Tag: former PM yosuf raza gilani

  • اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے، سابق وزیراعظم  پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے، سابق وزیراعظم پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    اسلام آباد : اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے کے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی اور عدالت نے ترمیمی آرڈیننس پرنیب کو مؤقف سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، سابق یوسف رضاگیلانی و دیگرملزمان کی عدم حاضری پرفردجرم عائد نہ ہوسکی۔

    سابق پی آئی او سلیم بیگ نے نیب آرڈیننس کےتحت بریت کی درخواست کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ آرڈیننس کے تحت ریفرنس سے بری کیا جائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا نیب آرڈیننس حکومت نےقومی اسمبلی میں واپس لے لیا ہے، حکومت نیب آرڈیننس کے حوالے سے اعلان بھی کرچکی ہے۔

    احتساب عدالت نے ترمیمی آرڈیننس پر نیب کو مؤقف سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    گذشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں پر ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 13  جنوری کو طلب کیا تھا۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کیا تھا۔

    نیب حکام کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہری مہم چلائی، ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق اعوان، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو ، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

  • نیب کی سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    نیب کی سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی، چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیب ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان، سابق پی آئی اومحمدسلیم کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی جبکہ سابق کمپنی سیکریٹری یونیورسل سروس فنڈحسن شیح، سی ای اومیسرزمڈاس پرائیوٹ لمیٹڈانعام اکبر کیخلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    نیب ایگزیکٹو بورڈ نے وزارت آئی ٹی کے دیگرافسران کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی۔

    نیب اجلاس میں کہا گیا کہ جانچ پڑتال،انکوائریاں مبینہ الزامات پر شروع کی گئیں جو حتمی نہیں، نیب متعلقہ افراد سے بھی قانون کے مطابق مؤقف معلوم کرے گا۔

    چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور پیپرا رولز کے برعکس اشتہاری مہم کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے، ملزمان نے قومی خزانے کو128.07ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

    نیب اجلاس میں سابق وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر ،سابق سیکریٹری لینڈیوٹیلائزیشن غلام مصطفیٰ، سابق سیکریٹری لینڈیوٹیلائزیشن غلام عباس کیخلاف انکوائری کی منظوری ، سابق چیف سیکریٹری سندھ راجہ عباس ودیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

    نیب کے مطابق ملزمان پر مبینہ طور پراختیارات کے ناجائز استعمال ، سیکڑوں ایکڑزمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے،ملزمان نے قومی خزانے کو 33 ہزارملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

    نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ایل ڈی اے افسران ، نیسپاک انتظامیہ ودیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی، ملزمان پراورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام ہے جبکہ ملزمان نےقومی خزانے کو تقریباً 4ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

    اجلاس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر و دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی، ملزمان پرمبینہ طور پر بدعنوانی، سرکاری کاغذات میں ہیر پھیر کا الزام ہے جبکہ ملزمان نے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 3ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

    چیئرمین نیب نے کے پی آئل اینڈ گیس کمپنی کے افسران، اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی، ملزمان پر مبینہ طور پر تقرریاں، ملکی و بیرونی دوروں پر سرکاری فنڈز کے ضیاع کا الزام ہے۔

    نیب کے مطابق ملزمان پر 142.4ملین روپے کا سافٹ وئیرمن پسند کمپنی سےخریدا، ان پر سافٹ ویئر زائد نرخوں پر خرید کراستعمال نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

    نیب اجلاس میں وفاقی اردویونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر و دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پرمن پسند اساتذہ، طلبا کو تعلیمی و ظائف دینے کا الزام ہے جبکہ ملزمان نے قومی خزانے کو115.673ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

    نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیونیشنل رولرسپورٹ راشد باجوہ، جی ایم آپریشنزڈی جی خان آغاعلی جواد و دیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی، ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اوربدعنوانی اور قومی خزانے کو 482.785 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    اجلاس میں سابق وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم،عثمان عبدالکریم ، انس عبدالکریم، ڈاکٹر نجیب حیدر ودیگر کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی، ملزمان پرمبینہ طور پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے اور انڈس انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کےداخلےکی مدمیں رقوم لینےکا الزام ہے۔

    نیب نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ودیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی۔

    نیب بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے، چیئرمین نیب 

    چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے ، نیب افسران کرپشن فری پاکستان کے لئے کاوشیں کررہے ہیں، شکایات، انکوائریوں کو شواہد پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب "احتساب سب کیلئے”کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے ، نیب کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان اورعوام سے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر بھی ملتان کے قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    تفصیلاے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے این اے 154اوراین اے 157 میں یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔

    درخواست پر قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے 2 حلقوں ہارے ہوئے امیدوار عبدالقادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کے احمد حسن دیہڑ اور مخدوم زین قریشی آر او کے روبرو پیش ہوگئے۔

    واضح رہے کہ این اے 154 سے پی ٹی آئی کے احمد حسن 74220 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ عبدالقادر گیلانی 64 ہزار257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    این اے 157 سے تحریک انصاف کے زین قریشی 77371 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جو لوگ پاکستان میں رہ کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہیں، یوسف رضا گیلانی

    جو لوگ پاکستان میں رہ کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہیں، یوسف رضا گیلانی

    لاہور: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جو لوگ پاکستان میں رہ کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہیں،پاکستان کے خلاف ہونے والی باتوں کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کے حق میں نہیں، اسے پاکستان میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ہم نے پاکستان بنایا ہم ہی اس کی حفاظت بھی کریں گے۔

    یوسف رضا گیلانی کا مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے متعلق کہنا تھا کہ کشمریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے۔

    ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نیوز کانفرنس کی، جس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان کو اپنی پالیسی واضح کرنی ہو گی، کشمیریوں پر مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان گیڈ اور بیڈ نہیں ہوتے بلکہ طالبان طالبان ہوتے ہیں۔

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ نہ تو ہماری زمین کسی کے خلاف استعمال ہونی چاہئیے اور نہ ہی کسی کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونی چاہئیے۔

    راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یوسف رضا گیلانی نے نو کمنٹس کہا۔

  • بلاول بھٹو بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن

    بلاول بھٹو بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن

    ملتان : سابق امریکی خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ جب بلاول بھٹو کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا تو انہیں ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید یاد آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہیلری نے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو ٹیکسٹ میسج کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلاول کو ٹی وی پر دیکھا، وہ بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں۔

    ہیلری نے بلاول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ بلاول وہ کامیابی حاصل کرلیں گے، جو ان کی والدہ حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ہیلری کلنٹن کو جواب میں کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے ایسے حوصلہ افزا الفاظ سن کر خوشی ہوئی، میں نے آپ کے جذبات بلاول بھٹو تک پہنچا دیئے ہیں اور بلاول سابق امریکی خاتون اول کی جانب سے حوصلہ افزائی پر بہت خوش ہیں۔

    گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آپ پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی دوست رہی ہیں اور ہم آپ کو بہت جلد بحیثیت صدر دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور دعا ہے کہ آپ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں۔

    اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد سے آزاد جموں و کشمیرکے شہر میرپور تک اپنا پہلا روڈ شو کیا۔