نئے سفیر کے طور پر ذمے داریاں سنبھالیں گے اور وہ اپنے نئے اسائنمنٹ پر برسلز پہنچ گئے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مستقل امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل لازمی ہے، بھارت میں ہندو توا نظریات فروغ پا رہے ہیں، اقلیتوں کے خلاف ناروا رویہ روا رکھا جا رہا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ دھوکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے رتلے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، منصوبہ عالمی قوانین اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ہندوستان اس منصوبے کی تعمیر سے باز رہے۔

    ترجمان عاصم افتخار نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان حالیہ برطانوی وزیراعظم کے دورہ بھارت کا بھی جائزہ لے رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالے معاہدوں کو دیکھ رہے ہیں ان میں سے کچھ معاہدوں پر پاکستان کو تشویش ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد خارجہ پالیسی کی خدوخال پر روشنی ڈالی، انہیں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ نے مبارکباد دی جب کہ نئے وزیراعظم نے اسلامی ممالک سمیت بھارت سے اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا ہے اس دوران الہان عمر نے صدر، وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات سےملاقاتیں کیں اور لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر خطے کے امن  کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے اس دورے کی مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردی کی نئی لہر پر تشویش کرتا ہے افغانستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں تیزی آئی، افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد گروپ دہشتگردی میں ملوث ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ فلسطین میں ماہ صیام میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں،عالمی برادری اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس جدہ میں جاری ہے۔

  • افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے: دفتر خارجہ

    افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاک افغان سرحد کی صورتحال پر دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے افغان حکومت سے بار بار سرحد کو محفوظ بنانے کی درخواست کی، دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں۔ کئی مہینوں سے مؤثر چینل کے ذریعے دونوں ملکوں کی کوآرڈی نیشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کالعدم جماعتوں خصوصاً تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں کئی پاکستانی فورسز کے جوان شہید ہو چکے ہیں۔ 14 اپریل کو 7 پاکستانی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے، افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دونوں برادرانہ ممالک کے امن اور ترقی کے لیے ہے، پاکستان افغانستان کی خود مختاری کی عزت کرتا ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان تمام شعبوں میں افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

  • پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے: دفتر خارجہ

    پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم بھارت سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے لیکن بھارت مذاکرات نہیں چاہتا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، خواتین سمیت تمام کشمیریوں کے خلاف مظالم جاری ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو بھارت کو پاکستان کا منہ توڑ جواب دینے کے 3 سال مکمل ہوگئے، پاکستان نے مثالی تحمل کا مظاہرہ کر کے مادر وطن کا دفاع کیا۔ پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کا پتہ چلا کر دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی تعیناتی کردی گئی، نئے سفیر کی تعیناتی خوش آئند ہے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ یوکرین میں 7 ہزار پاکستانی ہیں جن میں 3 ہزار طلبا ہیں، یوکرین میں پاکستانیوں کی اکثریت پڑوسی ممالک منتقل ہوچکی ہے۔ گزشتہ 9 روز سے یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ انخلا کے لیے کام کر رہا ہے، 14 سو 53 پاکستانی ہنگری، رومانیہ اور پولینڈ منتقل ہوچکے ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم بھارت سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے لیکن بھارت مذاکرات نہیں چاہتا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی گرفتاری ریاستی دہشت کا کھلا ثبوت ہے، عالمی برادری پر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ متوازن اور وسیع البنیاد تعلقات کے خواہاں ہیں، یورپی یونین کے ساتھ اچھے اور متوازن تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • افغان سرحد سے دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    افغان سرحد سے دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کراس بارڈر سے دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں، ہم مسلسل افغان حکام کے ساتھ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

    یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہی، ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال کے حوالے سے بھارتی دفتر خارجہ کا بیان بے بنیاد ہے۔

    ترجمان کے مطابق بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بے بنیاد الزام عائد کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا کوئی علم نہیں، مسعودخان کے امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کا عمل جاری ہے۔

    اس قبل بھارتی آرمی چیف کی جانب سے ایک مضحکہ خیز بیان جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے ایل او سی پر ہونے والی سیز فائر کو بھارت کی فوجی طاقت کا سبب قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھی کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کا سیزفائر دعویٰ بےبنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان ایل اوسی کی دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔

  • بھارتی یوم جمہوریہ؛ پاکستان کی کشمیریوں پر تشدد کی مذمت

    بھارتی یوم جمہوریہ؛ پاکستان کی کشمیریوں پر تشدد کی مذمت

    بھارت کے یوم جمہوریہ پر دفتر خارجہ پاکستان سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ پر دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے لیے کوشاں مقبوضہ کشمیر کےعوام سےاظہار یکجہتی کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کےمظالم قابل مذمت ہیں، بھارت کشمیریوں پر دباؤ ڈال کرسب ٹھیک ہے کا جھوٹا راگ الاپ رہاہے۔

    پاکستان اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوزمظالم کےثبوت پیش کرچکا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ بدھ کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

  • او آئی سی اجلاس میں طالبان حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی، دفتر خارجہ

    او آئی سی اجلاس میں طالبان حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی، دفتر خارجہ

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا17واں اجلاس 19 دسمبر بروز اتوار اسلام آباد میں منعقد ہوگا، مذکورہ اجلاس بطور صدر سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ او آئی سی رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی، اجلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا، افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی مدد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کا اجلاس افغانستان کی موجودہ مالی حالات کے باعث اس کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

  • علی گیلانی کشمیر کاز پر غیر متزلزل عزم سے ڈٹے رہے، دفتر خارجہ

    علی گیلانی کشمیر کاز پر غیر متزلزل عزم سے ڈٹے رہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے حریت رہنما کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جبرو استبداد کا کوئی ہتھکنڈا سید علی گیلانی کے آہنی عزم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا۔

    کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کی موت پر پاکستان کی حکومت اور عوام رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت تھے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی طویل عرصہ گھر میں نظر بند رہے، لیکن عمر بھر انصاف اور آزادی کے حصول کی جدوجہد نہ چھوڑی۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کو قوم شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، کیوں کہ حریت رہنما کشمیر کاز پر غیر متزلزل عزم سے ڈٹے رہے۔

    ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کی تین نسلوں کی ایک نیا عزم و حوصلہ دیا جس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ جبرو استبداد کا کوئی ہتھکنڈا ان کے آہنی عزم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا۔

    سید علی گیلانی استصواب رائے کی کشمیریوں کی تحریک کی حقیقی آواز تھے اور لمحہ بھر کےلئے بھی اپنی نظریاتی سمت سے غافل نہیں ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر سے ان کی بے مثال وابستگی پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی یاد اہل کشمیر کے جذبے اور تحریک کو آگے بڑھاتی رہے گی۔

  • پاکستان کا افغان تنازع کے حل کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    پاکستان کا افغان تنازع کے حل کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پر روز دیا ہے کہ افغان تنازع کے حل کیلئےعالمی برادری کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا تاہم پاکستان افغانستان میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں رونماہونےوالی صورتحال کودیکھ رہےہیں، تمام افغان رہنماؤں کاملکردائمی امن واستحکام کی راہ ہموار کرنا ناگزیر ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان تنازع کےحل کیلئےعالمی برادری کومشترکہ کرداراداکرناہوگا، پاکستان نےافغانستان میں استحکام کیلئےہمیشہ سیاسی تصفیےپرزوردیا ہے ، پاکستان افغانستان میں امن کیلئےتعمیری کرداراداکرتارہےگا،دفترخارجہ

    ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے ہماری کوششوں سے افغانستان میں امن،پائیدارترقی میں مدد ملے گی۔

    گذشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغانستان کی صورتحال پرگہری نظرہے، پاکستان افغانستان کےسیاسی حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا اور امیدہے تمام افغان فریق سیاسی بحران کوحل کرنےکیلئےملکرکام کریں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا تھا کہ کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ، پاکستانیوں،افغان شہریوں کومدد سمیت بین الاقوامی برادری کوپی آئی اےکےتعاون کیلئےضروری مددفراہم کررہاہے جبکہ سفارتی عملے،اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ، بین الاقوامی تنظیمیں،میڈیا کیلئے ویزامعاملات کوآسان بنایاگیاہے اور وزارت داخلہ میں ایک خصوصی بین الوزارتی سیل قائم کیاگیاہے۔

  • کابل میں سفارتخانے کی بندش کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: دفتر خارجہ

    کابل میں سفارتخانے کی بندش کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے داخلے کے پیش نظر دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ فعال ہے، افغانستان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں، ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام پاکستانیوں کو ممکنہ مدد فراہم کی جارہی ہے، افغانستان میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

    دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال خراب نہ ہو، پاکستان کی کوشش ہے کہ سفارتخانہ بند نہ کرے۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان دارالحکومت میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے راستے پرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ ہے، کابل میں طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے حکومت کی منتقلی ہو۔