Tag: Foreign Office’s

  • دفتر خارجہ کا امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر ردعمل

    دفتر خارجہ کا امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر ردعمل

    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس کانفرنس میں امریکا کی جانب سے پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر دفتر خارجہ نے کہا کہ دولت مشترکہ کی جانب سے پاکستان کے انتخابات کو شفاف قرار دیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی و خود مختار معاملہ ہے، پاکستان اپنی آئینی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے، ہم اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپورانداز میں نبھاتے ہیں۔

    امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہمیں اس حوالے سے غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان نے انتخابات کے دوران غیر ملکی مبصرین اور دولت مشترکہ مبصرین کا خیر مقدم کیا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کےالزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، الزامات کے سوال پر ہمارا یہی جواب ہے کہ تحقیقات مناسب قدم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے، دنیا بھر میں کہیں بھی ایسے الزامات کی تحقیقات اور حل ہونا چاہیے۔ ہم ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

  • امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے الیکشن سے متعلق بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے الیکشن سے متعلق بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے بتانات پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو دیکھا ہے، ہم ان میں سے بعض بیانات کے منفی لہجے پر حیران ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بیانات انتخابی عمل کی پیچیدگی کو مدنظر نہیں رکھتے، نہ ہی یہ  بیانات لاکھوں پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے آزادانہ  استعمال کو تسلیم کرتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق یہ بیانات نہ تو انتخابی عمل کی پیچیدگی کو مدنظر رکھتے ہیں اور نہ ہی لاکھوں پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے آزادانہ اور پرجوش استعمال کو تسلیم کرتے ہیں، یہ بیانات اس ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں کہ پاکستان نے عام انتخابات پرامن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کیے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ بیانات حقیقت پر مبنی بھی نہیں ہوتے، ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی، پولنگ کے دن دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کے لیے صرف موبائل سروس کو دن بھر کے لیے معطل رکھا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انتخابی عمل نے یہ ظاہر کیا ہے کہ بہت سے مبصرین کے خدشات غلط تھے، پاکستان نے ایک مستحکم اور جمہوری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت انتخابات کا انعقاد کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اگرچہ ہم اپنے دوستوں کے تعمیری مشوروں کو اہمیت دیتے ہیں، لیکن انتخابی عمل کی تکمیل سے قبل منفی تبصرہ کرنا  تعمیری نہیں، پاکستان ایک متحرک جمہوری نظام کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی ہمیں اس مقصد کے قریب لاتی ہے، ہم یہ دوسروں کی طرف سے ظاہر کیے گئے خدشات کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ یہ ہمارے لوگوں کی خواہش اور ہمارے بانیوں کا وژن ہے۔