Tag: Forgein office

  • بھارت سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بھارت سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی مداخلت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھائے گا۔ ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج مبارک باد کی مستحق ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کاخواہاں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اورپاکستان خطے میں امن کافروغ چاہتا ہے۔ خلیل اللہ قاضی کاکہناتھا کہ پاک بھارت تعلقات کونارمل سطح پرلانا خطے کیلئے بہتر ہے۔

    خطے میں قیام امن کاقیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ ان کاکہناتھا کہ وزارت خارجہ ضرب عضب کے حوالے سے مسلح افواج کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    ان کاکہناتھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے تعاون جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹیلی فون کال پر گفتگو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے، ہم علاقے میں امن اور ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،لہذا پاکستان بھارت سے تعلقات کی حمایت کرتا ہے، بھارت کی تجویز کا خیر مقدم کریں گے۔

    ملک میں چینی سرمایہ کاری کے بارے میں قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک  پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کاربند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اور پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے جبکہ پاک بھارت تعلقات کو معمول پرلانا خطے کے لئے بہتر ہے اور خطے میں امن کا قیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

  • خود کو سیکولر کہنے والے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، دفتر خارجہ

    خود کو سیکولر کہنے والے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے کہا ہے کہ ہم اپنی سیکورٹی کے کسی بھی خطرے سے نمٹنا جانتے ہیں اور کسی کو بھی جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر اپنی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، مجرموں کو سزائے موت دیئے جانے کے معاملہ پر یورپی یونین کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ شفقت حسین اور دیگر مجرموں کی پھانسی کا فیصلہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور یہ عالمی قوانین کے پیرا میٹرز کے مطابق ہے۔

    ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲکاکہناتھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم اپنے مفادات اور سالمیت کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کرے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی رہنماﺅں کے دھمکی آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ اور دیگر تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔

    قاضی خلیل اﷲ کاکہناتھا کہ ان دھمکیوں سے سیکولرہونے کے دعویداربھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔