Tag: former PM

  • شوکت عزیز ودیگر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس

    شوکت عزیز ودیگر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شوکت عزیز ودیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملزمان پرفرد جرم عائد کی کارروائی پھر مؤخر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔

    اس موقع پر وکیل صفائی نے کہا کہ احتساب عدالت کے بریت کے فیصلے پردرخواست ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے، بریت کی درخواستوں پر نیب نے ہائی کورٹ میں وقت مانگا ہے۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں17 جنوری کو کیس کی سماعت ہوگی، وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

    احتساب عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی، یاد رہے کہ بشارت حسن کو غیرقانونی طور پر متبادل توانائی بورڈ میں کنسلٹنٹ رکھنے کا الزام ہے۔

    اس کے علاوہ عدالت نے مذکورہ کیس میں شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت برخاست کردی۔

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے خلافِ ضابطہ کنسلٹنٹ تقرری کے الزام پر سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا،ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر لیاقت علی خان جتوئی کو شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی اور یوسف میمن کو بھی شریک ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے کنسلٹنٹ بشارت حسین بشیر کی غیر قانونی تقرری کی۔

    سال2008 میں کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود بشارت حسین بشیر نے پانچ سال تک غیر قانونی طور پر عہدہ سنبھالے رکھا، انہیں متبادل توانائی بورڈ میں ایم پی 2ٹو سکیل میں تعینات کیا گیا تھا۔

  • اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے، سابق وزیراعظم  پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے، سابق وزیراعظم پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    اسلام آباد : اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے کے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی اور عدالت نے ترمیمی آرڈیننس پرنیب کو مؤقف سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، سابق یوسف رضاگیلانی و دیگرملزمان کی عدم حاضری پرفردجرم عائد نہ ہوسکی۔

    سابق پی آئی او سلیم بیگ نے نیب آرڈیننس کےتحت بریت کی درخواست کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ آرڈیننس کے تحت ریفرنس سے بری کیا جائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا نیب آرڈیننس حکومت نےقومی اسمبلی میں واپس لے لیا ہے، حکومت نیب آرڈیننس کے حوالے سے اعلان بھی کرچکی ہے۔

    احتساب عدالت نے ترمیمی آرڈیننس پر نیب کو مؤقف سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    گذشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں پر ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 13  جنوری کو طلب کیا تھا۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کیا تھا۔

    نیب حکام کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہری مہم چلائی، ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق اعوان، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو ، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

  • بدعنوانی کا مقدمہ: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم گرفتار، فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    بدعنوانی کا مقدمہ: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم گرفتار، فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    کوالالمپور: بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو گرفتار کرلیا گیا، ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب زراق کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رزاق پر ملکی خزانے سے تقریباً 628 ملین ڈاکر کے کرپشن کا الزام ہے جس کے تحت انہیں مقدمے کا سامنا ہے۔

    ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر طاقت کے ناجائز استعمال سميت رقوم کی ہيرا پھيری کے 7 مختلف مقدمات کا بھی سامنا ہے، انہیں آج 20 ستمبر بروز جمعرات کو عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

    اس سے قبل ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو رواں سال 3 جون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں رہائی مل گئی تھی۔

    کرپشن کے الزامات، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق گرفتار

    خیال رہے کہ مہاتیر محمد نے منصبِ وزارت عظمیٰ سنبھالتے ہی نجیب رزاق کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات کی تفتیش کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    اس دوران اُن کی رہائش گاہ کے علاوہ مختلف ٹھکانوں پر پولیس نے چھاپے مار کر کئی قیمتی اشیاء اپنے قبضے میں لے لی تھیں، تاہم اب عدالت کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    خیال ہے کہ نجیب رزاق کے خلاف چھاپوں کے دوران 273 ملین ڈالرز برآمد کیے گئے تھے، جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے۔

  • این اے 57 ، سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نااہل قرار

    این اے 57 ، سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نااہل قرار

    راولپنڈی: این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو نااہل قرار دے دیا اور  کاغذات نامزدگی مسترد کردئے ۔

    تفصیلا ت کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے این اے 57 سے شاہدخاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا ۔

    درخواست گزار نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

    اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلقے میں اٹھ دفعہ منتخب ہوا اور اپنا وقار بلند رکھا، کبھی غیر جمہوری قوتوں سے نہیں ملا، حلقے کی بہتری کے لیے کیا کام کیا،میرے اس سے بہتر جواب نہیں تھا، میں نے یہی بہتر جواب سمجھا ہے، امتحان لینے والے نے کیا غلط سمجھا ، عوام کو حق دیں کہ وہ مسترد کریں نہ کہ ریٹرنگ آفیسر کو نہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کے اعتراضات کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی۔

    امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملائیشیا: نجیب رزاق کے گھر سے کروڑوں ڈالرز نقد اور قیمتی اشیاء برآمد

    ملائیشیا: نجیب رزاق کے گھر سے کروڑوں ڈالرز نقد اور قیمتی اشیاء برآمد

    کوالالمپور : پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ مار کر 300 کروڑ ڈالر، قیمتی ہینڈ بیگ، پر تعیش گھڑیاں اور زیورات قبضے میں لے لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کے کرپٹ افسران اور وزرا کے خلاف چھان بین کا آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملائیشین پولیس نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے پر تعیش اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 400 ہینڈ بیگ اور 300 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم برآمد کی ہے۔

    ملائشین پولیس کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے کولالمپور میں واقع اپارٹمنٹ سے نقد رقم اور ہینڈ بیگ کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مہنگی گھڑیاں اور زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے قومی مالیاتی ادارے میں کروڑوں ڈالرز کی خرد برد کرنے کے الزام میں نجیب رزاق کے گھر سمیت 12 مقامات پر سرچ آپریشن کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چھ دہایئوں سے زائد عرصے تک ملائیشیا پر حکومت کرنے والی نجیب رزاق کی حکومت حالیہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور ان کی اتحادی جماعتوں نے شکست دی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق کے خلاف قومی خزانے میں کروڑوں ڈالرز کی کرپشن کرنے کے الزامات عائد ہیں جس کے باعث ملائیشیا کی عوام میں بھی ان کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نجیب کے پاس سے برآمد ہونے والے مال کے حوالے بہت قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں، اطلاعات ہیں کہ سابق وزیر اعظم سے برآمد ہونے والا مال اتنی مقدار میں تھا کہ اسے 5 ٹرکوں میں بھر کر خفیہ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

    ملائیشین پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق کے پاس سے 26 ملکوں کی کرنسی برآمد ہوئی ہے جس کی کل قیمت 11 کروڑ 40 لاکھ رینگٹ (ملائیشین روپے) ہے۔

    پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ میں موجود بیگوں میں سے 35 بیگز میں نقد رقم، 37 بیگز میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات موجود تھے جبکہ 284 ڈبّوں میں انتہائی مہنگے ہینڈ بیگ برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے مذکورہ ٹاور کے ایک اور اپارٹمنٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 150 بیگ قبضے میں لیے گئے ہیں جہاں نجیب رزاق کی بیٹی رہائش پذیر تھی۔

    پولیس سربراہ امر سنگھ کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق کی رہائش گا سے برآمد ہونے والے قیمتی بیگز کی تصاویر پیرس بھیجوائی گئی ہیں تاکہ ان کی قیمت معلوم کی جاسکے۔


    ملائیشیا:سابق وزیراعظم پر کرپشن الزامات کے سبب بیرون ملک سفر پر پابندی عائد


    یاد رہے کہ ملائیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر ملک سے باہر جانے پر پابندی لگاتے ہوئے نام ای سی ایل میں شامل کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر سنہ 2015 میں قومی مالیاتی ادارے کے فنڈ میں 70 کروڑ ڈالرز کی خرد برد کا الزام لگا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملائیشیا:سابق وزیراعظم پر کرپشن الزامات کے سبب بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

    ملائیشیا:سابق وزیراعظم پر کرپشن الزامات کے سبب بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

     کولالمپور : ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر 70 کروڑ ڈالرز کی کرپشن کے الزام کے باعث بیرون ملک سفر پر پابندی لگاتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل ڈال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ اداروں کے سربراہان کے خلاف چھان بین ہوگی، اداروں کے کرپٹ سربراہان کو برطرف کیا جائے گا، کرپٹ شخصیات کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امیگریشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ نو منتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر ملک سے باہر جانے پر پابندی لگاتے ہوئے نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہفتے کے روز چھٹیوں پر جانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ رواں ہفتے نجیب رزاق کی گذشتہ کئی دہائیوں سے ملائیشیا ہر حکومت کرنے والی جماعت باریسن نیشنل پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


    ملائیشیا انتخابات: مہاتیر محمد واضح‌ اکثریت سے کامیاب


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر سنہ 2015 میں قومی مالیاتی ادارے کے فنڈ میں 70 کروڑ ڈالرز کی خرد برد کا الزام تھا۔

    یاد رہے کہ جمعرات کے روز 92 سالہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم کی حثیثت سے حلف اٹھانے بعد دنیا کے معمر ترین سیاست دان بن گئے ہیں۔


    اداروں کے کرپٹ سربراہان کو برطرف کیا جائے گا، مہاتیر محمد


    مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اداروں کے سربراہان کے خلاف چھان بین ہوگی، اداروں کے کرپٹ سربراہان کو برطرف کیا جائے گا، کرپٹ شخصیات کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا، تحقیقات میں قومی مالیاتی ادارے میں کروڑوں ڈالرز کی خرد برد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی

    وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کے چئیرمین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ن لیگ کی حکومت نے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکے دعوے کیے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان امام بارگاہ ابو الفضل میں ولادت حضرت علیؓ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین کے مطابق ہو تو بہتر ہوتا ہے مجھے نظر نہیں آرہا کہ الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹ ہے۔

    ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

    انہوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے صوبے سے چئیرمین سینٹ کا انتخاب کیا تا کہ وہاں خطے کی محرومی دور ہو سکے آنے والے انتخابات میں عوام پر ہے کہ وہ کس پارٹی کا چناؤ کرے آنے والے الیکشن عوام ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے۔

    بعد ازاں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرپشن کرنے میں مصروف ہیں آج ملک کے حکمران آقا بنے بیٹھے ہیں۔

    سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ استحصالی نظام کو ختم کیا جانا چاہیئے حکمران اداروں پر حملہ آور ہیں ملکی ادارے خسارے میں جبکہ حکمرانوں کے کاروبار دن دوگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران وطن کو لوٹ کر اربوں پتی بن جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کےلئے روانہ

    سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کےلئے روانہ

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کےلئے روانہ ہوگئے ، نوازشریف عیدالضحیٰ بھی لندن میں ہی منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز625سے  لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف کے خاص ملازم اعظم جان بھی ہمراہ ہیں، نواز شریف کو الفاون سیٹ نمبر الاٹ کیا گیا تھا جبکہ ان کے سامان میں 4 بیگ شامل تھے۔

    نوازشریف اہلیہ کی عیادت کریں گے اور ان کے معالجین سے ملاقات کریں گے جبکہ عیدالضحیٰ بھی لندن میں ہی منائیں گے۔

    شہبازشریف نے ایئرپورٹ پرسابق وزیراعظم کوالوداع کیا، اس موقع پر علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازعلاج کیلئے پہلے ہی لندن میں مقیم ہیں جبکہ نوازشریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔