Tag: former judge rana shamim

  • اعتزاز احسن نے سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا

    اعتزاز احسن نے سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا

    اسلام آباد : سینئرسیاستدان اعتزازاحسن نے سابق جج راناشمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا اور کہا اگریہ بیان حلفی جعلی ہے تو لازمی کارروائی ہونےچاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئرسیاستدان اعتزازاحسن نے سابق جج راناشمیم کےبیان حلفی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا رانا شمیم کابیان حلفی بالکل بوگس ہے،اس پربہت شکوک وشہبات ہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اس طرح کی ہدایات نہیں دےسکتا جس کوکوئی اورسن رہاہو، یہ بیان حلفی لندن میں جا کربنایا جاتا ہے، لندن نوازشریف کا گڑھ ہے.

    پی پی رہنما نے کہا یہ کیلبری فونٹ،قطری خط کی طرح کامعرکہ ہے، اس میں شک نہیں کہ اس بیان حلفی کے پیچھے کون ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دےنہیں سکے ، اگریہ بیان حلفی جعلی ہے تو لازمی کارروائی ہونےچاہیے۔

  • سابق جج نے جو حلف نامہ دیا، اس کی فیس بھی شریف فیملی دےرہی ہے، فواد چوہدری

    سابق جج نے جو حلف نامہ دیا، اس کی فیس بھی شریف فیملی دےرہی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق جج نے جو حلف نامہ دیا اس کی فیس بھی شریف فیملی دےرہی ہے اور حسین نواز اس معاملے کو ڈیل کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ذاتی طور پر ادارے کا احترام کرتاہوں، امید ہے الیکشن کمیشن میرے جواب کو مثبت لے گا۔

    رانا شمیم کے الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ توہین عدالت معاملے پرہائیکورٹ نے فریقین کو طلب کیاہے، مریم نواز اور نوازشریف کی پیشی سے پہلے ہی ایسی سازش ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک مکمل پلان کے تحت یہ معاملہ آگے بڑھ رہاہے ، ن لیگ نے پہلے فوج کیخلاف ایک مہم شروع کی تھی ، اب ن لیگ عدالتوں کیخلاف مہم چلارہی ہے، عدالتوں پر حملہ کیاگیا یہ ن لیگ کی روایت رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق جج نے جو حلف نامہ دیا اس کی فیس بھی شریف فیملی دےرہی ہے، حسین نواز اس معاملے کو ڈیل کررہےہیں، منفرد شخص کو اداروں کیخلاف استعمال کرنے سے بحران کاخدشہ ہوتاہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نےازخود نوٹس لیا جوخوش آئند ہے دیکھتے ہیں کیاہوتاہے ، جوڈیشری ،میڈیا ،سیاسی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، ہم نے کھلےدل سے اپوزیشن کو اصلاحات پر بات چیت کی دعوت دی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مشترکہ پارلیمان کااجلاس کل طلب کرلیاگیاہے، ای وی ایم عمران خان کاذاتی ایجنڈانہیں بلکہ یہ قومی ایجنڈاہے، جب ہم اصلاحات کی طرف جارہےہیں تواپوزیشن شورمچارہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کوچاہیے ان تمام ترامیم پرکھلےدل سےغورکریں، ہم کل یہ بل پاس کرارہے ہیں اتحادیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔