Tag: Former Cricketer jawed mian dad

  • پی سی بی دباؤ ختم کرنے کیلئے تبدیلیاں کررہا ہے، جاوید میانداد

    پی سی بی دباؤ ختم کرنے کیلئے تبدیلیاں کررہا ہے، جاوید میانداد

    کراچی: لینجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہےکہ پی سی بی اپنے اوپر سے دباؤ ختم کرنے کے لیے بورڈ میں تبدیلیاں کررہا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی کو ان کی ضرورت ہے تو وہ رابطہ کرے، انھوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ لانے کی بات تو کی جاتی ہے لیکن پی سی بی میں کسی غیر ملکی کو کوئی بڑا عہدہ کیوں نہیں دیا جاتا۔

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بلیک بورڈ پر کرکٹ نہیں سکھائی جاسکتی،لیجنڈری کرکٹر نے سرفراز احمد کو قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان بننے پر مبارکباد بھی دی۔

  • قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتیوں کو بزدل قراردےدیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتیوں کو بزدل قراردےدیا

    لاہور:‌ قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتیوں کو بزدل قراردے دیا، انکا کہنا تھا کہ بھارت نہیں کھیلتا تو بھاڑ میں جائے.

    سابق کپتان میانداد نے دھماکے دار اعلان کیا کہ بھاڑ میں جائے بھارت اور بھاڑ میں جائے بھارت کے ساتھ کرکٹ، میانداد کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آرہا، ہم بھارت کے پیچھے کیوں بھاگ رہےہیں، پاکستان کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بائیکاٹ کرنا چاہے ۔ پی سی بی کوبھارت جانے کی بجائے، بھارتی بورڈ کو دبئی بلانا چاہے تھا۔

    دوسری جانب سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز بھی شہریارخان اور نجم سیٹھی پر برسے، انکا کہنا تھا کہ پی سی بی کے اعلی افسران کو کرکٹ کی الف بے نہیں آئی، یہ سب تو ہونا تھا۔

    سرفراز نواز نے کہا کہ شہریارخان کو بھارت میں میڈیا ٹاک نہیں کرنی چاہے تھی اور ناہی یہ کہنا چاہے تھا کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، ان لوگوں کے بھارت جانے سے پاکستان کی سبکی ہوئی.