Tag: form committee

  • وزیراعظم نے سانحہ اے پی ایس  کے  شہدا کے والدین سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    وزیراعظم نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے والدین سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کیس میں شہدا کے والدین سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ، سپریم کورٹ وزیراعظم کوشہداکے والدین کامؤقف سننےکی ہدایت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اےپی ایس کیس میں شہدا کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں شیریں مزاری، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا ،صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں جبکہ اٹارنی جنرل، دفاع ،داخلہ کےایڈیشنل سیکریٹریزخصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔

    یاد رہے سانحہ اے پی ایس کیس میں طلبی پر وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بیان میں کہا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔۔ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، عدالت حکم کرے،ایکشن لیں گے، جب سانحہ ہوا تب ہماری حکومت نہیں تھی، اےپی ایس معاملے پر اعلیٰ سطح کا کمیشن بنادیں۔

    جس پر سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پر ایک اور کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ چار ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کی اور بیس اکتوبر کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

    سپریم کورٹ نے وزیراعظم کوشہدا کے والدین سے ملنے اور ان کا مؤقف سنجیدگی سے سننےکی ہدایت کی تھی۔

  • سپریم کورٹ کا جعلی ڈگری اور  لاء کالجز کے معیار کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

    سپریم کورٹ کا جعلی ڈگری اور لاء کالجز کے معیار کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری اور لاء کالجز کے معیار کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کاعندیہ دیتے ہوئے بار کونسلز سے وکلا کے نام طلب کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ مسئلے کو عدالت سمیٹنا چاہتی ہے، سپریم کورٹ صرف وکلاء کی مدد کرسکتی ہے۔

    قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیس کو وکلاء کاتعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےلیےسنا گیا تھا ، تاحال سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا ، پاکستان بار کونسل کو سارے عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔

    وکیل عامر علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ جعلی ڈگریوں پر جے آئی ٹی تشکیل دے ، وکلا میں جعلی ڈگری والا کا ایک لشکر بن چکا ہے ، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ وکیل امتحانات سے نہیں تجربےسے بنتے ہیں۔

    قائم مقام چیف جسٹس نے کہا معاملے پرکمیٹی تشکیل دیں گے ، بار کونسلز نام تجویز کریں بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت 2ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

  • شفاف انتخابات : وزیراعظم  کا انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    شفاف انتخابات : وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ حکومتی و اپوزیشن نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے شفاف انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں شروع کردیں ، وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم سےمشاورت کے بعد مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان کی اسپیکراسدقیصر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں انتخابی اصلاحات سےمتعلق پارلیمانی کمیٹی قائم کرنےپر مشاورت کی گئی۔

    ملاقات میں اوپن ووٹنگ کابل منظور کرانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ، بابر اعوان نے کہا مستقبل میں شفاف انتخابات کیلئےابھی سےمنصوبہ بندی کرناہوگی، وزیراعظم انتخابی عمل پرتحفظات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتےہیں، مطلوبہ قانون سازی تمام سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہے۔

    دوران ملاقات جی بی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کا بھی جائزہ لیا گیا ، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہو گی، جس کے بعد اسد قیصر اور بابر اعوان آئینی پوزیشن سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

    ملاقات میں آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے اور کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی جائے گی۔

    کمیٹی جی بی کے عبوری صوبے سے متعلق آئینی،قانونی پہلوؤں اور اپوزیشن کےتحفظات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور متفقہ لائحہ عمل طے کرے گی جبکہ فیصلہ کیا کمیٹی الیکشن اصلاحات کا زیر التواء بل کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

    کمیٹی سینیٹ الیکشن سے متعلق آئین میں ترمیم پراپوزیشن سےمشاورت کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا سینیٹ الیکشن پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیرہے، الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قانون سازی سےاہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں، حکومت ،اپوزیشن کو عوامی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے، سینیٹ انتخابات میں اصلاحات نہ ہونےکی وجہ تماشا بنارہا، ہمیں ماضی کو بلاکر مستقبل کے بارے میں سوچناہو گا۔

  • مویشی منڈیوں کے ایس اوپیز اور شہر کی حدود سے باہرقیام  کیلئے کمیٹی قائم

    مویشی منڈیوں کے ایس اوپیز اور شہر کی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم

    لاہور : پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں کےایس اوپیزاور شہرکی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم کردی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں کےایس اوپیزاور شہرکی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی مویشی منڈی پرحتمی سفارشات دےگی ، کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری زراعت،لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی شہر کی حدود سے باہر مویشی منڈیوں کے قیام اور مویشی منڈیوں میں کورونا سےبچاؤکے تمام اقدامات سے متعلق سفارشات دے گی جبکہ کمیٹی ماسک،گلوز ،سماجی فاصلے اور قربانی کے جانوروں کی آن لائن فروخت سےمتعلق بھی سفارشات پیش کرے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد

    یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہرکے اندر مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی عائد کرچکے ہیں اور کہا تھا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق چندروزمیں ایس اوپیز واضح کیے جائیں گے ، شہر میں مویشی منڈیوں پر پابند شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا۔

    خیال رہے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ کوروناکے پیش نظر عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی قربانی سمیت دیگر معاملات پر فریقین سے مشاورت ہو گی، جس کے بعد منصوبہ بندی کو حتمی شکل آئندہ ہفتے دی جائے گی۔

  • ملک میں پیٹرول کا مصنوعی بحران، وفاقی حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

    ملک میں پیٹرول کا مصنوعی بحران، وفاقی حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرول کے مصنوعی بحران کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ، گزشتہ روزکابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے پیٹرول بحران کا سخت نوٹس لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرول کامصنوعی بحران کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت نے کمیٹی بنادی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے3کمپنیوں کےسی ای اوز کو کل طلب کرلیا، طلب کئے جانے والوں میں ہیسکول،شیل اورگوآئل کمپنی کےسی اوز شامل ہیں۔

    تحقیقاتی کمیٹی پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی تحقیقات اور آئل کمپنیوں کےموجودہ ذخائرکی جانچ پڑتال کرے گی۔

    معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پیٹرول بحران ختم کرنےکےلیےحکومت نےکمیٹیاں تشکیل دے دیں ، پیٹرول بحران پیداکرنے والے رعایت کےمستحق نہیں، ذمےداروں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا، حکومت کو اپنی ذمے داری کا احساس ہے، عوام کے مسائل کاحل ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا حالیہ پٹرول کی قلت پرسخت تشویش کا اظہار

    گزشتہ روزکابینہ اجلاس میں وزیراعظم نےپیٹرول بحران کا سخت نوٹس لیا تھا ، کابینہ اجلاس میں عمرایوب اور ندیم بابر سے سخت سوالات بھی کئے گئے تھے۔

    عمران خان نے کہا تھا ایشیا میں سب سے سستا پٹرول میں نے کیا، غائب کس نے کیا؟عام آدمی کوریلیف دینے سے پیچھےنہیں ہٹوں گا اور وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو تین دن کے اندر پیٹرول سپلائی معمول پر لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے چیئرمین اوگراکوبھی طلب کرکے وارننگ دی تھی کہ بحران کےذمہ دارنکلےتورعایت نہیں ہوگی۔

    بعد ازاں پیٹرول بحران پر وزارت پٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھا تھا، جس میں کمیٹی برائے فیول کرائسس نے دو نجی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

    دونوں کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا حکم فیول ہولڈنگ ثابت ہونے پر دیا گیا، دونوں نجی آئل کمپنیوں کے سی او اوز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا پاکستانی جیلوں میں قید خواتین کیلئے بڑا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا پاکستانی جیلوں میں قید خواتین کیلئے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیلوں میں قیدخواتین حالت زار کے مطالعے اور تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 4ماہ میں وزیراعظم کو سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیلوں میں قیدخواتین کیلئےبڑا فیصلہ کرتےہوئے جیلوں میں خواتین کی حالت زار کے مطالعے اور تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی۔

    کمیٹی خواتین قیدیوں کی حالت زار مدنظر رکھ کر تشکیل دی گئی ، کمیٹی 4ماہ میں وزیراعظم کوسفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی اور سزایافتہ، مقدمے کی سماعت کی منتظر خواتین سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ انسانی حقوق، داخلہ کے سیکریٹریز، چاروں صوبائی سیکریٹریز، صوبوں کے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کمیٹی میں شامل ہیں، سارہ بلال اور حیا زاہد بھی 7 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    کمیٹی رولز اور دیگر قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کرےگی اور خواتین قیدیوں کے حقوق صحت میں عالمی قوانین پرعملدرآمد کاجائزہ لے گی جبکہ انسانی حقوق کی پامالی کا شکار خواتین قیدیوں کیلئے ادارہ جاتی احتساب کےاقدامات تجویز ہوں گے۔

    کمیٹی کی جانب سے جیل میں قیدی خواتین کے بچوں کے ساتھ ہونیوالی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ کمیٹی ایسے بچوں کو تعلیم اور معاشرتی حقوق دلانے کیلئے کام کرے گی اور رہائی کے بعد معاشرے میں ایڈجسٹمنٹ یقینی بنانےکیلئےبھی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔