Tag: -Foreigners gang arrested

  • کراچی: پولیس وردی میں وارداتیں کرنیوالا ایرانی گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی: پولیس وردی میں وارداتیں کرنیوالا ایرانی گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی(18 جولائی 2025): شارع فیصل پولیس نے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنیوالے ایرانی گینگ کے 3 کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شارع فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی گینگ کے 3 کارندے کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں علی جاوید، حسین محمد اور ارسلان شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی متعدد وارداتوں کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں، گرفتار ملزمان ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹتے تھے، یہ گینگ ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں وارداتیں کرتا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان نے غیر ملکیوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو بھی موجود ہے، ملزمان نے پولیس والے بن کر فروری میں ڈیفنس میں غیر ملکی کو لوٹا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ میں راشد منہاس روڈ پر پولیس وردی میں شہری سے 90 ہزار لوٹے تھے، ملزمان نے کلفٹن میں پولیس وردی میں 3 غیر ملکیوں کو لوٹا، غیر ملکی سے7 ہزار 500 ڈالر لوٹے شور مچایا تو ملزمان بھاگ گئے۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے سہراب گوٹھ، صفوراچورنگی، ڈرگ روڈ، طارق روڈ، حیدری میں شہریوں کو لوٹا، وارداتوں کے دوران ملزمان نے شہریوں سے پولیس اہلکار بن کر لاکھوں روپے لوٹے ہیں۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ وارداتوں کے بعد گینگ کے کارندے واردات کے بعد کشتی کے ذریعے بلوچستان سے ایران فرار ہو جاتے ہیں، ڈکیت گینگ کا اہم رکن تاحال مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔