Tag: former pm abbasi

  • بغاوت کے مقدمے کی درخواست ، شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بغاوت کے مقدمے کی درخواست ، شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت  کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ اسلام آباد پولیس کو سرل المیڈا سے بھی نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہرہ علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ شاہد خاقان عباسی ہیش کیوں نہیں ہوئے، فل بنچ نے سابق وزیراعظم کے پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    عدالت نے سابق وزیراعظم کو دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    عدالت نے نواز شریف کو سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل اور صحافی سرل الیمیڈا کو ایس ایس پی اسلام آباد کے ذریعے نوٹس جاری کئے اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کوسرل المیڈا سے نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا نواز شریف نے بمبئی حملوں کے متعلق بیان دیا، جس پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا گیا اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بند کمرے کی کارروائی کی تفصیلات نواز شریف کو بتائیں اور اس طرح اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی۔

    درخواست گزار نے کہا نواز شریف نے ممبئی حملوں کے متعلق سرل المیڈا کو انٹرویو دیا، جس سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا اور شاہد خاقان عباسی نے مکمل معاونت کی لہذا عدالت نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

  • این اے 57 ، شاہدخاقان عباسی نے نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    این اے 57 ، شاہدخاقان عباسی نے نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    لاہور: سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے این اے57 سے نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل کے پاس کسی کو تاحیات نااہل قراردینے کا اختیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریبونل کی جانب سے این اے57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    شاہد خاقان عباسی کے جانب سے وکیل خواجہ طارق رحیم نے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا، ٹریبونل کے پاس آر او کے فیصلے کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار ہے، ٹریبونل کے پاس کسی کو تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹریبونل کے تاحیات نااہل قراردینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے این اے 57 سے شاہدخاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا تھا اور کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے تھے۔

    درخواست گزار نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔


    مزید پڑھیں : الیکشن ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں، فیصلہ چیلنج کروں‌ گا: شاہد خاقان عباسی


    فیصلے کے بعد اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹریبول جج نے میری ذات پر حملے کئے ہیں، کسی کو اس کا حق نہیں، لگتا ایسا ہے کہ ٹریبونل جج کی سیاست دانوں سےدشمنی ہے۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کو آرٹیکل 63،62 پر نااہلی کا اختیار نہیں، الیکشن ٹریبونل زیادہ سے زیادہ کاغذات نامزدگی کو مسترد کرسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔