Tag: Foreign Players

  • لاہور قلندرز کے تین غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار

    لاہور قلندرز کے تین غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار

    لاہور : پی ایس ایل میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر کرس لین سیمی فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہور قلندرز اپنے دو سے تین غیر ملکی کھلاڑیوں سے محروم ہوسکتی ہے، اس سلسے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر کرس لین نے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی بلے باز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کر بہت مزہ آیا، کرس لین نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کےخلاف شاندار سینچری اسکور کی تھی۔

    اس کے علاوہ لاہور قلندر کے اسکواڈ کا حصہ ڈیوڈ ویزے اپنی فلائٹ کنفرم ہونے پر کسی بھی وقت لندن روانہ ہوسکتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے ڈیوڈ ویزے کی درخواست پر ان کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکا کے اسپنر سیگیوپرسنا بھی نجی مصروفیات کے سبب واہس اپنے وطن جانے کی تیاریوں میں ہیں، ان کی واپسی کے لیے بھی انتظامیہ ٹکٹ اور دیگر انتظامات کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

    واضح  رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیمی فائنل میں کل لاہور قلندرز  اور کراچی کنگز فائنل میں رسائی کیلئے مد مقابل ہوں گے، سیمی فائنل کیلئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے ۔

  • غیرملکی کھلاڑی اردوسیکھ گئے، سیمی نے پاکستان کا نعرہ لگا دیا

    غیرملکی کھلاڑی اردوسیکھ گئے، سیمی نے پاکستان کا نعرہ لگا دیا

    کراچی : پاکستان کے مہمان بننے والے عالمی کھلاڑیوں نے اردو کے ساتھ ساتھ پشتو زبان کے الفاظ بھی سیکھ لیے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان زندہ باد کا زوردار نعرہ بھی لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کھلینے کیلئے کراچی آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں پاکستانیوں کی بہترین میزبانی کا اثر ہوگیا۔ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے، پشتو اور اردو میں بات کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے تماشائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہو کراچی ۔ جس پر لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، اختتامی تقریب میں سیمی، فلیچر اور حسن علی جھوم اٹھے

    ڈیرن سیمی نے مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا، کھچاکھچ بھرے اسٹیڈیم میں جے پی ڈومینی نے بھی کراچی والوں کو سلام پیش کیا، کرکٹ کے دیوانے کراچی والوں کے جذبے کو عالمی کھلاڑیوں نے خوب سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے پرجوش

    کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے پرجوش

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے لیے کراچی کنگز کے 7 میں سے 6 کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن دیگر مصروفیات کی وجہ سے واپس لوٹ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑی جو ڈینلی، ٹائمل ملز، کولن انگرام، روی بوپارہ، لینڈے سمنز اور ڈیوڈ ویسی پاکستان آنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور بے حد پرجوش ہیں۔

    ٹیم کو چند روز قبل جوائن کرنے والے انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن دیگر مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے اور دبئی سے ہی واپس لوٹ جائیں گے۔

    مورگن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر سے ان کی مصروفیات جاری ہیں اور اب وہ گھر جانا چاہتے ہیں۔

    کراچی کنگز کے علاوہ دیگر ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آرہے ہیں جو پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ پلے آف مرحلے کے 2 میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل میچ کراچی میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔