Tag: Foreigner arrested

  • سعودی عرب، مسجد سے چوری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب، مسجد سے چوری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب میں وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی فیلڈ ٹیم نے جازان ریجن کی صبیا کمشنری میں واقع ایک مسجد سے بجلی چوری میں ملوث ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک غیر ملکی نے مسجد کے میٹر سے تار نکال کر اپنے گھر تک پہنچائی اورپورے گھر کو مسجد کی بجلی سے منسلک کردیا۔

    وزارت کے متعلقہ ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے اس غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا اور معاملہ متعلقہ حکام کو بھیج دیا تاکہ مقیم شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہو، اسے جواب دہ بنایا جائے اور اس پر مسجد کی سابقہ کھپت کی مکمل بجلی کا بل ادا کرنا لازم قرار دیا جائے۔

    وزارت نے واضح کیا کہ وہ مساجد کی سہولتوں میں کسی بھی قسم کی چوری یا چھیڑ چھاڑ پر ہرگز نرمی نہیں برتے گی بلکہ سختی اور سنجیدگی سے نمٹے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں قطیف کمشنری کی عدالت میں اوقاف کے جج کو اغوا کرکے قتل کرنے والے شخص پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری جلال بن حسن بن عبد الکریم لباد نے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کی، ملک میں تخریب کاری کا ارتکاب کیا اور متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں شامل رہا۔

    سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے دیگر مطلوب افراد کے ساتھ ملک کر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور بمباری کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

    وزارت کے مطابق تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ مذکورہ شخص کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

  • سعودی عرب: خاتون کو چھیڑنے پر غیر ملکی کے ساتھ کیا ہوا؟

    سعودی عرب: خاتون کو چھیڑنے پر غیر ملکی کے ساتھ کیا ہوا؟

    سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے خاتون کو چھیڑنے پر غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کا تعلق یمن سے بتایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب جدہ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی تارک وطن کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1.4 کلو چرس ضبط برآمد کرلی گئی ہے، مذکورہ شخص شہر میں منشیات کا سپلائر تھا اور اس کی خفیہ نگرانی کی جارہی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو منشیات کے عادی بن کر اس کے پاس آئے تھے۔

    ادھر ریاض پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 7 سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے جو خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے لوگوں سے رقم بٹورتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے پر 3 سعودی شہریوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔

    وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی اُن تینوں شہریوں کا تعلق دہشتگرد تنظیموں سے تھا۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے سزائے موت پانے والے ملزمان میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔

    کم جونگ ان کا جوہری ہتھیاروں سے متعلق اہم اعلان

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی سہولت کاری کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔

  • غیر ملکی سے دودھ کے پیکٹس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد

    غیر ملکی سے دودھ کے پیکٹس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد

    کراچی: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی کے قبضے سے آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کولمبو جانے والی پرواز پر ایک غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

    ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق کولمبو کی پرواز پر جانے والے مسافر شِن شِن یانگ نے مذکورہ منشیات دودھ کے پیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے جب اس کے سامان کی تلاشی لی تو دودھ کے پیکٹس سے منشیات برآمد ہو گئی، ای ایس ایف نے غیر ملکی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

  • ریاض میں 19 غیر ملکی شہری گرفتار

    ریاض میں 19 غیر ملکی شہری گرفتار

    ریاض میں ٹریفک میں خلل ڈالنے اور بلا اجازت کار ریلی نکالنے پر 19 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ریلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور عام لوگوں کو اس سے پریشانی اُٹھانا پڑی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے ان افراد کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامی تارکین وطن کا گروپ ریاض کی ایک مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیوں کو انتہائی آہستہ ریلی کی شکل میں چلا رہے تھے، جس کے باعث دیگر شہریوں کو اذیت اُٹھانا پڑی۔

    ریاض پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    بھارت: مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، متعدد ہلاک

    واضح رہے سعودی عرب میں اس طرح ریلی نکالنے پر پابندی عائد ہے جس سے عام شہریوں کو مشکل اُٹھانی پڑے۔