Tag: foreign tourists

  • امریکہ جانے کے خواہشمد افراد کیلیے اہم خبر

    امریکہ جانے کے خواہشمد افراد کیلیے اہم خبر

    امریکی حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئی "ویزا انٹیگریٹی فیس” متعارف کرائی ہے، جس کا ابتدائی تعین 250 امریکی ڈالر کیا گیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ”ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ“ کی منظوری کے بعد امریکہ نے غیر امیگرنٹ ویزا ہولڈرز سے 250 ڈالر (تقریباً 71,338 پاکستانی روپے) کی نئی ”ویزا انٹیگریٹی فیس“ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی جو ویزا درخواست کی موجودہ لاگت کے علاوہ ادا کرنا ہوگی اور اس کا اطلاق تمام غیر امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے مسافروں پر ہوگا۔

    ان مسافروں میں سیاح، کاروباری افراد، طلبہ اور دیگر نان امیگرنٹ زائرین شامل ہیں، توقع ہے کہ وقت کے ساتھ یہ اس رقم میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    USA visa fee

    امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق صرف سال 2020 میں امریکا نے تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ نان امیگرنٹ ویزے جاری کیے تھے، اس لحاظ سے یہ فیس لاکھوں افراد کو متاثر کرے گی۔

    یہ نئی فیس موجودہ ویزا درخواست فیس یا آئی-94 فارم فیس کی جگہ نہیں لے گی بلکہ ان کے ساتھ اضافی طور پر وصول کی جائے گی۔ آئی-94 فیس کو بھی 6 ڈالر سے بڑھا کر 24 ڈالر کر دیا گیا ہے۔

    بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    فی الحال محکمہ داخلہ اور محکمہ خارجہ نے فیس کی واپسی کے طریقہ کار سے متعلق کوئی واضح تفصیل فراہم نہیں کی ہے، تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مسافر ویزا کی شرائط پر پورا اترے تو وہ یہ رقم واپس حاصل کر سکتا ہے۔

    پاکستانی مسافروں کو اب ویزا درخواست کے ساتھ اس اضافی فیس کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، جو سیاحت، کاروبار یا تعلیم کے لیے امریکا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • سعودی حکومت کا غیرملکیوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

    سعودی حکومت کا غیرملکیوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کی سہولیات کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کی تفصیلات سعودی وزیر سیاحت نے گزشتہ روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں۔

    سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پیر کو ضیافت کا مستقبل کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس کا افتتاح کیا ہے، اس کا انتظام وزارت سیاحت اور جی 20 جنرل سیکریٹریٹ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر سیاحت نے افتتاحی خطاب کے دوران کورونا وبا سے دنیا بھر میں پڑنے والے اثرات کو کنٹرول کرنے اور سیاحت کے شعبے کو جمود سے نکالنے کے لیے جی 20 کے ساتھ مل کر کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔

    وزیر سیاحت نے کہا کہ سال رواں کے شروع سے وبا کے باعث سو ملین افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے، اس صورتحال کے پیش نظر جی 20 میں شامل ممالک اور بڑی سیاحتی کمپنیوں نے اعلی سطح پر رابطے کیے اور سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد کی ملازمتیں بحال کرنے کے لیے اسکیمیں تیار کی گئیں۔

    اس حوالے سے سیاحوں اور شعبہ سیاحت کے عملے کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے۔ وزیر سیاحت نے بتایا کہ مملکت نے سمر سیزن کے دوران داخلی سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی ہے اور اس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کے لیے ایسے بہت سے پروگرام ترتیب دیے گئے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے، عالمی تنظیم سیاحت کے سیکریٹری جنرل زورب پولولیکا شفلی نے کہا کہ ہماری تنظیم نے ریاض کو مملکت کا پہلا ریجنل آفس اپنے یہاں کھولنے کے لیے منتخب کیا ہے۔

    العلا لائحہ عمل دیہی علاقوں میں سرمایہ کاری کا بہترین روڈ میپ ہے۔ عالمی تنظیم سیاحت کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سیاحتی ویزے کی بحالی اور کورونا وبا سے باہر نکلتے ہی لاکھوں سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ کانفرنس میں چھ ہزار سیاحتی ماہرین وڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کررہے ہیں جبکہ سو سے زیادہ اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

  • اب 49 ممالک کے شہری سعودی عرب  کا آن لائن سیاحتی ویزا حاصل کرسکیں گے

    اب 49 ممالک کے شہری سعودی عرب کا آن لائن سیاحتی ویزا حاصل کرسکیں گے

    ریاض : سعودی حکام نے سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی بار سیاحتی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا ، کل سے ٹورسٹ آئن لائن ویزا کے لیے اپلائے کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کا اعلان کرتے ہوئے کہا آن لائن سیاحتی ویزہ 49 ممالک کے لیے ہوگا، سیاحتی ویزے کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو پروان چڑھانا ہے، اس اقدام سے دنیا کو سعودی عرب کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے راہیں کھلیں گی۔

    امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، اٹلی ، آئس لینڈ، فرانس، ناروے، اسپین، یونان، نیدرلینڈز، رومانیہ، کروشیا اور سویڈن، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، سنگاپور، ملائشیا، قازقستان، روس، آسٹریا، بیلجیم، پولینڈ، چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور بلغاریہکے شہری سعودی ٹورسٹ ویزا پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    سعودی ٹورازم چیف احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے میں بہت سارے ورثے اور آثار قدیمہ والے مقامات ہیں جب کہ مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے پابندی ہوگی کیونکہ یہ فی الحال مسلمان زائرین تک ہی محدود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دنیا کو سعودی عرب کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے راہیں کھلیں گی اور تیل کی غیر آمدنی میں اضافہ ہوگا تاکہ اس کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا جاسکے۔ یہ کنگڈم کے وژن 2030 کی امنگوں کے مطابق بھی ہے۔

    سیاح سعودی عرب پہنچنے پر ویزا 30 منٹ کے اندر یا “ویزا آن ویزا پہنچنے” کے عمل کے ذریعے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرسکیں گے ، ویزا حاصل کرنے کے لئے واپسی کا ٹکٹ یا ہوٹل کی بکنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب کا 27 ستمبر سے نیا سیاحتی ویزا پالیسی شروع کرنے کا ارادہ

    سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 2030 تک سیاحت کی مجموعی ملکی پیداوار میں 10 فیصد تک شراکت ہوگی جو اس وقت 3 فیصد ہے جبکہ سیاحت کے شعبے میں 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل 2017 میں سعودی ولی عہد نے بحیرہ احمر کے 50 جزیروں اور دیگر قدیم مقامات کو عیش و آرام کی ریزورٹس میں تبدیل کرنے کے لئے ایک ارب ڈالر کے منصوبے کا بھی اعلان کیا تھا۔