Tag: foreign woman

  • حیدرآباد: پولیس نے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا

    حیدرآباد: پولیس نے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا

    حیدرآباد: پولیس نے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر قاسم آباد سے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    حیدرآباد پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون چند روز سے مقامی شخص کے ہمراہ قاسم آباد میں مقیم تھی، خاتون نے بتایا وہ اپنے ساتھ زیر تعلیم رہنے والے دوست سے ملنے آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے، سیکیورٹی پروٹوکول خلاف ورزی پر خاتون کو واپس اسکے ملک روانہ کیا جائیگا۔

    حیدر آباد پولیس کے مطابق حکومت نے غیرملکیوں کے سخت سیکیورٹی پروٹوکولز طے کیے ہیں، غیر ملکی خاتون سٹیزن کالونی میں رہ رہی تھی۔

  • اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کی حدود سے خاتون کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ملنے کے واقعے کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تاحال بیان دینے سے انکاری ہے، خاتون نے ابتدا میں اپنا تعلق بیلجیئم کا بتایا تھا، لیکن سفارتخانے نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی معلوم نہیں ہو سکی اس لیے اب نادرا سے بائیو میٹرک کے ذریعے ڈیٹا چیک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب  گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بارش میں خاتون گھر پر آئی تھی، خاتون کو کپڑے دئے پھر ویمن پولیس اسٹیشن چھوڑ آیا تھا، پولیس نے خاتون کو لاوارث ہونے پر ایدھی ہوم منتقل کر دیا۔

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی خاتون سمیت 5 غیر ملکی گرفتار

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی خاتون سمیت 5 غیر ملکی گرفتار

    لاہور: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک اطلاع پر والٹن روڈ پیر کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی رہائشگاہ سے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

    حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق غیر ملکی افراد نے گھر کرایے پر لے رکھا تھا اور ان کی مشکوک سرگرمیاں تھیں۔