Tag: formation commander conference

  • دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں، دشمن نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے76 ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت 76ویں سالانہ کمانڈرز فارمیشن کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔

    اس موقع پر جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز پر آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو آپریشن ردالفساد کی پیشرفت اور مختلف علاقوں کا کنٹرول سول انتظامیہ کو سونپنے سےمتعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

    آرمی چیف کا جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور ان کے بلند عزم کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے کامیابیاں ممکن ہوئیں، پاک فوج کی پیشہ وارنہ تیاریاں اور جذبہ قابل تحسین ہے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں شامل

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو مؤثراور منہ توڑ جواب دیں گے، کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ریاستی اداروں کے تعاون سے قوم کی خدمت کرتی رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

    بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ بیانات کا سخت نوٹس لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال، ملک کو درپیش خطرات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی بیانات کا سنجیدہ نوٹس لیا گیا۔

    کانفرنس میں بھارت پر واضح کیا گیا کہ پاکستان اور علاقائی سلامتی کی ہمیشہ حفاظت کی جائیگی اور پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

    اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام نہایت قابل افسوس ہے۔

    بھارتی سیاستدان اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی اور اجتماعی مقصد پاکستان کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔

    آخری دہشت گرد اور ان کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھاگنے والے دہشت گردوں کو روکنے کیلئے تمام کمانڈرز ممکنہ اقدامات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قومی پوری دنیا میں سب سے زیادہ پُرامن قوم ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں پاکستانی قوم فاتح قوم کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔