Tag: former interior minister

  • پاکستان میں داعش موجود ہے ، رحمان ملک

    پاکستان میں داعش موجود ہے ، رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اس وقت تک داعش کا پاکستان میں وجو دعمل میں آچکا ہے، یوسف سلفی نامی شخص پاکستان میں داعش کا سربراہ ہے ۔

    لاپتہ افراد کے کمیشن کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے، حکومت نے ہمارے خط کا جوا ب نہیں دیا تو کوئی بات نہیں مگر دونوں فریقین مذاکرات شروع کر دیتے ہیں تو سیاسی جرگے کی کامیابی ہے ۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آر ٹیکل 6 کے کیس کا پنڈروہ بکس مزید کھولا گیا تو اس میں مزید اور نام بھی سامنے آئیں گے، حکومت کو دوبارہ سے تحقیقات کرالینی چاہیے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خوش آئند ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی ن لیگ کا ساتھ نہیں دیا، جمہوریت کی بقاء کے لیے پارلمینٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئندہ چند روز میں بتاؤں گا کہ داعش کے کہاں کہاں اجلاس ہوچکے ہیں۔

  • رحمان ملک کی جہانگیرترین اور رحیق عباسی سے ملاقات

    رحمان ملک کی جہانگیرترین اور رحیق عباسی سے ملاقات

    اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی سے ملاقات کی ہے، جس میں مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات میں سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ مذاکراتی عمل کا تعطل دور کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    رحمان ملک کی پیشکش پر تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا شکوہ تھا کہ حکومت ایک جانب مذاکرات کرتی ہے تو دوسری جانب کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے، مذاکرات اور گرفتاریاں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ مسائل مذاکرات سے ہی حل کئے جاتے ہیں لیکن حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آئی۔