Tag: form-govt

  • پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں 180ممبران کی حمایت کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں 180ممبران کی حمایت کا دعویٰ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی مرکز میں پوزیشن مضبوط ہوگئی اور قومی اسمبلی میں ایک سو اسی ممبران کی حمایت کا دعویٰ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اوراتحادیوں کا قومی اسمبلی میں نمبر180 کراس کرگیا، حتمی اکثریت کےلیے172ارکان کی حمایت درکار تھی، تحریک انصاف کووفاق میں بڑی کامیابی بی این پی(مینگل) کی حمایت کے بعد ملی۔

    گزشتہ روز کوئٹہ میں پی ٹی آئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی میں چھ نکاتی معاہدے پر اتفاق ہوا تھا، تحریک انصاف کو مرکز میں ق لیگ،ایم کیو ایم پاکستان ، جی ڈی اے، بی اے پی ،جمہوری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ سمیت آٓزار اراکین کی بھرپور حمایت حاصل ہوگئی ہیں۔


    مزید پڑھیں : مذاکرات کام یاب: بلوچستان نیشنل پارٹی وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمران خان کی حمایت کرے گی


    اختر مینگل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ دو دن سے رابطے میں ہوں، اب بلوچستان کے لوگوں کے زخموں کو بھرنے کا وقت آ گیا، پی ٹی آئی بلوچستان کا احساسِ محرومی ختم کر سکتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے نیک نیتی سے معاہدہ کیا ہے، پی ٹی آئی وفاق کی علامت ہے، وفاقی سوچ لے کر کوئٹہ آئے، سی پیک قومی منصوبہ ہے، بلوچستان کی اہمیت تبدیل ہو جائے گی، تمام فیصلے مشترکہ اتفاق رائے سے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ وزارت عظمی کے لئے 172 اراکین کی حمایت درکار ہوگی، پہلے مرحلے میں مطلوبہ اکثیرت حاصل نہ ہونے پر قائد ایوان کا دوبارہ الیکشن ہوگا، ایوان میں موجود اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل کرنے پرقائد ایوان منتخب ہو جائے گا۔

  • تحریک انصاف کا مرکز سمیت 3 صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان

    تحریک انصاف کا مرکز سمیت 3 صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب سمیت تین صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہےجبکہ  سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مرکز میں ق لیگ، جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ، بی اے پی اور آزاد امیدواروں کی حمایت لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پنجاب میں آزاد امیدوارواں کی حمایت یافتہ جماعت ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

    تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی ہے ، علیم خان اورفوادچوہدری اوروزیراعلیٰ پنجاب کے لیے فیورٹ ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی صوبائی اسمبلی کی نشست ہار کر وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے فواد چوہدری کو مرکز میں رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ اٹک کے میجر طاہر صادق بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے لیے کوشاں ہیں تاہم حتمی فیصلہ فیصلہ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن دیکھ کر کیا جائے گا۔

    دوسری جانب خیبر پختون خوامیں وزیراعلی کے لئےعاطف خان مضبوط امیدوارہیں، عمران خان نے عاطف خان کو بنی گالہ بلا لیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں بھی جوڑ توڑ کی کوششیں جاری ہیں اور کپتان نے یار محمد رند کو اسلام آباد بلا لیا۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی مینگل اور پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت متوقع ہے، اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے آزاد امیدواروں سے رابطہ جاری ہے۔

    پی ٹی آئی نے سندھ میں ہم خیال جماعتوں کے ہمراہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے دو سواکیاون حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، جس کے مطابق پی ٹی آئی 115 نشستوں کےساتھ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، ن لیگ  62 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 42 نشستوں کےساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔