Tag: Former MQM leader

  • ایم کیوایم کے گھر بیٹھے سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا

    ایم کیوایم کے گھر بیٹھے سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا

    کراچی : سابق گورنر عشرت العباد اور ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان کے بعد گھر بیٹھے متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر سابق رہنماؤں نے ساتھ مل کر آگے چلنے کی کوششوں کو اہم قدم قرار دے دیا۔

    ایم کیو ایم اور اس کے بعد پی ایس پی کو چھوڑ کر گھر بیٹھنے والے رہنماؤں نے بھی کوششیں شروع کردی، ڈاکٹرصغیراحمد، وسیم آفتاب ، سلیم تاجک اور سیف یار خان نے ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    اس حوالے سے سابق رہنماؤں کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے تمام دوستوں اور بھائیوں کو مشترکہ جدوجہد کے لئے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر دعوت دینے کے عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    سابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد، ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ملک اور شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

    اپنے مشترکہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا ڈاکٹر عشرت العباد کا یکجہتی باہمی عزت و احترام کے لئے پہل کرنے کا اقدام لائق تحسین ہے، شہری سندھ کے مسائل باہمی یکجہتی عزت واحترام کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔

  • سابق ایم کیو ایم رہنما کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    سابق ایم کیو ایم رہنما کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    کراچی : نیب نے سابق ٹاون ناظم بلدیہ ٹاون کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اور کہا کامران اختراور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم کیو ایم رہنما کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے سابق ٹاون ناظم بلدیہ ٹاون کامران اختر اور دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیب نے میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جولائی کو صبح 11 بجے نیب دفتر ویسٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

    نیب کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا میونسپل کمشنر آمدن اور اخراجات کے تفصیلی کاغذات کیساتھ پیش ہوں، کامران اختراور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔

    خط میں میونسپل کمشنر سے 1 دسمبر 2005 سے کامران اختر کے عہدے پر تعینات رہنے تک کی تصدیقی تفصیلات طلب کی ہیں اور تمام ناظم، چیئرمین، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز، اور ٹی اوز ٹاون کے بجٹ ذاتی معاملات خصوصی گرانٹ اور متعلقہ فائل بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    میونسپل کمشنر سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل ، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کیش بک اور چیک ایشو ہونے والا رجسٹر بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب حکام کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    کراچی:  پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے بعد ایم کیو ایم کے سابق سینئر رہنماء سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ہمارےدروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سینئر رہنماء سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی میں چائناکٹنگ والے ہونگے نہ ٹارگٹ کلر اور نہ ہماری پارٹی میں ڈرائی کلین والے شامل ہونگے۔

    سلیم شہزاد کا میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارےدروازے سب کے لئے کھلے ہیں، 16دسمبرکو اورنگی میں جلسہ کرینگے۔

    ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن سے میں خودالیکشن لڑوں گا، کراچی کےباقی حلقوں سےاپنی پارٹی کےامیدوار کھڑے کروں گا۔


    مزید پڑھیں : سیاست میں ہلچل مچا کر گیا تھا اب نئی جماعت بنا کر پھر ہلچل مچاؤں گا، سلیم شہزاد


    اس سے قبل جولائی میں بھی متحدہ کے سابق سینئر رہنماء سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں ہلچل مچا کر گیا تھا اب نئی جماعت بنا کر پھر ہلچل مچاؤں گا، عوامی خدمت اور قوم کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔

    انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا یہ آئندہ چند روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا، متحدہ کی موجودہ قیادت میں سب سے سینئر ہوں اس لیے خود کسی سے رابطہ نہیں کروں گا البتہ ایم کیو ایم پاکستان یا کسی اور جماعت کے رہنماء نے شمولیت کے لیے بات کی تو ضرور کروں گا۔

    واضح  رہے سلیم شہزاد 6 فروری کو جب وطن واپس آئے تو انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، ایم کیو ایم کے سابق رہنما کو دہشت گردوں کے علاج و معالجے سمیت دیگر مقدمات میں حراست میں لیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار


    سلیم شہزاد دہشت گردوں کے علاج سمیت 5 مقدمات درج تھے، مقدمات کی تفتیش کے لیےعدالت نے انہیں 7 فروری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، بعد ازاں عدالت نے پانچوں مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا، بعد ازاں وہ کینسر کا علاج کروانے کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔

    خیال رہے سلیم شہزاد کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو الطاف حسین کے ساتھ ابتدائی ایام میں ہی منسلک ہوگئے تھے، ایم کیو ایم کی طلبہ تنظیم سے وابستہ ہونے کے بعد سلیم شہزاد نے مرکزی کمیٹی میں وائس چیئرمین سمیت دیگر اہم عہدوں پر فرائض انجام دیے، بعد ازاں وہ 1991 میں اپنے قائد کے ساتھ ہی خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر کے لندن میں مقیم ہوگئے تھے اور وہ اب برطانیہ کے شہری بھی ہیں۔

    سلیم شہزاد نے لندن میں بھی تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھیں اور وہ لندن رابطہ کمیٹی میں عہدوں پر براجمان رہے تاہم بعد میں پیدا ہونے والے اختلافات کے باعث 2000 کے بعد انہیں تنظیمی عہدوں سے بتدریج ہٹایا جاتا رہا اور گزشتہ چند سالوں سے گمنامی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔