Tag: forgien office

  • بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے ، ترجمان دفترخارجہ

    بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے ، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے بصورت دیگر کسی  بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے، پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کی ززبان میں بات کی جارہی ہے ،یہ سلسلہ بند فوری طور پر بند کیا جائے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت میں متیعن پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، نئی دہلی میں بھارتی ایجنسی کے اہلکاروں نے سینئر پاکستانی سفارتکار کی گاڑی بیچ سڑک پر روک لی تھی، انہوں نے گاڑی کو ڈھائی گھنٹے تک روکے رکھا۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں 7 مارچ سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر

    علاوہ ازیں پاکستان نے بھارت میں سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ شکایت درج کروائی جائے گی، یہ معاملہ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی اٹھائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کلبھوشن کیس: عالمی عدالت میں بھارتی درخواست پاکستان کو موصول

    کلبھوشن کیس: عالمی عدالت میں بھارتی درخواست پاکستان کو موصول

    اسلام آباد : بھارت کی آئی سی جے میں جمع تحریری درخواست پاکستان کو موصول ہوگئی، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں وکلاء کی ٹیم درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ13ستمبر کو بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف میں جمع کی جانے والی درخواست پاکستان کو موصول ہوگئی ہے۔

    پاکستانی وکلاء کی ٹیم اٹارنی جنرل کی سربراہی میں درخواست کا جائزہ لے رہی ہے، پاکستان بھی اپنا جواب جلد آئی سی جے میں جمع کرادے گا، یہ جواب کلبھوشن کے اعتراف کی روشنی میں تیارکیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی پوزیشن بھارتی جاسوس کے معاملے پر واضح رہی ہے، کلبھوشن یادیو پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیوں، جاسوسی اور عدم استحکام پھیلانے میں ملوث رہا ہے۔


    مزید پڑھیں: کلبھوشن کیس: بھارت کا عالمی عدالت میں  جواب جمع


    کلبھوشن کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہزاروں معصوم پاکستانیوں کی جانیں گئیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے 13 ستمبرکو میموریل عالمی عدالت انصاف میں جمع کرایاتھا، پاکستان اپنا جواب ماہ دسمبر میں عالمی عدالت میں جمع کرائے گا۔

  • قیام امن کے لئے بھارت کو پاکستان میں مداخلت بند کرنا ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    قیام امن کے لئے بھارت کو پاکستان میں مداخلت بند کرنا ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔خطے کے امن کیلئے بھارت مداخلت بند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ میں اسلام آبادمیں تعینات عرب اورآسیان ممالک کےسیفروں کوبریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا افسر کل بھوشن یادیو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا.

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

    خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے بھارت کو پاکستان میں مداخلت بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سےافغان خفیہ ایجنسی کی اسلحےسے بھری گاڑی پکڑی گئی ہے۔

     

  • سعودی عرب سے دفاعی تعاون کئی دہائیوں سے ہے، دفترخارجہ

    سعودی عرب سے دفاعی تعاون کئی دہائیوں سے ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کئی دہائیوں سے دفاعی تعاون جاری ہے ۔

    دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان سعودی عرب میں دہشتگردی کیخلاف فوجی مشقوں میں شریک ہے ، باہمی دفاعی تعاون میں فوجی اورتربیتی مشقیں شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان کا دفاعی دستہ بھی سعودی عرب میں تعینات ہے،دونوں ملکوں کےافسران ایک دوسرےکےملکوں میں جاتےہیں۔

  • پاکستان میں داعش کامنظم ڈھانچہ نہیں، دفترخارجہ

    پاکستان میں داعش کامنظم ڈھانچہ نہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے نئے تر جمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم ڈھانچہ موجود نہیں ہے، افغانستان میں امن کی بحالی صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے۔

    دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں۔

    ترجمان نے ایک سوال پر کہا کہ دفتر خارجہ کے پاس شرجیل میمن کی بر طانیہ میں سیاسی پناہ سے متعلق درخواست کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں۔

    ان کا مزید کہناتھا کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ ایران پا کستان گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں ہے تاہم کوئی بھی ملک اپنی ضروریات کے لیے صرف ایک ملک پر انحصار نہیں کر سکتا۔

  • دنیا بھر میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا گیا، ترجمان دفترخارجہ

    دنیا بھر میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا گیا، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح کے الزمات خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی باہمی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔

    دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران قاضی خلیل اللہ نےکہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی صرف بھارت نہیں پاکستان کا بھی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری اس کی معترف بھی ہے۔ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح کے الزامات خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی باہمی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔

    پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی تاریخ کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور مذاکرات کا شیڈول جلد طے کرلیا جائے گا، ہم امید کرتے ہیں بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ کرے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کےکردارکو سراہا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم جلد قطرکادورہ بھی کریں گے۔

  • افغان ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، چارسدہ سانحے پراحتجاج

    افغان ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، چارسدہ سانحے پراحتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے افغان سفارت کار کودفترخارجہ میں طلب کرکے چارسدہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پرسخت احتجاج کیا، باچاخان یونیورسٹی دہشت گردی میں افغان سرزمین استعمال ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افغان ناظم الامورعبدالناصر یوسفی کودفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا گیا، افغان ناظم الامور پر واضح کیا گیا کہ تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے معاونت کار کو افغانستان سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

    حملے کی منصوبہ بندی اور عملدر آمد میں افغان موبائل سمز استعما ل کی گئیں اور اس حوالے سے معلومات پہلے ہی افغان حکام کو فراہم کی جاچکی ہیں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغان حکومت سے حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تعاون کامطالبہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 20 جنوری کو چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے طالب علموں سمیت 20 افراد کو شہید کردیا تھا۔

  • پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کی مذمت کرچکا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کردی تھی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، اس لیے وہ حملے کے متاثرین کے درد کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے، پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا چیلنج دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی سوچ کو مزید پختہ کرتا ہے، دونوں ممالک کو جاری مذاکرات کے لئے پر عزم رہنا چاہیئے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیانےدعویٰ کیاہے کہ پٹھان ایئربیس حملےکےبعدپاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات منسوخ کرنےپرغورکیاجارہاہے۔

    بھارتی میڈیا نےپاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کی قیاس آرائیاں شروع کردی پاک بھارت سیکرٹیری سطح کے مذاکرات منسوخ ہوسکتےہیں، بھارتی میڈیا کاپروپگینڈا حملہ کرنے والےبھاول پورسے آئےتھے، بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات پر پٹھان کوٹ معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

  • سعودی عرب اورایران میں کشیدگی باعث تشویش ہے، دفترخارجہ

    سعودی عرب اورایران میں کشیدگی باعث تشویش ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے پرتشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شیعہ اسکالر نمر النمر کی سزائے موت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانےپرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے، سفارتی عملےاورمشن کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست پرعائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل کاپرامن حل چاہتا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں کوٹ ایئربیس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پاکستان واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس افسوسناک واقعہ پر بھارتی حکومت،عوام اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے جب کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • دھمکی آمیز فون : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز فون : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی حکومت سے گورنر ہاؤس کراچی کو بھارت سے آنے والی دھمکی آمیز فون کال کے بارے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے گورنر ہاؤس کراچی کو بھارت سے آنے والی دھمکی آمیز فون کال کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے 23 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کراچی کو نئی دہلی سے موصول دھمکی آمیز ٹیلی فون کال سے آگاہ کیا گیا اور فون کال سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کیں۔

    پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان اس دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کی باضابطہ تحقیقات کرے اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرے۔

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کراچی کو ایک گمنام شخص کی جانب سے فون کال موصول ہوئی تھی جس میں مذکورہ عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی ۔