Tag: foreign visits

  • پی آئی اے افسران کے بیرون ملک دوروں اور سیکنڈ کلاس میں اپ گریڈیشن کرنے پر پابندی

    پی آئی اے افسران کے بیرون ملک دوروں اور سیکنڈ کلاس میں اپ گریڈیشن کرنے پر پابندی

    کراچی : پی آئی اے کے صدر اور سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے افسران کے بیرون ملک دوروں پر اور فضائی ٹکٹ کی دوسری کلاس میں اپ گریڈیشن کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی، حکومت کی کفایت شعاری مہم پر مکمل طور پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، پی آئی اے کے صدر اور سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی۔

    پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، دورے میں ان کی جانب سے مثبت نتائج کیلئے سخت احکامات جاری کیے گئے، سی ای او نے پی آئی اے کے شعبہ مارکیٹنگ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے افسران ادارے کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں، کفایت شعاری کیلئے مہمانوں کی خاطر تواضع پر مبنی اخراجات کم کرنے اور شعبہ مارکیٹنگ کے افسران کو روینیو میں اضافہ کی فوری ہدایت کی، اس کے علاوہ سی ای او نے شعبہ مارکیٹنگ کوا یئرلائن کی مالی بہتری کیلئے موثر منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی۔

    ایئرمارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے فضائی ٹکٹ کی دوسری کلاس میں اپ گریڈیشن کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، اپ گریڈ کرنے والے افسر کی تنخواہوں سے ٹکٹ میں فرق پر مبنی رقم وصول کی جائے گی۔

    انہوں نے پی آئی اے کے شعبہ انجنیئرنگ میں خراب جہازوں کی موجودگی کے بارے میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی خراب جہاز ہیں دس دن کے اندر اندر ان کو اڑان کے قابل بنایا جائے، دس روز میں خراب جہازوں کو کارآمد بنانے کی ڈیڈلائن بھی جاری کردی گئی۔

    سی ای او کی جانب سے کمپنی خرچ (او سی ایس) پر اندرون و بیرونی دوروں پر پابندی کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

    سی ای او نے کہا کہ افسران بیرون ملک دوروں پر جانے کے بجائے ویڈیو کانفرنس میں امور کو انجام دیں، ای میل اور اسکائپ بڑھانے کی ہدایت بھی کی، پی آئی اے افسران کی بیرون ملک دوروں پر ادارے کو لاکھوں روپے اخراجات برداشت کرنا پڑتے تھے۔

    انہوں نے شعبہ فلائٹ کیٹرنگ، انجنیئرنگ میں ناقص کارکردگی پر وضاحت طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دے دیا، ارشد ملک نے کہا کہ غفلت برتنے والے عملے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • حکومت کا غیر ملکی دوروں سے متعلق نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا غیر ملکی دوروں سے متعلق نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے غیر ملکی دوروں سے متعلق نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، متعدد وزارتوں کے غیر ضروری دوروں کو ختم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ غیر ضروری غیر ملکی دوروں کا خاتمہ کر دیا جائے، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے نئے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”غیر ملکی دوروں میں آئندہ 33 فی صد کے قریب کمی آئے گی: وزیرِ اطلاعات” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حکومتی فیصلے سے متعلق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ غیر ملکی دوروں میں آئندہ 33 فی صد کے قریب کمی آئے گی۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید بتایا کہ وفاقی وزرا کے دوروں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، وزرا سال میں اب 3 بار سے زائد غیر ملکی دورے نہیں کر سکیں گے۔

    واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے اخراجات کی کمی کے لیے متعدد پالیسیاں تشکیل دیں، جن میں سے ایک وزرا کے غیر ملکی دوروں میں کمی لانا بھی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب کے بعد وزیراعظم عمران خان اگلے دورے پر چین جائیں گے


    پی ٹی آئی حکومت پہلے ہی کابینہ کے تمام ارکان سے ماضی کی حکومتوں میں دی گئی بیرون ملک علاج کی سہولت واپس لے چکی ہے جس کے بعد سرکاری خرچ پر کوئی رکن بیرون ملک علاج نہیں کرا سکے گا۔

    20 اگست کو وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں سرکاری حکام کے غیر ملکی دوروں کو محدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد سرکاری حکام سرکاری خرچ پر بیرون ملک دورے نہیں کر سکیں گے۔