Tag: former indian minister

  • سَنِنداپُشکر کی موت کا معمہ ایک سال بعد حل ہوگیا

    سَنِنداپُشکر کی موت کا معمہ ایک سال بعد حل ہوگیا

    ممبئی: بھارتی وزیر ششی تھرور کی بیوی سَنِنداپُشکر کی موت کا معمہ ایک سال بعد حل ہوگیا۔

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق سنندا پشکر کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے انہیں زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا ۔گزشتہ سال ہوٹل کے کمرے میں مردہ پانے والی سنندا پشکر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔دہلی پولیس کا کہنا مجرم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،دہلی پولیس چیف کےمطابق سنندا کے اعضا مزید ٹیسٹس کیلئے بیرون ملک روانہ کیے جائیں گے، بھارتی وزیر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی موت کو ڈاکٹروں نے مشکوک قرار دیا تھا۔

     سننداپشکر سترہ جنوری دوہزارچودہ کو لیلاپیلس کے کمرہ نمبر تین سو پینتالیس میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، واقعے کے تقریباً ایک سال کے بعد میڈیکل بورڈ نے تحقیقات کے بعد نتیجہ اخذ کیاکہ سننداپشکر کی موت غیرفطری تھی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی اہلیہ کو زہر دے کر قتل کیاگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ موت سے قبل سنندا بالکل نارمل تھیں اورانہیں کوئی بیماری نہیں تھی۔

  • سابق بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی،رپورٹ

    سابق بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی،رپورٹ

    دہلی : کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرِششی تھرورکی اہلیہ کی موت کی وجہ جاننے کے لئے کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سنندا پشکرکی موت زہر کے باعث ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ موت سے قبل سنندا بالکل نارمل تھیں اورانہیں کوئی بیماری نہیں تھی۔

    رپورٹ کے مطابق سنندا کی موت زہرجسم میں داخل ہونے کے باعث ہوئی، واقعے کے فوری بعد سنندا کی موت کو خودکشی قراردیا گیا تھا، اس سے قبل بھی سنندا کی ایک میڈیکل رپورٹ جاری ہوچکی ہے اوراس میں پہلی بار زہر کا شبہ ظاہرکیا گیا تھا۔

    سنندا کے کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس نے رپورٹ مسترد کردی ہے، سنندا اٹھارہ جنوری کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔