Tag: Foreign Office

  • وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب اہمیت کا حامل تھا، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان پاکستان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب اہمیت کا حامل تھا، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں تمام اہم ایشوز کا احاطہ کیا۔

    یہ بات انہوں نے اہنے جاری بیان میں کہی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پھر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے پر دنیا کی توجہ مبذول کرائی، پاکستان ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کے دورے میں امن عمل پر گفتگو ہوئی، افغانستان کو مذاکرات کے ذریعے امن کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، پاکستان کونگونو کاراباخ تنازع سے پیدا صورتحال پر تشویش ہے۔

    اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اقامہ رکھنے والے افراد توسیع کیلئے سعودی سفارت خانہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے خطاب میں بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں ریاست اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہی ہے اور یہ کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے ایک عالمی دن مقرر کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کی تشکیل 1920 کی دہائی میں کی گئی اور اس نظریے کا نشانہ مسلمان اور کسی حد تک مسیحی ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا، پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت، کورونا وائرس، موسمیاتی تبدیلی اور کشمیر میں انڈین مظالم سمیت کئی اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سینئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی قابض فوج نے گزشتہ روز ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بلا اشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر پر کرنی گاؤں کا 19 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔

    اس سے چند روز قبل بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گاؤں کی رہائشی 70 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی تھی جس میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • بھارت کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر کشمیریوں کو جاری کردہ ڈومسائل سرٹیفکیٹ غیر قانونی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر کشمیریوں کا حق غضب کرنے کی مذموم سازش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا، مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومسائل جاری کرنا شروع کردیا، جسے پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستان نے بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 25 ہزار بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیئے، پاکستان اور کشمیری عوام بوگس ڈومسائل سرٹیفکیٹ کو مستر کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کو جموں کشمیر گرانٹ آف ڈومسائل سرٹیفکیٹ دئیے گئے، غیر کشمیریوں کو جاری کردہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ غیر قانونی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی عمل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، 5 اگست کا فیسلہ غیر قانونی تھا بھارتی اقدام پاکستان کا موقف ثابت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی دھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کشمیریوں کو اپنی سزمین پر اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے اور کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا آر ایس ایس ، بی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کا حصّہ ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت جان لے ایسا دباؤ ماضی میں بھی کشمیریوں کو نہیں توڑ پایا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے، بھارت فوری طور تمام ڈومیسائل سرٹیفکیٹ منسوخ کرے۔

  • بھارت منظم طریقے سے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    بھارت منظم طریقے سے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت منظم طریقے سے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کے سلامتی کونسل کے لیے الیکشن پر سوالیہ نشان ہیں، پاکستان جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ترکی کے والکن بوزکر کو مبارک باد دیتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت سلامتی کونسل کی عالمی امن و سلامتی کی ذمہ داری ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت منظم طریقے سے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور درندگی جاری ہے، 2 روز قبل 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

    قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر نہ صرف کشمیریوں کو شہید کیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی، بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا۔

  • پاکستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان ناقابل علاج جنون کا ثبوت ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بیان دھوکہ دہی ہے۔

    دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیان بی جے پی حکومت کی اے جے سے متعلق دروغ گوئی ہے اور یہ بیان پاکستان کے بارے میں ناقابل علاج جنون کا ایک اور ثبوت ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بی جے پی سرکار بندوق کی نوک پر 10 ماہ سے لاک ڈاؤن کئے ہوئے ہے، جموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین کشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی تناسب میں تبدیلی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، مواصلاتی پابندیاں انسانی حقوق کے برخلاف ہیں، وزیر دفاع کا بیان کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے اور کشمیریوں کو اپنے پیاروں کے جنازوں تک کی اجازت نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں تمام حریت قیادت قید میں ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع امیت شاہ نے آج ریلی سے ویڈیو خطاب میں ہرزہ سرائی کی تھی۔

  • ‘بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، الزامات مسترد کرتے ہیں’

    ‘بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، الزامات مسترد کرتے ہیں’

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے بھارت نے طالبان سمیت دیگر پرگیارہویں رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، پاکستان بھارت کے مذموم الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سمیت دیگر کے بارے میں گیارہویں رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے مذموم الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، بھارت کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں "محفوظ ٹھکانے” کا کوئی حوالہ نہیں ہے۔

    ترجمان نے کہا یہ رپورٹ ایم ٹی کو افغانستان میں فراہم کردہ بریفنگز پر مبنی ہے، کئ حلقے افغان امن عمل کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ شکوک و شبہات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اقر سکریٹری جنرل نے شیئر نہیں کیا۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا ایجنڈا افغان امن عمل کے لئے پیچیدگیاں پیدا کرنا ہے، پاکستان نے دنیا کو افغانستان کا امن خراب کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی ہندوستان سرپرستی کو اجاگر کرتا رہا ہے، رپورٹ میں پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سےکام کررہاہے۔

    دفتر خارجہ  نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کوبھارتی حمایت سےپاکستان،خطےکےدیگرممالک کو خطرہ ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستانی دہشت گردی کے سہولت کاروں کی فہرست پیش کی۔

    ایم ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت سے غیرملکی دہشت گرد داعش میں شامل ہونے افغانستان جا رہےہیں، یواین قراردادوں میں بھارت سے مطالبہ ہے دہشت گردوں کاافغانستان سفرروکے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں برصغیرکاالقاعدہ بھارتی رہنماماراگیاتھا، بھارت میں داعش کی بڑھتی طاقت،2019 میں ایسٹرسنڈےحملے میں کردارکواجاگرکیا، بھارت دہشتگردی کوریاستی پالیسی کےطور پر استعمال کرتا رہا ہے۔

    مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ میں کہا گیا مقبوضہ کشمیر کے عوام5 اگست2019 بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔

    خیال رہے بھارتی ترجمان نے اقوام متحدہ کی تجزیاتی تعاون اور پابندیوں پرمانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر تبصرہ کیا تھا۔

  • بھارت کی جانب سے چینی جہاز روکنے پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    بھارت کی جانب سے چینی جہاز روکنے پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد : بھارت کی جانب سے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو پکڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جہاز میں دل کے علاج کیلئے ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے، تجارتی سامان فوجی استعمال کیلئے نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے چین سے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو پکڑنے کی اطلاعات پر اس کا جائزہ لیا ہے۔

    سامان درآمد کرنے والے تاجر سے رابطے میں ہیں ہمارے علم میں آیا ہے کہ یہ چیز دل کے علاج کے لیے ایک ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے، فرنس شیل پاکستان میں کئی کمپنیاں استعمال کر رہی ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ جہاز میں موجود تجارتی سامان فوجی استعمال کے لیے نہیں اور نہ ہی عالمی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ پر ہے۔

    تجارتی جہاز اور اس کے مالکان نے پہلے ہی پوری سچائی سے بھارتی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا لہذا نہ کوئی غلط بیانی کی گئی نہ ہی کوئی بات چھپائی گئی۔

  • صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آمد کا کوئی امکان نہیں، دفتر خارجہ

    صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آمد کا کوئی امکان نہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آمد کا کوئی امکان نہیں، امریکا افغان طالبان میں امن معاہدے پر دستخط کےاعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    یہ بات ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان بھی آئیں گے تاہم پاکستانی وزارت خارجہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے وضاحتی بیان میں اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران دورہ پاکستان کی خبریں درست نہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور افغان طالبان میں امن معاہدے پر دستخط کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید ہے امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغان دھڑوں میں مذاکرات بحال ہونگے اورافغانستان میں امن بحال ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کو بندروں سے محفوظ رکھنے کیلئے منکی فورس تشکیل

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دوروزہ دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔

  • دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں: دفتر خارجہ

    دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں، بھارتی افواج ایل او سی پر مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 193 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارتی افواج ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو متعدد بار طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں، دورے میں ترک اراکین پارلیمان اور سرمایہ کار شامل ہیں۔ ترک صدر 14 فروری کو پارلیمانی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل لاہور کا دورہ بھی کریں گے جبکہ گوردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے۔

  • ترک صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

    ترک صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان جموں و کشمیر کا کیس دنیا کے تمام فورمز پر لے گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام اٹھائے ہیں، 186 دن سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا ہوا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ملٹری زون بن چکا ہے، گزشتہ روز کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ پہلے اسی دن 5 اگست کو کرفیو نافذ کیا گیا۔ پاکستان جموں و کشمیر کا کیس دنیا کے تمام فورمز پر لے گیا۔

    انہوں نے کہا کہ صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کل بھارتی مظالم اور قبضے کی مذمت کی، وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے آئین اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان بارہا بھارت سے سیز فائر پر بات کر چکا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں میں اسٹریٹجی پارٹنر شپ پر بات چیت ہوئی۔ دورہ ملائیشیا پر بھی دونوں ممالک نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

    انہوں نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، ترکی سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ترکی میں دہری شہریت کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ جیسے ہی کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قونصلرز سروسز پر بہت توجہ دی جارہی ہیں، کوشش ہے ویزہ حصول میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کوشش کر رہے ہیں کسی بھی ملک پاکستانیوں کے جانے کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پر چین میں پاکستانی سفارتخانہ شہریوں سے رابطے میں ہے، تازہ صورتحال سے آگاہ ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چینی حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔