Tag: foreigners

  • اے این ایف نے غیر ملکی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 1کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف نے غیر ملکی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 1کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور کارروائیوں میں غیر ملکی سمیت 9 ملزمان گرفتار کرکے 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 176.315 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 176.315 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران ملتان میں شجاع آباد روڈ کے قریب ملزم کے ذاتی قبضے سے 715 گرام آئس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    حکام کے مطابق سپر ہائی وے کراچی میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک میں چھپائی گئی 106.8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، پبی نوشہرہ کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 43.2 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

    اسلام آباد میں گولڑہ موڑ کے قریب گاڑی سے 20.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے، کالا باغ روڈ میانوالی میں روکھڑی کے قریب ایک غیر مکی سمیت 3 ملزمان سے 3.2 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد ہوگئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کویت: غیر ملکیوں کی نوکریوں میں توسیع کی جائے گی؟

    کویت: غیر ملکیوں کی نوکریوں میں توسیع کی جائے گی؟

    کویت سٹی: کویت میں حکام نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے کہ غیر ملکیوں کی نوکریوں میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی تاکہ کویتائزیشن کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

    کویت نیوز کے مطابق سرکاری اداروں میں کام کرنے والے تارکین وطن کے کام کے معاہدے صرف ایک سال کے لیے ہیں۔

    ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ تمام معاہدوں، یہاں تک کہ کسی بھی غیر کویتی کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے، سالانہ تجدید کی جاتی ہے اور اب کوئی 5 سال یا اوپن اینڈڈ معاہدے نہیں ہیں۔

    ذرائع نے تمام کویتی باشندوں خواہ ان کے بچے جو سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں یا وہ جو اپنی تعلیم مکمل کرنے والے ہیں، کو یقین دلایا کہ وہ پریشان نہ ہوں کہ ان کو نوکری نہیں دی جائے گی کیونکہ کسی بھی تارکین وطن کی سروس میں کوئی تجدید نہیں ہوگی۔

    ایک کویتی شہری کسی بھی آسامی کو بھرنے کے لیے دستیاب ہے اور یہ تمام وزارتوں پر بغیر کسی استثنیٰ کے لاگو ہوتا ہے۔

    یہ بات گزشتہ اگست میں سرکاری ملازمتوں کی کویتائزیشن کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے 2017 کی قرارداد نمبر 11 پر عمل درآمد کے مکمل ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سامنے آئی جس کے نفاذ کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ 22 خاصیتیں اب بھی تارکین وطن کے پاس ہیں۔

    ان شعبوں میں انجینیئرنگ کی ملازمتوں کا ایک گروپ، تدریس، تعلیم، تربیت، سماجی، تعلیمی، اور کھیلوں کی خدمات، سائنس کی ملازمتیں، لائیو سٹاک، زرعی، آبی زراعت، مالیاتی، اقتصادی اور تجارتی ملازمتیں، قانون کے گروپس، سیاست، اسلامی امور، فرانزک ثبوت، اور روک تھام، بچاؤ اور سروس کی ملازمتیں شامل ہیں۔

  • کیا سال میں ایک سے زائد بار عمرے کے لیے آیا جاسکتا ہے؟

    کیا سال میں ایک سے زائد بار عمرے کے لیے آیا جاسکتا ہے؟

    ریاض: سعودی حکام نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین سال میں متعدد بار آسکتے ہیں، صرف جدہ ایئرپورٹ سے آنے کی پابندی نہیں رہی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے زائرین ایک سال کے دوران متعد بار عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔

    وزارت حج کے ٹویٹر پرایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا ایک سے زائد بار بیرون مملکت سے عمرہ ویزے پر آیا جا سکتا ہے۔

    اس حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ بیرون مملکت سے زائرین ایک سال کے دوران جتنی بار چاہیں عمرے کے لیے سعودی عرب آسکتے ہیں، وہ مملکت کے کسی بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا ریجنل ایئرپورٹ کے راستے عمرہ ادا کرنے کے لیے آسکیں گے۔

    وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اب تک عمرہ زائرین صرف جدہ یا مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہی سے آسکتے تھے، اب وہ سعودی عرب کے کسی بھی انٹرنیشنل یا ریجنل ایئرپورٹ سے عمرہ ویزے پر مملکت آبھی سکتے ہیں اور جا بھی سکتے ہیں۔

    حکام نے کہا کہ جدہ ایئرپورٹ سے آنے کی پابندی نہیں رہی، عمرہ پرمٹ اعتمرنا ایپ کے ذریعے نکلوانا ہوگا، پرمٹ کے بغیر عمرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • متحدہ عرب امارات: کن غیر ملکیوں کو کفیل کے بغیر اقامہ مل سکتا ہے؟

    متحدہ عرب امارات: کن غیر ملکیوں کو کفیل کے بغیر اقامہ مل سکتا ہے؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کو کفیل کے بغیر طویل المدت اقامے دیے جائیں گے، اس حوالے سے شرائط جاری کردی گئیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ 5 زمروں میں آنے والے غیر ملکیوں کو اماراتی کفیل کے بغیر طویل المدت کے اقامے دیے جائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 10 اور 5 سالہ اقامہ بغیر کفیل کے دیا جائے گا، غیر ملکیوں کو 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا دیا جائے گا۔ اقامے مقررہ شرائط پوری کرنے والوں کو دیے جائیں گے جبکہ گولڈن اقامہ پروگرام بھی متعارف کروایا جائے گا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اقامے کی میعاد، ویزے اور کفیل کی نوعیت کے حوالے سے مختلف ہوگی، اقامہ، ایک، 2، 3، اور 5 برس کا بھی دیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے غیر ملکی کو کفیل کی خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    حکام کے مطابق اقامے کے اجرا کی پالیسی میں تبدیلیوں کے مطابق 5 اور 10 سالہ اقامہ مخصوص شرائط کے ساتھ مقررہ زمروں کے افراد کو دیا جائے گا۔

    اماراتی حکام نے پانچ سالہ یا دس سالہ طویل المیعاد اقامہ قانون بھی نافذ کردیا ہے، اقاموں کی تجدید مطلوبہ شرائط پوری ہونے پر مقررہ نظام کے تحت ہوتی رہے گی۔

    5 سالہ یا 10 سالہ اقامے سرمایہ کاروں، نئے قسم کا کاروبار کرنے والوں اور منفرد صلاحیت کے مالک افراد کو دیے جارہے ہیں، یہ اقامہ مقیم غیر ملکیوں کو بھی دیا جارہا ہے۔

    امارات سے باہر رہنے والے غیر ملکیوں کو بھی یہ سہولت مہیا ہے، غیر ملکیوں کے اہل خانہ اماراتی کفیل کی خدمات حاصل کیے بغیر طویل المیعاد اقامے سے فائدہ اٹھا کر امارات میں ملازمت اور تعلیم نیز رہائش کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

    حکام کےمطابق وہ 100 فیصد ملکیت والے کاروبار بھی کر سکیں گے، ان کے لیے ضروری نہیں ہوگا کہ وہ کسی اماراتی کو اپنے کاروبار میں شریک کریں۔

  • کویت: 60 سالہ غیر ملکیوں پر اضافی 60 دینار کا بوجھ

    کویت: 60 سالہ غیر ملکیوں پر اضافی 60 دینار کا بوجھ

    کویت سٹی: کویت میں 60 سالہ غیر ملکیوں پر اضافی 60 دینار کا بوجھ عائد کردیا گیا ہے جس کے بعد تارکین وطن کو دوہری رہائش اور ہیلتھ انشورنس فیس ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے غیر گریجویٹ غیر ملکی کارکنان جو سنہ 2022 کے انتظامی فیصلہ نمبر 34 کے تحت آتے ہیں جس نے انہیں ایک سال کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کے اندر اپنے ورک پرمٹ کی تجدید یا منتقلی کی اجازت دی ہے۔

    انتظامی فیصلے کے مطابق انہیں اپنے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کے لیے 250 دینار اور نجی ہیلتھ انشورنس کے لیے 500 دینار ادا کرنے تھے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان سے اضافی 10 دینار (پرانا اقامہ فیس) ​​اور مزید 50 دینار (باقاعدہ انشورنس چارجز) ادا کرنے کو کہا جاتا ہے۔

    اس کا مطلب ہے کہ اس زمرے کے تارکین وطن کو دوہری رہائش اور ہیلتھ انشورنس فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔

    یہ اضافی چارجز مذکورہ بالا قرارداد اور سپریم کمیٹی برائے انشورنس ریگولیٹری یونٹ کے ذریعے منظور شدہ فیس کے علاوہ ہیں۔

  • سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

    ریاض : مکہ مکرمہ میں کچی بستیوں کے اصلاحی پروگرام کے ترجمان ڈاکٹر امجد مغربی نے کہا ہے کہ مملکت میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے قیام کو قانون کے دائرے میں لا کر انہیں پیداواری عمل اور ملکی اقتصادی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر امجد مغربی نے کہا کہ اصلاحی پروگرام کے تحت کچی آبادیوں کو منفی سرگرمیوں سے پاک کیا جائے گا اور وہاں کے حالات بہتر بنائے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں گھنی اور کچی آبادی والے بڑے محلے قوز النکاسہ کوعصری سہولتوں سے آراستہ جدید رہائشی علاقے میں تبدیل کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ یہاں خوبصورت اور وسیع و عریض عوامی پارکس ہوں گے، جدید سہولیات سے آراستہ مساجد، کشادہ سڑکیں، بجلی، پانی اور ٹیلیفون جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔

    پروجیکٹ کے ترجمان نے بتایا کہ قوز النکاسہ سمیت تمام کچی بستیوں کو منہدم کرکے جدید طرز پر آباد کرنے کا فیصلہ معاشرے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد معاشرے اور اس کے سیکیورٹی و صحت و تعلیمی اداروں کو اپنا کردار بہتر شکل میں انجام دینے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب سے6 ماہ بعد ملک بدر کردیا جائے گا’ تارکین وطن خبردار!

    واضح رہے کہ النکاسہ محلہ مسجد الحرام سے15 سو میٹر کے فاصلے پرہے اور اس کا رقبہ 681.156 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اب یہاں انہدام کی نئی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

    وزارتی کمیٹی نے النکاسہ میں عوامی صحت کے اداروں اور اقتصادی و سماجی اداروں پر مشتمل جامع حکمت عملی کی منظوری دی ہے۔

  • امریکا آنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑی شرط عائد

    امریکا آنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑی شرط عائد

    نیویارک : کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے جوبائیڈن انتظامیہ نے دنیا بھر سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکیوں کیلئے کورونا ویکسین کی خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کے احکامات کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری کا اطلاق 8 نومبر سے نافذ العمل ہوگا، صرف عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ کورونا ویکسینز ہی قابل قبول ہوں گی۔

    نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائزر، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینکا قابل قبول ویکسینز میں شامل ہیں، اس کے علاوہ دیگر ویکسینز لگوانے والوں کو ملکی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ زمینی سرحد سے داخل ہونے والوں کیلئے بھی نئی گائیڈ لائنز جلد جاری ہونگی، عالمی ادارہ صحت سے غیر منظور شدہ ویکسینز سرحد میں داخلے کیلئے قابل قبول نہیں ہونگی۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر غیرملکی مسافر کو ایئر پورٹ پر ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا، ویکسین کارڈ کی ڈیجیٹل کاپی بھی قابل قبول ہوگی، اٹھارہ سال سے کم عمر افراد پر نئے قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔

    ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ مخصوص افراد بھی نئے قوانین سے متاثر نہیں ہوں گے، مزید یہ کہ امریکا کا سفر کرنے سے ایک روز پہلے کیا گیا کورونا ٹیسٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

  • کویتی حکومت نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

    کویتی حکومت نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

    کویت سٹی : کویتی حکام نے گزشتہ دنوں غیر ملکیوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ 60سال سے زائد عمر کے افراد کے ورک پرمٹ پر پابندی عائد نہیں جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم 60 سے زائد عمر رسیدہ غیرملکی افراد کے اجازت ناموں کی تجدید روکنے کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا۔

    فتویٰ اور قانون سازی کے ایک سینئر ذرائع نے مقامی روزنامہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ نے 60 سال یا اس زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔

    ساٹھ سال یا اس سے زائد ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیم رکھنے والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹوریٹ برائے افرادی قوت ورک پرمٹ دینے کے قواعد اور طریقہ کار جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے، ورک پرمٹ نہ لگانے کے اس فیصلے کے اجراء کے تقریبا 14 ماہ بعد وزراء کونسل کے فتویٰ اور قانون سازی کے محکمے نے ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیمی قابلیت کے حامل 60 سال یا اس سے زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے ورک پرمٹ کے اجراء پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    فتویٰ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ برائے افرادی قوت اتھارٹی کی طرف سے اگست2020 میں جاری کیا گیا فیصلہ قانونی طور پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا کیونکہ قابلیت میں کمی کی بنیاد پر یہ فیصلہ جاری کرنا کوئی مجاز نہیں رکھتا جبکہ اتھارٹی کا ڈائریکٹر ورک پرمٹ دینے کے لیے قوانین اور طریقہ کار جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

    اس سے پہلے کویت میں مقیم 60 یا اس سے زائد عمر رسیدہ غیرملکی افراد کے اقامہ تجدید کو روکنے کے لئے جہاں اس فیصلے کی حمایت کی گئی وہی ملک کی معیشت پر اس فیصلے کے منفی اثرات کی دلیل دیتے ہوئے کویتی حکام کی ایک بڑی تعداد نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔

    وہ تمام لوگ جن کے پاس عارضی رہائشی اجازت نامے (اقامہ کی تمدید) تھے اب وہ اپنے رہائشی اجازت ناموں کو مستقل میں تبدیل کر سکیں گے تاہم تجدید کی فیس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل کویت چیمبر آف کامرس کے چیرمین محمد جاسم الصقر نے بھی ولی عہد کویت شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے اسی سلسلے میں ایک خصوصی ملاقات کی تھی۔

  • کویتی حکومت کی غیر ملکی افراد کیلئے اہم ہدایات

    کویتی حکومت کی غیر ملکی افراد کیلئے اہم ہدایات

    کویت : کویتی حکومت نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت ان افراد کو اپنی تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق کویتی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ 55 سال سے کم عمر کے غیرملکی افراد کو گریجویشن ، ڈپلومہ اور اس سے اعلیٰ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی درخواست جمع کروانی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت پی اے ایم نے اعلان کیا کہ اسے 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکیوں کی گریجویشن ڈگری کی تصدیق کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو نجی شعبے کے لیے کام کرتے ہیں۔

    تاہم پی اے ایم نے واضح کیا کہ ان لوگوں کو لازمی طور پر اتھارٹی میں متعلقہ محکمہ کا بذاتِ خود دورہ کرنا ہوگا۔ ایک پریس بیان میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کہا کہ یہ منظوری ان لوگوں کے لیے ہے جو لیبر مارکیٹ سٹینڈرڈ ڈیپارٹمنٹ میں سائنسی ڈگریاں ، ڈپلومہ اور اس سے اعلی ڈگری رکھتے ہیں۔

    ذرائع نے نشاندہی کی کہ 55 سال سے کم عمر کے غیرملکی افراد کو "اشل” الیکٹرانک سروس کے ذریعے منظوری کی درخواستیں جمع کروانی ہوں گی۔

    یاد رہے کہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ نئے احکامات کے مطابق ڈگری و ڈپلومہ کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والے غیرملکی رہائشیوں کو اپنے اقامہ کے لئے اپنے دستاویزات کی تصدیق کرانا لازم ہے۔

  • کویت آنے کے خواہشمند دو لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے لیے ایک اور مشکل

    کویت آنے کے خواہشمند دو لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے لیے ایک اور مشکل

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے غیرملکیوں کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا،  دو لاکھ سے زائد سول آئی ڈی کارڈز پی اے سی آئی کی مشینوں میں پھنس گئے ہیں۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو لاکھ سے زیادہ سول آئی ڈی کارڈز کا ڈھیر پی اے سی آئی کی مشینوں میں پھنسا ہوا ہے کیونکہ ان کے حاملین بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

    عہدیداروں نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جمع شدہ کارڈز جاری کئے جانے والے نئے کارڈوں کو ذخیرہ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زیادہ تر جمع شدہ کارڈز ان لوگوں کے لئے ہیں جنہوں نے بیرون ملک رہ کر اپنے رہائشی اقامہ کی تجدید کی اور بطاقہ جاری کرنے کی فیس ادا کی تاہم وہ اب تک ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ حکام شناختی کارڈوں کے لئے شہریوں کی درخواستوں کو اس ہفتہ تک مکمل کرنے کی توقع کررہے ہیں۔

    اس کے بعد 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے درخواستوں کی تکمیل ہوگی اور اس کے بعد باقی زمروں کی درخواستوں کو قلیل مدت کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب شہری شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر "مائی آئی ڈینٹٹی” ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس میں صارفین کے ویکسی نیشن کے اسٹیٹس کے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔